43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ Open ayah 43:36 in the Quran reader
اور جو شخص بھی رحمن کے ذکر سے آنکھیں بند کرلیا ہے تو ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں جو اس کا ساتھی بن جاتا ہے
وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 43:37 in the Quran reader
پھر وہ ( اور اس کے ساتھی) شیاطین اس کو صحیح راستے سے روکتے ہیں ۔ اور کافر یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ ہدایت کے راستے پر ہیں۔
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَنَا قَالَ یٰلَیْتَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَیْنِ فَبِئْسَ الْقَرِیْنُ Open ayah 43:38 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب وہ ( کافر) ہمارے پاس آئے گا اس ( ساتھی) سے کہے گا کہ کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا ( جیسا) فاصلہ ہوتا کیونکہ تو بد ترین ساتھی نکلا ۔
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 43:39 in the Quran reader
( ان سے کہا جائے گا کہ) جب تم ظلم و زیادتی کرچکے تو آج تمہاری بات ( تمہاری شرمندگی) تمہیں کوئی نفع نہ دے گی کیونکہ تم اور یہ شیاطین عذاب میں برابر کے شریک ہیں۔
اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 43:40 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں یا آپ اندھوں کو اور جو کھلی ہوئی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ان کو راہ ہدایت دکھا سکتے ہیں ؟
فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَۙ Open ayah 43:41 in the Quran reader
پھر اگر ہم آپ کو لے جائیں ( وفات دیدیں) تب بھی ہم ان کافروں سے انتقام ضرور لیں گے
اَوْ نُرِیَنَّكَ الَّذِیْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَیْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ Open ayah 43:42 in the Quran reader
یا ان کافروں سے ہم نے جو وعدہ کر رکھا ہے وہ آپ کو ( اسی دنیا کی زندگی ہی میں) دکھلا دیں ۔ اس پر ہم پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِیْۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 43:43 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ اس پر جو آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اس کو مضبوطی سے تھام لیجئے۔ بیشک آپ صراط مستقیم پر ہیں ۔
وَ اِنَّهٗ لَذِكْرٌ لَّكَ وَ لِقَوْمِكَ١ۚ وَ سَوْفَ تُسْئَلُوْنَ Open ayah 43:44 in the Quran reader
اور یہ ( قرآن مجید) آپ کے لئے اور آپ کی امت کے لئے ایک یاددہانی ہے اور بہت جلد تم سب سے پوچھا جائے گا
وَ سْئَلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ۠ Open ayah 43:45 in the Quran reader
اور آپ ان پیغمبروں سے جن کو ہم نے آپ سے پہلے بھیجا ہے ان سے پوچھ لیجئے ( یعنی ان کی کتابوں میں دیکھ لیجئے) کہ کیا ہم نے رحمن کے سوا دوسرے معبود مقرر کئے تھے کہ ان کی عبادت و بندگی کی جائے۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَقَالَ اِنِّیْ رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 43:46 in the Quran reader
بیشک ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا تھا۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ میں رب العالمین کا بھیجا ہوا ہے۔
فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِاٰیٰتِنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَضْحَكُوْنَ Open ayah 43:47 in the Quran reader
پھر جب وہ ( موسیٰ (علیہ السلام) ہماری نشانیوں ( معجزات) کو ان کے پاس لے کر آیا تو وہ ان کی ہنسی مذاق میں اڑانے لگے۔
وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا١٘ وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 43:48 in the Quran reader
اور ہم ان کو بھی نشانیاں دکھاتے تو وہ پہلی نشانی سے بڑھ چڑھ کر ہوتی تھی اور ہم نے ان ( فرعونیوں) کو مختلف عذابوں میں جکڑ لیا تھا تا کہ وہ ( اپنی حرکتوں سے) باز آجائیں ۔
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ Open ayah 43:49 in the Quran reader
انہوں نے ( حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے) کہا کہ اے جادوگر تو اپنے رب سے اس عہد کی بناء پر جو اس نے تجھ سے کر رکھا ہے ہمارے لئے دعا کر دے ( کہ یہ عذاب ٹل جائے) ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم ضرور ہدایت پر آجائیں گے
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ Open ayah 43:50 in the Quran reader
پھر ہم نے جب بھی ان سے وہ سزا جس میں مبتلا کئے گئے تھے دور کردی تو وہ اپنے وعدے کو توڑ ڈالتے تھے
وَ نَادٰى فِرْعَوْنُ فِیْ قَوْمِهٖ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَیْسَ لِیْ مُلْكُ مِصْرَ وَ هٰذِهِ الْاَنْهٰرُ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِیْ١ۚ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَؕ Open ayah 43:51 in the Quran reader
اور فرعون نے اپنی قوم کو پکارا اور کہا کہ اے میری قوم ! کیا مصر کی حکومت میری نہیں ہے ؟ اور میرے نیچے جو نہریں بہہ رہی ہیں کیا تمہیں نظر نہیں آرہی ہیں ؟
اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ مَهِیْنٌ١ۙ۬ وَّ لَا یَكَادُ یُبِیْنُ Open ayah 43:52 in the Quran reader
کیا میں اس شخص سے بہتر نہیں ہوں جس کی کوئی عزت بھی نہیں ہے جو صاف طور پر بول بھی نہیں سکتا۔
فَلَوْ لَاۤ اُلْقِیَ عَلَیْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَآءَ مَعَهُ الْمَلٰٓئِكَةُ مُقْتَرِنِیْنَ Open ayah 43:53 in the Quran reader
پھر اگر یہ ( اللہ کا ) بھیجا ہوا ہے تو اس پر سونے کے کنگن یا اس کے ساتھ فرشتے جمع ہو کر کیوں نازل نہیں کئے گئے ؟
فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ فَاَطَاعُوْهُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ Open ayah 43:54 in the Quran reader
پھر فرعون نے اپنی قوم کو کمزور کردیا ( ان کی عقل کھول دی) انہوں نے اس ( فرعون ہی) کی بات کو مانا ۔ بیشک وہ تھے ہی نافرمان لوگ۔
فَلَمَّاۤ اٰسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 43:55 in the Quran reader
پھر جب انہوں نے ہمیں غصہ دلایا تو ہم نے ان سے انتقام لیا اور پھر ہم نے ان سب کو ڈبو دیا
فَجَعَلْنٰهُمْ سَلَفًا وَّ مَثَلًا لِّلْاٰخِرِیْنَ۠ Open ayah 43:56 in the Quran reader
پھر ہم نے ان کو گئی گزری قوم اور آنے والوں کے لئے نشان عبرت بنا دیا
وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْیَمَ مَثَلًا اِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ یَصِدُّوْنَ Open ayah 43:57 in the Quran reader
اور جب ابن مریم کے متعلق ایک بات کہی گئی تو قوم کے لوگ ( کفار مکہ) (خوشی کے مارے) شور مچانے لگے ۔
وَ قَالُوْۤا ءَاٰلِهَتُنَا خَیْرٌ اَمْ هُوَ١ؕ مَا ضَرَبُوْهُ لَكَ اِلَّا جَدَلًا١ؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُوْنَ Open ayah 43:58 in the Quran reader
اور کہنے لگے کہ ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ ؟ ( یعنی عیسیٰ ابن مریم) یہ بات انہوں نے صرف جھگڑنے کی غرض سے کی تھی ۔ دراصل یہ لوگ ہی سخت جھگڑالو ہیں۔
اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 43:59 in the Quran reader
حالانکہ وہ ( عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم) صرف اللہ کے ایک بندے ہیں جن پر ہم نے فضل و کرم کیا تھا اور بنی اسرائیل کے لئے ان کو ( اپنی قدرت کا ایک) نمونہ بنایا تھا
وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓئِكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ Open ayah 43:60 in the Quran reader
اور اگر ہم چاہتے تو فرشتوں کو پیدا کردیتے جو زمین پر تمہاری جگہ ( تمہارے جانشین بن کر) رہتے
وَ اِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَ اتَّبِعُوْنِ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 43:61 in the Quran reader
اور بیشک وہ ( عیسیٰ ابن مریم) قیامت کی ایک علامت ہیں۔ تم ( اس قیامت کے قائم ہونے) میں شک نہ کرو ۔ تم میری بات مانو یہی صراط مستقیم ہے
وَ لَا یَصُدَّنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 43:62 in the Quran reader
اور کہیں شیطان تمہیں ( راہ مستقیم سے) نہ روک دے کیونکہ بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے
وَ لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَ لِاُبَیِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ تَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ Open ayah 43:63 in the Quran reader
اور جب عیسیٰ (علیہ السلام) کھلی ہوئی نشانیاں ( معجزات) لے کر آگئے اور انہوں نے کہا کہ میں تمہاری پاس عقل و سمجھ کی باتیں لے کر آیا ہوں تا کہ بعض وہ باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو ان کی حقیقت سے تمہیں آگاہ کر دوں۔ تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 43:64 in the Quran reader
بیشک اللہ میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اسی کی عبادت و بندگی کرو یہی صراط مستقیم ہے
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ اَلِیْمٍ Open ayah 43:65 in the Quran reader
پھر (بنی اسرائیل کے) بہت سے گروہوں نے آپس میں شدید اختلاف کر ڈالا تو ایسے ظالموں کے لئے درد ناک دن کا عذاب اور بڑی تباہی ( ہونے والی) ہے۔
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 43:66 in the Quran reader
اب یہ لوگ بس قیامت ہی کے منتظر ہیں کہ ان پر اچانک قیامت آپہنچے اور ان کو خبر بھی نہ ہو
اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَئِذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَؕ۠ Open ayah 43:67 in the Quran reader
حالانکہ اس دن سوائے اہل تقویٰ کے تمام دوست آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے۔