43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsبصیرتِ قرآن
یٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَۚ Open ayah 43:68 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے کہ) اے میرے بندو ! آج تم پر کوئی خوف نہیں ہے اور نہ رنجیدہ ہو گے۔
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ Open ayah 43:69 in the Quran reader
وہ لوگ جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور ( ہماری) فرماں برداری کرتے رہے تھے
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ Open ayah 43:70 in the Quran reader
( ان سے کہا جائے گا کہ) تم اور تمہاری والی) بیویاں خوشی خوشی جنت میں داخل ہو جائو ۔
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ وَّ اَكْوَابٍ١ۚ وَ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ١ۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَۚ Open ayah 43:71 in the Quran reader
ان ( اہل جنت) کے سامنے سونے کے برتن اور جام پیش کئے جائیں گے اور وہاں ہر وہ چیز جس کی وہ خواہش کریں گے اور جن سے آنکھیں ٹھنڈک محسوس کریں گی ان کے لئے موجود ہوں گی اور ( کہا جائے گا کہ) تم ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہو گے۔
وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 43:72 in the Quran reader
یہی وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنائے گئے ہو ( یہ ان اعمال کا بدلہ ہے) جو تم کیا کرتے تھے۔
لَكُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ كَثِیْرَةٌ مِّنْهَا تَاْكُلُوْنَ Open ayah 43:73 in the Quran reader
تمہارے لئے ان میں بہت کثرت سے فواکھ ( ہر طرح کی لذیذ غذائیں) موجود ہوں گے جنہیں تم کھائو گے
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَۚۖ Open ayah 43:74 in the Quran reader
( اس کے بر خلاف) نافرمان لوگ ہمیشہ کی جہنم کے عذب میں مبتلا ہوں گے۔
لَا یُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَ هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَۚ Open ayah 43:75 in the Quran reader
ان سے کسی وقت بھی عذاب ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ اس میں مایوس پڑے رہیں گے ۔
وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْا هُمُ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 43:76 in the Quran reader
ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم و زیادتی کیا کرتے تھے۔
وَ نَادَوْا یٰمٰلِكُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّكَ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ مّٰكِثُوْنَ Open ayah 43:77 in the Quran reader
اور وہ ( داروغہ جہنم) کو آواز دے کر کہیں گے کہ اے مالک ! ( کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ اس عذاب سے بجات کے لئے) تیرا رب ہمارا کام تمام کردے۔ ( یعنی موت دیدے) تو وہ کہے گا کہ تم ہمیشہ اسی حال میں رہو گے۔
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ Open ayah 43:78 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ فرمائیں گے) کیونکہ بیشک ہم نے تمہارے پاس حق اور سچائی کا پیغام بھیجا تھا مگر تم میں سے اکثر نے اس حق و صداقت کے ساتھ نفرت کا اظہار ہی کیا ۔
اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ Open ayah 43:79 in the Quran reader
کیا انہوں نے ( کوئی نقصان پہنچانے کی کارروائی) طے کرلی ہے تو ( یاد رکھو) ہم نے بھی ایک بات طے کر رکھی ہے۔
اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ Open ayah 43:80 in the Quran reader
کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتوں اور چپکے چپکے مشوروں کو سنتے نہیں ہیں ؟ (ہم ضرور سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے جو ان کے پاس ہیں وہ سب کچھ لکھ رہے ہیں۔
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ Open ayah 43:81 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجئے کہ اگر رحمن کے بیٹا ہوتا تو سب عبادت کرنے والوں میں سے پہلے میں اس کی عبادت کرتا
سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 43:82 in the Quran reader
حالانکہ یہ مشرک اللہ کی شان میں جو باتیں بنا رہے ہیں ان سے آسمان اور زمین کا مالک جو عرش کا بھی مالک ہے بالکل پاک اور بےعیب ہے۔
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ Open ayah 43:83 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ ان کو ان کے بےہودہ مشغلوں اور کھیل کود میں لگا رہنے دیجئے یہاں تک کہ ان کو اپنے اس دن سے سابقہ پیش آجائے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 43:84 in the Quran reader
وہی آسمانوں میں عبادت کے لائق ہے اور وہی زمین میں بھی لائق عبادت ہے ۔ وہ بڑی حکمت والا اور بہت علم والا ہے۔
وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 43:85 in the Quran reader
وہ ذات بڑی شان والی ذات ہے جس کے لئے آسمانوں ، زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کی ملکیت اسی کی ہے۔ اس کے پاس قیامت واقع ہونے کا علم بھی ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جائو گے۔
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 43:86 in the Quran reader
اور اللہ کو چھوڑ کر وہ جنہیں پکارتے ہیں ان کو ( اللہ کی بارگاہ میں) سفارش تک کرنے کا حق نہ ہوگا سوائے ان کے جو حق و صداقت کے گواہ ہیں اور وہ اس کو جانتے ہیں۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ Open ayah 43:87 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ اگر آپ ان سے پوچھیں گے کہ ان کو کس نے پیدا کیا تو وہ یقینا یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے ( پیدا کیا ہے) تو پھر (اے نبی ﷺ ان سے کہئے کہ تم یہ الٹے کہاں جا رہے ہو ؟
وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ Open ayah 43:88 in the Quran reader
(فرمایا کہ) اللہ کو رسول کے یہ کہنے کی بھی خبر ہے کہ اے میرے رب یہ ایسے لوگ ہیں کہ ( سمجھانے کے باوجود ) ایمان نہیں لاتے۔
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 43:89 in the Quran reader
( تو اے نبی ﷺ آپ ان کی پرواہ نہ کیجئے اور یہ کہہ دیجئے کہ تم سلامت رہو۔ پھر وہ بہت جلد سب کچھ سمجھ جائیں گے۔