86. Surah At-Taariq
الطارقThe Morning Star · 17 ayahsبصیرتِ قرآن
تعارف
تعارف
تعارف : قرآن کریم میں بار بار اس حقیقت کو بیان فرمایا گیا ہے کہ قیامت ضرور آئے گی اور مرنے کے بعد ہر انسان کع اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر زندگی میں کئے گئے تمام اعمال کا حساب دینا ہوگا۔ اس سورت میں بھی اسی طرف متوجہ فرمایا گیا ہے۔ دوسری بات قرآن کریم سے متعلق فرمائی گئی ہے کہ قرآن ایک ایسی روشنی ہے جس کی چمک دمک بڑھتی ہی جائے گی۔ کافروں کی کوشش اور خفیہ تدبیریں اس شمع کو بجھا نہ سکیں گے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا گیا ہے کہ آپ ان کافرون کی اذیتوں پر صبر سے کام لیجئے کیونکہ بہت زیادہ دیر نہ گزرے گی کہ اللہ تعوالیٰ ان کفار کی ساری تدبیروں کو ان پر ہی الٹ کر رکھ دے گا۔ انہی باتوں کو اس سورت میں بیان کیا گیا ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے۔ آسمان کی اور رات کے وقت آنے والے تارے کی قسم۔ وہ تارہ کیا ہے ؟ وہ چمکتا ہو درخشاں ستارہ ہے۔ فرمایا کہ کوئی جان ایسی نہیں ہے جس پر کوئی نگراں مقرر نہو۔ انسان کو غور کرنا چاہیے کہ اسکو اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا ہے ؟ اس کو اللہ نے ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا ہے جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے۔ جس اللہ نے اس کو ایک حقیر بوند سے پیدا کیا وہی اس بات کی پوری قدرت رکھتا ہے کہ اس کو مرنے کے بعد دوبارہ پیدا کردے۔ لیکن جس دن اس کو دوبارہ پیدا کیا جائے گا اس دن اس کے تمام چھپے ہوئے راز ظاہر کردیئے جایں گے اور اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یہ وہ دن ہوگا جب اس کی اپنی کوئی اقت نہ ہوگی اور کوئی اس کی مدد بھی نہ کرسکے گا۔ اللہ نے فرمایا بارش برسانے والے آسمان کی قسم اور اس زمین کی قسم جو پھٹ کر ہر اس طرح کے نباتات کو اگاتی ہے۔ یہ کلام قرآن مجید ایک قول فیصل ہے یعنی جو حق اور باطل کو الگ الگ کردیتا ہے۔ یہ کوئی لغو یا ہنسی مذاق نہیں ہے۔ یہ کفارہ اپنی سی چالیں چل رہے ہیں اور میں اپنی تدبیریں کر رہا ہوں۔ اسے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ صبر کیجئے۔ ان کفار کو اپنے حال میں مست رہنے دیجئے اللہ خود ان سے انتقام لے لے گا اور ان کی چالوں کو اپنی تدبیروں سے ان پر اہی الٹ دے گا۔
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ Open ayah 86:1 in the Quran reader
آسمان اور رات میں ظاہر ہونے والے ستارے کی قسم
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ Open ayah 86:2 in the Quran reader
اور (اے نبی ﷺ کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ ” الطارق “ کیا ہے
النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ Open ayah 86:3 in the Quran reader
وہ ایک روشنی ستارہ ہے
اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ Open ayah 86:4 in the Quran reader
اور کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس پر کوئی نگرانی کرنے والا (فرشتہ ) مقرر نہ ہو
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ Open ayah 86:5 in the Quran reader
انسان کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے بنایا گیا ہے
خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ Open ayah 86:6 in the Quran reader
وہ ایک اچھلتے پانی (نطفے) سے بنایا گیا ہے
یَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ Open ayah 86:7 in the Quran reader
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے
اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ Open ayah 86:8 in the Quran reader
بیشک وہ انسان کو دوبارہ لوٹانے (پیدا کرنے) پر قدرت رکھنے والا ہے
یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ Open ayah 86:9 in the Quran reader
وہ دن جب چھپے راز ظاہر ہوجائیں گے
فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ Open ayah 86:10 in the Quran reader
پھر اس کے لئے (وہاں) نہ کوئی قوت و طاقت ہوگی اور نہ کوئی مدد کرنے والا ہوگا
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ Open ayah 86:11 in the Quran reader
بارش برسانے والے آسمان کی قسم
وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ Open ayah 86:12 in the Quran reader
اور زمین جو پھٹ جانے والی ہے اس کی قسم
اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ Open ayah 86:13 in the Quran reader
بیشک یہ قرآن دو ٹوک فیصلہ کرنے والا ہے
وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ Open ayah 86:14 in the Quran reader
اور وہ کوئی لغویا بیکار چیز نہیں ہے
اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ Open ayah 86:15 in the Quran reader
بیشک یہ (منکرین حق) ہر طرح کی چالیں چل رہے ہیں
وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ Open ayah 86:16 in the Quran reader
اور میں بھی ان کی چالوں کا توڑ کر رہا ہوں
فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ Open ayah 86:17 in the Quran reader
تو (اے نبی ﷺ آپ ان کو مہلت دیجئے اور تھوڑے دنوں کے لئے چھوڑ دیجئے۔