79. Surah An-Naazi'aat
النازعاتThose who drag forth · 46 ayahsبصیرتِ قرآن
تعارف
تعارف
تعارف سورة النازعات سورة نمبر 79 کل رکوع 2 آیات 46 الفاظ و کلمات 181 حروف 1791 مقام نزول مکہ مکرمہ تعارف : وہ لوگ جو مر کر دوبارہ زندہ ہونے اور قیامت کے واقع ہونے کو عقل سے دور کی بات سمجھتے تھے ان کو اللہ نے اپنے ان فرشتوں کی قسم کھا کر جو کائنات میں مختلف امور پر مقرر ہیں فرمایا کہ اللہ جو ہر طرح کی قدرت و طاقت رکھتا ہے جس نے زمین وآسمان کو پیدا کیا ہے وہ عاجز اور بےبس نہیں ہے کہ انسان کو اور دنیا کو دوبارہ پیدا نہ کرسکے۔ فرمایا : ان فرشتوں کی قسم جو ڈوب کر (سختی سے کافروں کی) جان نکالتے ہیں اور ان فرشتوں کی قسم جو بند کھول دیتے ہیں (یعنی مومنوں کی جان نہایت آہستگی سے نکالتے ہیں) ان فرشتوں کی قسم جو ( اس قدر تیز عمل کرتے ہیں جیسے) وہ تری رہے ہیں۔ ان فرشتوں کی قسم جو ( اللہ کے حکم کے مطابق کائنات میں) معاملات کا انتظام کرنے کے لئے تیزی سے دوڑتے ہیں کہ جس دن زلزے کے جھٹکے بار بار آتے چلے جائیں گے اس دن کچھ دل کانپتے اور دھڑکتے ہوں گے اور ان لوگوں کی نگاہیں سہمی ہوئی ہوں گی جو یہ سوچتے تھے کہ جب ہماری کھوکھلی ہڈیاں گل سڑ چکی ہوں گی کیا ہم دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اور پہلی والی حالت پر لوٹائے جاسکیں گے ؟ اگر ایسا ہو اتو ہم بڑے گھاٹے اور نقصان میں رہیں گے۔ حالانکہ اس واقعہ میں دیرنہ لگے گی بلکہ ایک زبردست اور سخت آواز (صور پھونکنے کے بعد ) ہوگی اور یکا یک سب لوگ ایک کھلے میدان میں حاضر ہوجائیں گے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا گیا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موسیٰ کے واقعہ کی خبر پہنچی۔ جب ان کے رب نے انہیں ایک مقدس وادی میں پکار کر کہا تھا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) ! تم اس فرعون کے پاس جائو جو نافرمانی اور سرکشی میں حد سے گزر گیا ہے اور اس سے کہو کہ اے فرعون ! کیا تو چاہتا ہے کہ میں تجھے سیدھا راستہ دکھا کر پاکیزگی کی طرف رہنمائی کروں، تجھے تیرے رب کی طرف لوٹا دوں تاکہ تیرے اندر اس کا خوف پیدا ہو ؟ پھر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اس کے سامنے (عصا کا) بڑا معجزہ پیش کیا مگر اس نے حقارت سے ٹھکرا کر ماننے سے انکار کردیا۔ پھر اس نے (مکرو فریب کا جال پھیلانے کے لئے) سب لوگوں کو جمع کیا اور پکار کر کہا کہ میں ہی تمہارا رب اعلیٰ ہوں۔ آخر کار اللہ نے اسے دنیا اور آخرت کے عذاب میں پکڑ لیا ( غرق کردیا) اور اس واقعہ میں ہر اس شخص کے لئے عبرت کا سامان موجود ہے جو اللہ کا خوف رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کیا تم لوگوں کا پیدا کرنا بڑی بات ہے یا آسمانوں کا پیدا کرنا ؟ جسے اللہ نے ہی بنایا ہے۔ اس کی چھت کو خوب اونچا کیا۔ پھر اس میں توازن قائم کیا۔ اسی نے رات کو تاریک اور دن کو روشن بنایا۔ اسی نے زمین کو فرش کی طرح بچھا دیا۔ جس سے پانی اور چارے کو نکالا۔ اس زمین میں تو ازن کے لئے پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا۔ اسی نے تمہاری زندگی گزارنے کے اسباب اور تمہارے مویشیوں کے لئے رزق کو پیدا کیا۔ پھر جب قیامت کو ہولناک اور بڑا ہنگامہ خیز دن ہوگا تو انسان کو اپنے کیے ہوئے اعمال یاد آجائیں گے۔ ہر گناہ گار کے سامنے جہنم کو کھول کر رکھ دیا جائے گا۔ جس نے سرکشی کی ہوگی اور اس نے دنیا کی زندگی ہی کو سب کچھ سمجھ لیا ہوگا جہنم اس کا ٹھکانا ہوگی۔ اور جس نے اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے خوف کیا ہوگا اور اپنے نفس کی خواہشوں سے دور رہا ہوگا اس کا ٹھکانا جنت ہوگی۔ نبی کریمو کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ کافر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھتے ہیں کہ آخر وہ قیامت کب آئے گی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ کے سوا کسی کو نہیں ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس سے تعلق بھی نہیں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قیامت کے بارے میں پوچھا جائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کام صرف لوگوں کو ان کے برے اعمال سے خبردار کرنا اور اس سے خوف دلانا ہے۔ فرمایا کہ جس دن یہ قیامت کو دیکھیں گے تو ان کو یہ محسوس ہوگا کہ وہ (دنیا میں یا قبر میں) صرف ایک صبح یا ایک شام سے زیادہ نہیں رہے ہیں۔
وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ Open ayah 79:1 in the Quran reader
قسم ہے سختی سے جان کھینچنے والے (فرشتوں کی)
وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ Open ayah 79:2 in the Quran reader
اور نرمی سے جان نکالنے والے (فرشتوں کی)
وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًاۙ Open ayah 79:3 in the Quran reader
اور ان (فرشتوں) کی قسم ( جو ہوا میں ) تیرتے ہیں۔
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًاۙ Open ayah 79:4 in the Quran reader
پھر (ان فرشتوں کی قسم) جو دوڑ کر آگے نکلتے ہیں ( ہر حکم کو پورا کرتے ہیں)
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ Open ayah 79:5 in the Quran reader
پھر ان (فرشتوں ) کی قسم جو ہر کام کی تدبیر کرتے ہیں۔
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ Open ayah 79:6 in the Quran reader
جب وہ لرزا دینے والی (قیامت) آئے گی
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ Open ayah 79:7 in the Quran reader
جس کے پیچھے آنے والی چیز ( نفخہ ثانیہ) آئے گی۔
قُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ Open ayah 79:8 in the Quran reader
اس دن دل دھڑکتے ہوں گے
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ Open ayah 79:9 in the Quran reader
ان کی نظریں نیچی ہوں گی۔
یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ Open ayah 79:10 in the Quran reader
وہ (منکرین قیامت) کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت پر لوٹائے جائیں گے ؟
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ Open ayah 79:11 in the Quran reader
جب ہم ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا پھر (ہماری) واپسی ہوگی۔
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ Open ayah 79:12 in the Quran reader
(وہ کہیں گے اگر ایسا ہوا) یہ واپسی تو بڑے خسارے کی واپسی ہوگی۔
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 79:13 in the Quran reader
پھر وہ واقعہ تو ایک سخت (بھیانک) آواز ہوگی۔
فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ Open ayah 79:14 in the Quran reader
اور اچانک وہ میدان ( حشر) میں ہوں گے۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ Open ayah 79:15 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ کیا آپ تک موسیٰ (علیہ السلام) کا واقعہ پہنچا
اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ Open ayah 79:16 in the Quran reader
جب انہوں نے طویٰ نامی مقدس وادی میں اپنے رب کو پکارا تھا
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ۖ Open ayah 79:17 in the Quran reader
تو (ان سے کہا گیا تھا کہ) تم فرعون کی طرف جائو کیونکہ وہ حد سے نکل گیا ہے
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ Open ayah 79:18 in the Quran reader
پھر اس سے کہو کیا تو چاہتا ہے کہ تجھے پاک کردیا جائے۔
وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ Open ayah 79:19 in the Quran reader
اور میں تجھے تیرے رب کی طرف راہ ہدایت دکھائوں تا کہ تو اس کا خوف اختیار کرے۔
فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ۖ Open ayah 79:20 in the Quran reader
پھر موسیٰ (علیہ السلام) نے اس کو بڑی نشانی ( معجزہ) دکھائی۔
فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ Open ayah 79:21 in the Quran reader
اس نے ان کو جھٹلایا اور ان کی نافرمانی کی۔
ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ Open ayah 79:22 in the Quran reader
پھر اس نے پیٹھ پھیری اور اس نے (حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو ذلیل کرنے کی ) کوشش کی۔
فَحَشَرَ فَنَادٰى٘ۖ Open ayah 79:23 in the Quran reader
اس نے لوگوں کو جمع کیا اور پھر ایک ہانک لگاتے ہوئے کہا
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ Open ayah 79:24 in the Quran reader
(لوگو) میں تمہارا رب اعلیٰ (بڑا پروردگار) ہوں۔
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ Open ayah 79:25 in the Quran reader
پھر اللہ نے اس کو دنیا اور آخرت دونوں جگہ (ذلت و خواری کے ساتھ عذاب میں) پکڑا۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى٢ؕ۠ Open ayah 79:26 in the Quran reader
بیشک اس میں ہر اس شخص کے لئے سامان عبرت ہے جو اللہ سے ڈرتا ہے۔
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ Open ayah 79:27 in the Quran reader
کیا تمہارا بنانا (پیدا کرنا) مشکل تھا یا اس آسمان کا جس کو اس نے بنایا
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ Open ayah 79:28 in the Quran reader
اس کو خوب اونچا کیا اور اس کو درست بنایا۔
وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪ Open ayah 79:29 in the Quran reader
اس نے رات کو تاریک اور دن کو روشن بنایا
وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ Open ayah 79:30 in the Quran reader
پھر اس کے بعد اس نے زمین (کے) فرش کو بچھایا۔
اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪ Open ayah 79:31 in the Quran reader
اس نے اس زمین سے اس کا پانی اور (جانوروں کا) چارہ
وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ Open ayah 79:32 in the Quran reader
اس کے پہاڑوں کو قائم کردیا۔
مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ Open ayah 79:33 in the Quran reader
پھر تمہارے لیے اس میں (زندگی گزارنے کا) سامان ہے اور تمہارے مویشیوں کے لیے بھی۔
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ Open ayah 79:34 in the Quran reader
پھر جب وہ ہنگامہ خیز دن آئے گا
یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ Open ayah 79:35 in the Quran reader
آدمی اپنے کئے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا۔
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى Open ayah 79:36 in the Quran reader
اور دیکھنے والوں کے لیے جہنم کو کھول کر رکھ دیا جائے گا۔
فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ Open ayah 79:37 in the Quran reader
پھر جو شخص حد سے بڑھا ہوگا
وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ Open ayah 79:38 in the Quran reader
اور اس نے دنیا کی زندگی کو ترجیح دی ہوگی
فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 79:39 in the Quran reader
تو اس کا ٹھکانا دوزخ میں ہوگا۔
وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ Open ayah 79:40 in the Quran reader
اور جو اپنے رب سے اس کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا ہوگا اور اس نے اپنے آپ کو (ناجائز) خواہشات سے روکا ہوگا
فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 79:41 in the Quran reader
تو بیشک جنت اس کا ٹھکانا ہوگی۔
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ Open ayah 79:42 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ وہ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب قائم ہوگی ؟
فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ Open ayah 79:43 in the Quran reader
(لیکن) اس کو وقت بیان کرنے سے (آپ کو) کیا واسطہ ؟
اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ Open ayah 79:44 in the Quran reader
اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے۔
اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ Open ayah 79:45 in the Quran reader
لہٰذا آپ تو صرف اس شخص کو خبردار کرنے والے ہیں جو اس کا خوف رکھتا ہے۔
كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ Open ayah 79:46 in the Quran reader
جس دن وہ قیامت کو دیکھیں گے تو ان کو یہ محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں ایک رات یا ایک صبح سے کچھ دیر (اس دنیا میں) ٹھہرے تھے ( اور بس) ۔