77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsبصیرتِ قرآن
تعارف
تعارف
تعارف سورة المرسلات سورة نمبر 77 کل رکوع 2 آیات 50 الفاظ و کلمات 181 حروف 846 مقام نزول مکہ مکرمہ تعارف : سورة المرسلات میں اللہ تعالیٰ نے ہوائوں کی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ اللہ نے قیامت کے لئے جو دن اور وقت مقرر کر رکھا ہے اس کے آنے میں شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ جس اللہ نے زمین و آسمان کو پیدا کرکے ایک زبردست اور حیرت انگیز نظم و انتظام بنایا ہے وہ جب چاہے گا اس نظام کو توڑ کر رکھ دے گا کیونکہ اس کائنات میں ساری طاقت و قوت اور قدرت اللہ ہی کی ہے۔ فرمایا ان ہواؤں کی قسم جو نرم اور خوشگوار انداز سے مسلسل چلتی ہیں اور کبھی طوفانی رفتار سے چلتی ہیں، بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی اور ان کو پھاڑ کر الگ الگ کردیتی ہیں۔ پھر دلوں میں اللہ کی یاد کو عذر و یا ڈرواے کے طور پر پیدا کرتی ہیں۔ جس چیز کا (قیامت کا) تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ ضرور واقع ہو کر رہے گی۔ جب ستارے ماند پڑجائیں گے، آسمان پھاڑ دیا جائے گا اور یہ مضبوط پہاڑ ریزہ ریزہ ہوکر اڑتے پھریں گے اور رسولوں کی حاضری کا وقت آپہنچے گا وہی فیصلے کا دن ہوگا جو اس دن کو جھٹلانے والوں کے لئے تباہی اور بربادی کا دن ہوگا۔ اللہ نے اپنی قدرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ کیا ہم نے تم سے پہلے زبردست قوموں کو ان کے برے اعمال کی وجہ سے تباہ و برباد نہیں کیا ؟ اور کیا وہ تمہیں بھی ان کے پیچھے چلتا نہیں کرسکتا ؟ کیونکہ مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی برتائو کرتے ہیں۔ فرمایا کہ کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟ جسے ایک مقرر مدت تک ایک محفوظ جگہ (رحم مادر) میں ٹھہرائے نہیں رکھا ؟ اگر تم اس پر غور کروگے تو کہہ اتھو گے کہ اللہ ہی بہترین قوت رکھنے والا ہے۔ فرمایا کہ کیا ہم نے زمین کو زندہ اور مردہ دونوں کو سمیٹ کر رکھنے والا نہیں بنایا ؟ کیا ہم نے اس میں بلندو بال پہاڑ نہیں جما دئیے ؟ اور کیا تمہیں میٹھا پانی نہیں پلایا ؟ فرما یا جائے گا کہ اب تم اس طرف چلو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ تم اس سائے کی طرف چلو جو تین شاخوں والا ہے جس میں نہ تو ٹھنڈک پہنچانے کی صلاحیت ہے اور نہ وہ ا اگے کے شعلوں سے بچانے والا ہے۔ اور یہ وہ آگ ہوگی جو محلوں جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکنے والا ہوگا۔ ایسا محسوس ہوگا جیسے زرد اونٹوں کا قافلہ چلا آرہا ہے۔ یہ دن ایسا ہیبت ناک ہوگا جس میں کسی کو منہ بات نکالنا مشکل ہوگا اگر وہ معذرت کرنا چاہیں گے تو ان کو معذرت اور اظہار شرمندگی کا موقع نہ دیا جائے گا۔ فرمایا کہ یہ ہے وہ فیصلے کا دن جس میں ہم نے تمہیں اور تم سے پہلی گزری ہوئی قوموں کو جمع کردیا ہے۔ اب سب مل کر اگر کوئی چال چل سکتے ہو تو میرے مقابلے میں اس کو چل کر دکھائو۔ فرمایا کہ اگر ایک طرف قیامت اور اس کی تبارہ کاریاں اور کافروں کا برا انجام ہوگا تو دوسری طرف وہ لوگ جو اہل تقویٰ ہیں اس دن سایوں اور چشموں میں ہوں گے وہ جو بھی پھل مانگیں گے انکو اسی وقت دیا جائے گا۔ ان سے کہا جائے گا کہ وہ خوب کھائیں اور پئیں یہ ان کے اعمال کا بدلہ ہے جو وہ دنیا میں کیا کرتے تھے۔ اور ہم نیک اور اہل تقویٰ کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔ اللہ نے مجرم اور گناہ گاروں سے فرمایا ہے کہ تم کچھ دن خوب مزے اڑا لو لیکن حقیقت یہ ہے کہ تم اللہ کی نظر میں مجرم ہو۔ جب تم سے کہا جاتا تھا کہ تم اللہ کے آگے جھکو تو اسکے سامنے جھکنے سے انکار کردیا کرتے تھے اب تم اس کی سزا بھگتو۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بتائو اس (قرآن کریم) کے بعد وہ کون سا کلام ہے جس پر تم ایمان لائو گے ؟ اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں متعدد مرتبہ فرمایا ہے کہ ”……“ تباہی ہے ان جھٹلانے والوں کے لئے۔ یعنی جب قیامت آئے گی تو یہ کفار بدحواس ہوجائیں گے اور ہر طرف سے ان کی تباہی کے سامان ہوں گے۔
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ Open ayah 77:1 in the Quran reader
ان ہوائوں کی قسم جو نفع پہنچانے والی ہیں۔
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ Open ayah 77:2 in the Quran reader
پھر ان ہوائوں کی قسم جو طوفانی انداز سے چلتی ہیں۔
وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ Open ayah 77:3 in the Quran reader
قسم ان ہوائوں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں۔
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ Open ayah 77:4 in the Quran reader
پھر ان ہوائوں کی قسم ( جو بادلوں کو پھاڑ کر) جدا کردیتی ہیں۔
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 77:5 in the Quran reader
(پھر ان ہوائوں کی قسم) جو دل میں اللہ کی یاد ڈالتی ہیں۔
عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ Open ayah 77:6 in the Quran reader
یہ اللہ کی یاد عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر۔
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 77:7 in the Quran reader
جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے (قیامت) وہ ضرور واقع ہوگی۔
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ Open ayah 77:8 in the Quran reader
جب ستارے ماند پڑجائیں گے۔
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ Open ayah 77:9 in the Quran reader
جب آسمان میں شگاف ڈال دیئے جائیں گے
وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ Open ayah 77:10 in the Quran reader
اور جب پہاڑ اڑا دیے جائیں گے
وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ Open ayah 77:11 in the Quran reader
اور جب رسولوں کے پیش ہونے کا وقت مقرر کردیا جائے گا۔
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ Open ayah 77:12 in the Quran reader
کس دن کے لئے تاخیر کی گئی تھی ؟
لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ Open ayah 77:13 in the Quran reader
فیصلے والے دن کے لئے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ Open ayah 77:14 in the Quran reader
اور کیا تمہیں معلوم ہے کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے ؟
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:15 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی تباہی ہے۔
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 77:16 in the Quran reader
کیا ہم ان سے پہلے لوگوں کو (نافرمانیوں کی وجہ سے ) برباد نہیں کرچکے ؟
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ Open ayah 77:17 in the Quran reader
پھر ہم بعد والوں کو بھی اگلے لوگوں کے ساتھ ملا دیں گے۔
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 77:18 in the Quran reader
ہم گناہگاروں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا کرتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:19 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے۔
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 77:20 in the Quran reader
کیا ہم نے تمہیں ایک بےقدر (نطفے) پانی سے نہیں بنایا ؟
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ Open ayah 77:21 in the Quran reader
پھر ہم نے ہی اس نطفے کو ایک محفوط ومضبوط مقام پر نہیں ٹھہرایا ؟
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ Open ayah 77:22 in the Quran reader
ایک مقررہ اندازے تک رکھا۔
فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ Open ayah 77:23 in the Quran reader
پھر ہم نے (اسی بناوٹ کا) ایک اندازہ کیا اور ہم کیسا اچھا بنانے پر قدرت رکھنے والے ہیں ؟
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:24 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ Open ayah 77:25 in the Quran reader
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والا نہیں بنایا ؟
اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ Open ayah 77:26 in the Quran reader
سب زندہ اور مردہ لوگوں کو
وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ Open ayah 77:27 in the Quran reader
اور کیا ہم نے اس میں اونچے اونچے بوجھل پہاڑ نہیں بنائے ؟ اور کیا ہم نے لوگوں کو میٹھا پانی نہیں پلایا ؟
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:28 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ Open ayah 77:29 in the Quran reader
اس دن کافروں سے کہا جائے گا کہ تم جس عذاب کو جھٹلاتے تھے اس طرف چلو۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ Open ayah 77:30 in the Quran reader
تم دھوئیں کے ایک سائبان کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ Open ayah 77:31 in the Quran reader
جس میں نہ سایہ ہے کہ وہ آگے کی لپیٹ سے بچاتا ہے۔
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ Open ayah 77:32 in the Quran reader
وہ ایسی چنگاریاں پھینکتا ہے جیسے بڑے بڑے محل۔
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ Open ayah 77:33 in the Quran reader
جیسے وہ زردی مائل کالے کالے (اونٹوں کا قافلہ ہو) ۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:34 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے۔
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ Open ayah 77:35 in the Quran reader
یہ دن وہ ہوگا ( اس میں یہ لوگ) بول بھی نہ سکیں گے۔
وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ Open ayah 77:36 in the Quran reader
نہ ان کو عذر پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اور پھر وہ عذر بھی نہ کرسکیں گے ۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:37 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 77:38 in the Quran reader
یہ ہے وہ فیصلے کا دن جس میں ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو بھی جمع کرلیا ہے۔
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ Open ayah 77:39 in the Quran reader
پھر اگر تمہاری کوئی تدبیر تو وہ مجھ پر آزمائو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 77:40 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader
بیشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader
اور وہ جو بھی پھل چاہیں گے ان کو ملے گا۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader
اور ان سے کہا جائے گا کہ جو کچھ تم کرتے تھے اس کے بدلے میں خوب اچھی طرح کھائو پیو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader
بیشک نیکوکاروں کو ہم ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے۔
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader
(اور کافروں سے کہا جائے گا) تم تھوڑے دنوں تک کھالو اور فائدے حاصل کرلو یقینا تم (اللہ کے) مجرم ہو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader
اور اس دن جھٹلانے والوں کیلئے بڑی تباہی ہے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا تھا کہ (اللہ کے سامنے) جھکو تو وہ جھکتے نہ تھے۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے۔
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader
آخر یہ لوگ اس کلام کے بعد اور کس بات پر ایمان لائیں گے ؟