88. Surah Al-Ghaashiya
الغاشيةThe Overwhelming · 26 ayahsبصیرتِ قرآن
تعارف
تعارف
تعارف : ” غاشیۃ “ قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کیا آپ کو ” غاشیہ “ یعنی اچانک ساری کائنات پر چھا جانے والی آفت و مصیبت کی خبر بھی پہنچی ہے ؟ جب وہ قیامت آجائے گی تو آپ دیکھیں گے کہ کچھ لوگوں کے چہرے خوف زدہ اور سخت مصیبت و اذیت جھیلنے کی وجہ سے ان پر ذلت و رسوائی چھائی ہوگی۔ تھکے ماندے سے، شدید عذاب میں جھلس رہے ہوں گے۔ کھولتا ہوا گرم پانی کا چشمہ ہوگا جس سے انہیں پلایا جا رہا ہوگا۔ کھانے کے لئے کانٹوں بھری جھاڑیوں کے سوا کوئی کھانا نہ ہوگا جو نہ تو آدمی کی نشوونما کرے گا نہ ان کی بھوک کو مٹائے گا۔ اس دن کچھ چہرے بہت پر رونق ہوں گے۔ وہ اپنے اعمال کے بہتر نتائج پر خوش ہوں گے۔ بلند تر جنت میں ہوں گے۔ وہاں کوئی غلط، بےہودہ اور گناہ کی بات نہ سنیں گے۔ اس میں چشمہ رواں دواں ہوں گے۔ عالی شان تخت، جن پر سلیقے سے ساغر رکھے ہوں گے۔ گدے اور گائو تکیوں کی قطاریں ہوں گی اور نفیس ترین قالین بچھے ہوئے ہوں گے۔ فرمایا کہ مکہ کے یہ لوگ اکثر نہیں مانتے تو نہ مانیں لیکن اگر وہ صرف ان چیزوں پر ہی ذرا غور کرلیں جو صحراؤں میں ان کے سامنے ہوتی ہیں تو وہ اللہ کی قدرت کے قائل ضرور ہوجائیں گے۔ فرمایا کہ کیا وہ ان اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ اللہ نے ان اونٹوں کو صحرائی زندگی کے لئے کس قدر مناسب اور موزوں بنایا ہے ؟ کیا وہ آسمان کو نہیں دیکھتے کہ اس کو کس طرح اونچا اٹھایا ہے ؟ کیا وہ پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ اللہ نے ان کو سک طرح جما رکھا ہے ؟ اور وہ لوگ زمین کو نہیں دیکھتے کہ اللہ نے اس کو کس طرح انسانی فائدوں کے لئے بچھا رکھا ہے ؟ فرمایا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ لوگ مانیں یا نہ مانیں آپ ان کو نصیحت کرتے رہیے کیونکہ نصیحت کرنا ہی آپ کے ذمے لگایا گیا ہے۔ ہم نے ان پر آپ کو زبردستی کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا۔ جو شخص اس نصیحت سے منہ موڑے گا اور انکار کرے گا تو اللہ اس کو بڑی بھاری سزا دے گا آخر کار نہیں ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔ پھر ان کا محاسبہ کرنا اور ان سے حساب لینا ہمارے ذمہ ہے۔ ہم خود ان سے حساب لے لیں گے۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ Open ayah 88:1 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ کیا آپ کو اس ڈھانپ لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے ؟
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ Open ayah 88:2 in the Quran reader
اس دن کچھ چہرے ذلیل و خوار ہوں گے۔
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ Open ayah 88:3 in the Quran reader
مشقتیں اور مصیبتیں اٹھانے والے ہوں گے۔
تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ Open ayah 88:4 in the Quran reader
انتہائی سخت آگ میں داخل ہوں گے۔
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ Open ayah 88:5 in the Quran reader
ایک کھولتے چشمے کا پانی پلائے جائیں گے
لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ Open ayah 88:6 in the Quran reader
وہاں انکو سوائے کانٹوں بھرے پھل کے اور کچھ نہ ملے گا
لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ Open ayah 88:7 in the Quran reader
جو نہ تو جسم کو موٹا کرے گا اور نہ بھوک دور کرے گا
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ Open ayah 88:8 in the Quran reader
اس دن کچھ چہرے رونق دار ہوں گے
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ Open ayah 88:9 in the Quran reader
وہ اپنے اعمال کی وجہ سے خوش و خرم ہوں گے
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ Open ayah 88:10 in the Quran reader
وہ عالی شان جنتوں میں ہوں گے
لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ Open ayah 88:11 in the Quran reader
وہ ان میں کوئی فضول اور بےہودہ بات نہ سنیں گے
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ Open ayah 88:12 in the Quran reader
ان جنتوں میں چشمے بہہ رہے ہوں گے
فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ Open ayah 88:13 in the Quran reader
ان میں اونچے اونچے تخت ہوں گے
وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ Open ayah 88:14 in the Quran reader
اور آب غورے (ساغر) رکھے ہوئے ہوں گے
وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ Open ayah 88:15 in the Quran reader
اور گدے تکئیے لگے ہوئے ہوں گے
وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ Open ayah 88:16 in the Quran reader
اور مخملی چھوٹی چھوٹی مسندیں بچھی ہوں گی
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ Open ayah 88:17 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ ! ) کیا وہ اونٹوں کیطرف نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے بنائے گئے ہیں ؟
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ Open ayah 88:18 in the Quran reader
اور آسمان کہ وہ کیسے بلند کیا گیا ہے ؟
وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ Open ayah 88:19 in the Quran reader
اور پہاڑ جو مضبوط جما دئیے گئے ہیں ؟
وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ Open ayah 88:20 in the Quran reader
اور زمین کیسے پست کردی گئی ہے ؟
فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ Open ayah 88:21 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ آپ نصیحت کیجئے۔ اور آپ ہی ان کی نصیحت کرنے والے ہیں
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ Open ayah 88:22 in the Quran reader
آپ ان پر جبر اور زبردستی کرنے والے (بنا کر) نہیں بھیجئے گئے ہیں
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ Open ayah 88:23 in the Quran reader
سوائے اس شخص کے جس نے منہ پھیرا اور انکار کیا
فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ Open ayah 88:24 in the Quran reader
اللہ اس کو سخت سزا دینے والا ہے
اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ Open ayah 88:25 in the Quran reader
اور بیشک انہیں ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ Open ayah 88:26 in the Quran reader
پھر ہمارے ذمے ہے کہ ان سے حساب لیا جائے