82. Surah Al-Infitaar
الإنفطارThe Cleaving · 19 ayahsبصیرتِ قرآن
تعارف
تعارف
تعارف سورة الانفطار سورة نمبر 82 کل رکوع 1 آیات 19 الفاظ و کلمات 80 حروف 344 مقام نزول مکہ مکرمہ تعارف : اس سورة میں فرمایا گیا ہے کہ جب قیامت آئے گی جس کے آنے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے تو انسان نے دنیا میں جو کچھ اعمال کیے ہیں وہ سب کے سب اس کے سامنے آجائیں گے اور پھر ہر شخص کے ساتھ پورا پورا انصاف کیا جائے گا۔ ہر ایک کا نامہ اعمال تیار ہے جو لوگ نیکی اور تقویٰ کی زندگی گزار کر آئیں گے ان کے لئے جنت کی ہر طرح کی راحتین اور نعمتیں موجود ہوں گی اور جو لوگ کفر و شرک اور گناہوں میں مبتلا رہے ہوں گے ان کو جہنم کا عذاب نصیب ہوگا۔ اس سورة کا خلاصہ یہ ہے ۔ فرمایا جب آسمان پھٹ جائے گا، ستارے بکھر جائیں گے، جب سمندر پھاڑ دئیے جائیں گے اور تمام قبریں کھول دی جائیں گے اس وقت ہر شخص کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا ہے اور پیچھے کیا چھوڑا ہے۔ فرمایا اے انسان ! تجھے اس رب کریم کی طرف سے کس نے دھوکے میں ڈال دیا جس نے تجھے پیدا کیا، جس نے تیرے اعضاء میں ہم آہنگی اور تجھے ہر طرح درست بنایا اور جسمانی اعتدال عطا کیا۔ اور جس طرح چاہا تجھے ترتیب دے کر جوڑ دیا۔ فرمایا کہ اے انسان تو پھر بھی جزا اور سزا کے دن یعنی قیامت کو جھٹلاتا ہے حالانکہ تیرے اوپر ایسے یادر رکھنے والے اور لکھنے والے معزز فرشتے مقرر ہیں جو تیرے ہر فعل کو لکھ رہے ہیں۔ یقینا وہی لوگ اس دن عیش و آرام میں ہوں گے جو نیک اور پرہیز گار ہوں گے اور جو لوگ بدکار ہیں ان کو جہنم میں ڈالا جائے گا اور اس کی نظروں سے نہ تو کوئی غائب ہوسکے گا اور نہ چھپ سکے گا۔ اللہ تعالیٰ نے اس قیامت کے دن کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے سوالیہ انداز سے پوچھا ہے کیا تمہیں معلوم ہے کہ وہ جزا کا دن کیسا ہوگا ؟ پھر پوچھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ جزا کا دن کیا ہوگا ؟ فرمایا وہ دن ہوگا جب کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا۔ اور اس دن فیصلے کا اختیار صرف اللہ رب العالمین کے پاس ہوگا۔
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ Open ayah 82:1 in the Quran reader
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ Open ayah 82:2 in the Quran reader
اور جب ستارے بکھر جائیں گے
وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ Open ayah 82:3 in the Quran reader
اور جب سمندر بہا دئیے جائیں گے
وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ Open ayah 82:4 in the Quran reader
اور جب قبریں کھول دی جائیں گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ Open ayah 82:5 in the Quran reader
تو ہر شخص جان لے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا اور پیچھے کیا چھوڑا۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ Open ayah 82:6 in the Quran reader
اے انسان ! تجھے رب کریم سے کس نے دھوکے میں ڈال دیا ؟
الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ Open ayah 82:7 in the Quran reader
جس نے تجھے پیدا کیا۔ پھر تجھے ہر طرح درست کیا۔ پھر (تمام اعضاء میں) ایک کا خاص اعتدال و تو ازن رکھا۔
فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ Open ayah 82:8 in the Quran reader
تجھے جس صورت میں چاہا ڈھال دیا۔
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ Open ayah 82:9 in the Quran reader
ہرگز نہیں۔ بلکہ تم انصاف کے دن (قیامت) کو جھٹلانے والے ہو
وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ Open ayah 82:10 in the Quran reader
حالانکہ بیشک تمہارے اوپر نگہبان مقرر ہیں۔
كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ Open ayah 82:11 in the Quran reader
جو معزز اور کاتب (اعمال) ہیں۔
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ Open ayah 82:12 in the Quran reader
وہ جانتے ہیں تم جو کچھ کرتے ہو۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ Open ayah 82:13 in the Quran reader
بیشک جو نیک لوگ ہیں وہ جنت میں آرام سے رہیں گے۔
وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ Open ayah 82:14 in the Quran reader
اور بیشک بدکار جہنم میں ہوں گے۔
یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ Open ayah 82:15 in the Quran reader
وہ انصاف کے دن اس میں داخل ہوں گے
وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ Open ayah 82:16 in the Quran reader
اور وہ اس جہنم سے کہیں غائب نہ ہوسکیں گے ( بھاگ نہ سکیں گے) ۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ Open ayah 82:17 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ انصاف کا دن کیا ہے ؟
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ Open ayah 82:18 in the Quran reader
پھر کیا آپ کو خبر ہے کہ وہ انصاف کا دن کیا ہے ؟
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ Open ayah 82:19 in the Quran reader
وہ ایسا دن ہے جس میں کوئی شخص کسی شخص کو کچھ بھی نفع نہ دے سکے گا۔ اور اس دن تمام تر اختیار اللہ ہی کا ہوگا۔