92. Surah Al-Lail
الليلThe Night · 21 ayahsبصیرتِ قرآن
تعارف
تعارف
تعارف : اس دنیا میں جو دار العمل ہے ہر انسان کی کوشش، جدوجہد اور عمل اسی طرح بہت مختلف ہے جس طرح دن اور رات، نر اور مادہ مختلف ہیں۔ ایک آدمی اللہ، اس کے رسول اور رسول کی لائی ہوئی تعلیمات پر ایمانلاکر فرماں برداری، تقویٰ ، پرہیز گاری، نیکی اور بھلائی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ دوسرا آدمی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرتے ہوئے ہر سچی بات کو جھٹلاتا ہے، گناہوں بھری زندگی اور ظلم و ستم کا راستہ اختیار کرکے مال و دولت کمانے میں لگا رہتا ہے۔ اللہ کا قانون یہ ہے کہ آدمی جس راستے پر چلنا چاہتا ہے وہ اس کو اسی راستے کی آسانیاں دیتا چلا جاتا ہے۔ نیکی اور بھلائی کا راستہ منتخب کرنے والوں کو سیدھے سچے راستے کی توفیق اور آسانی عطا کردی جاتی ہے۔ اور وہ لوگ جو اللہ و رسول کے نافرمان، گناہوں بھری زندگی کا راستہ چن لیتے ہیں ان کو سخت راستوں کی آسانیاں دیدی جاتی ہیں۔ ان کو زندگی بھر نیکیوں پر چلنے والے ناگوار اور برے لگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان دونوں کا انجام یکساں اور ایک جیسا نہیں ہے۔ جہاں نیکی پر چلنے والوں کے لئے جنت کی راحتیں، اللہ کی رضا و خوشنودی اور آخرت کی کامیابی عطا کی جاتی ہیں وہیں گناہ آلود زندگی گزارنے والوں کے لئے ایک ایسی آگ تیار کی گئی ہے جس میں وہ ہمیشہ جھسلتے ہی رہیں گے۔ وہ مال و دولت جس کے پیچھے انسان زندگی بھر بھاگتا رہا ہے موت آنے کے بعد وہ اس کے کیا کام آئے گا ؟ اللہ تعالیٰ نے صاف صاف فرما دیا ہے کہ راستہ دکھانا ہمارا کام تھا۔ دونوں راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب یہ انسان کا اپنا کام ہے۔ اسی اختیار پر اللہ کے ہاں سارے فیصلے کئے جائیں گے۔ ان ہی باتوں کو اللہ تعالیٰ نے سورة الیل میں ارشاد فرمایا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس رات کی قسم جو ہر چیز کو اپنے اندر ڈھانپ لیتی اور چھپا لیتی ہے۔ اس دن کی قسم جو ہر چیز کو روشن کردیتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا ہے کہ تم سب لوگوں کو کوششیں اور جدوجہد بہت مختلف ہیں۔ جس نے اللہ کے راستے میں اپنا مال خرچ کیا۔ اللہ کی نافرمانیوں سے بچتا رہا اور ہر نیک اور بھلی بات کو اس نے سچ مانا اس کو ہم راستے کی سہولتیں (توفیق) عطا کرتے چلے جائیں گے لیکن جس نے کفر کیا، بےنیازی دکھائی اور ہر بھلی بات کو جھٹلایا اس کو بھی ہم تنگ راستے کی سہولتیں دیدیں گے یعنی اس کو نیکی اور بھلائی کی توفیق ہی نصیب نہ ہوگی اور وہ مال و دولت کمانے میں مگن رہے گا۔ اللہ تعالیٰ نے سوال فرمایا ہے جب اس کو موت آجائے گی تو آخر یہ مال و دولت اس کے کس کام آئے گا ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ راستہ دکھانا ہمارا کام تھا۔ ہم ہی دنیا اور آخرت کے مالک و مختار ہیں۔ اگر تم نے گناہوں بھری زندگی اور نافرمانی اختیار کی تو تمہارے لئے ایسی جہنم کی آگ تیار کردی گئی ہے جس میں تم ہمیشہ ہی جھلستے اور جلتے رہو گے اور یہ انسان کی سب سے بڑی بدقسمتی اور بدبختی ہوگی۔ فرمایا لیکن ان لوگوں کو اس جہنم سے دور رکھا جائے گا جو پرہیز گاری اختیار کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لئے اپنا مال و دولت خرچ کرتے ہیں۔ جو لوگ اپنے برتر و اعلیٰ پروردگار کی رضا و خوشنودی کے کام کرتے ہیں اور ان کے ذمے کسی کا احسان نہیں تھا کہ وہ اس کا بدلہ اتار رہے ہیں وہ اپنے دل کی خوشی سے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔ اللہ ان کو جنت کی ایسی راحتیں عطا فرمائے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے۔
وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ Open ayah 92:1 in the Quran reader
اور میں قسم کھاتا ہوں رات کی جب وہ چھا جاتی ہے
وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ Open ayah 92:2 in the Quran reader
اور دن کی قسم جب وہ خوب روشن ہوجاتا ہے
وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ Open ayah 92:3 in the Quran reader
اور اس کی قسم کہ جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا
اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ Open ayah 92:4 in the Quran reader
بیشک تمہاری کوششیں مختلف ہوتی ہیں
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ Open ayah 92:5 in the Quran reader
پھر بہرحال جس نے (اللہ کی راہ میں مال) دیا اور وہ اللہ سے ڈرا
وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:6 in the Quran reader
اور بھلائی کی ہر بات کی تصدیق کی
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ Open ayah 92:7 in the Quran reader
ہم اس کو آسانیاں عطا کردیں گے
وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ Open ayah 92:8 in the Quran reader
اور جس نے کنجوسی اور بےپروائی اختیار کی
وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:9 in the Quran reader
اور بھلائی کی بات کو جھٹلایا
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ Open ayah 92:10 in the Quran reader
تو ہم اس کو ایسا سامان دیدیں گے جو اس کو تکلیف دینے والا ہوگا
وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ Open ayah 92:11 in the Quran reader
اور جب وہ ہلاک اور برباد ہونے لگے گا تو اس کا مال اس کے کام نہ آسکے گا
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ Open ayah 92:12 in the Quran reader
بلا شتہ راستہ دکھانا ہماری ذمہ داری ہے
وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى Open ayah 92:13 in the Quran reader
اور بیشک دنیا اور آخرت ہمارے اختیار (قبضہ) میں ہے
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ Open ayah 92:14 in the Quran reader
پھر ہم نے تمہیں ایک بھڑکتی آگے سے آگاہ کردیا ہے
لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ Open ayah 92:15 in the Quran reader
اس میں سوائے اس بدنصیب شخص کے اور کوئی داخل نہ ہوگا
الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ Open ayah 92:16 in the Quran reader
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ Open ayah 92:17 in the Quran reader
نیک اور متقی شخص اس (جہنم) سے دور رکھا جائے گا
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ Open ayah 92:18 in the Quran reader
جس نے اپنا مال اپنے آپ کو پاک کرنے کے لئے دیا
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ Open ayah 92:19 in the Quran reader
اور اس پر کسی کو کوئی احسان نہیں تھا جس کا بدلہ اسے دینا تھا
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ Open ayah 92:20 in the Quran reader
سوائے اس کے کہ وہ اپنے بلندو برتر رب کی رضا و خوشنودی چاہتا ہے
وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ Open ayah 92:21 in the Quran reader
اور البتہ وہ بہت جلد (آخرت کی نعمتیں پا کر) خوش ہوجائے گا