38. Surah Saad
صThe letter Saad · 88 ayahsبصیرتِ قرآن
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ Open ayah 38:65 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ ! ) آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف ( برے انجام سے) ڈرانے والا ہوں۔ اللہ جو ایک ہے اور ہر چیز پر غالب ہے اس کے سوا کوئی عبادت و بندگی کے لائق نہیں ہے۔
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ Open ayah 38:66 in the Quran reader
آسمانوں ، زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے وہ اس کا پروردگار ہے ۔ زبردست اور بخشنے والا ہے۔
قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌۙ Open ayah 38:67 in the Quran reader
آپ کہہ دیجئے کہ یہ ایک بہت بڑی خبر ہے
اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ Open ayah 38:68 in the Quran reader
جس سے تم غفلت برت رہے ہو ۔
مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ Open ayah 38:69 in the Quran reader
مجھے عالم بالا کی کچھ خبر نہ تھی جب وہ فرشتے تخلیق آدم (علیہ السلام) پر جھگڑ رہے تھے
اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 38:70 in the Quran reader
میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں اللہ کی طرف سے صاف صاف آگاہ کرنے والا ہوں۔
اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ Open ayah 38:71 in the Quran reader
جب آپ کے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے ( گارے سے) ایک بشر یعنی آدمی کو پیدا کرنے والا ہوں ۔
فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ Open ayah 38:72 in the Quran reader
جب میں اس کو پوری طرح بنا کر اور اپنی طرف سے اس میں جان ڈال دوں تو تم سب اس کے سامنے سجدہ میں گر پڑنا
فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ Open ayah 38:73 in the Quran reader
پھر سب فرشتوں نے سجدہ کیا
اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 38:74 in the Quran reader
لیکن ابلیس نے غرور وتکبر کی وجہ سے سجدہ نہیں کیا اور کافروں میں سے ہو گیا
قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ١ؕ اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ Open ayah 38:75 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ابلیس ( شیطان) جس کو میں نے اپنے ہاتھوں سے ( اپنی قدرت سے ) بنایا ہے اس کو سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے روکا ؟ کیا تو غرور وتکبر میں آگیا ( یا تو یہ سمجھنے لگا کہ) میں بڑے درجے والوں میں سے ہوں
قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 38:76 in the Quran reader
کہنے لگا کہ میں آدم (علیہ السلام) سے بہتر ہوں کیونکہ آپ نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور انسان کو مٹی سے ۔
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ Open ayah 38:77 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا کہ ( اے ابلیس) تو یہاں سے دفع ہوجا کر کیونکہ تو مردود ہوگیا ۔
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ Open ayah 38:78 in the Quran reader
اور بیشک تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت مسلط رہے گی
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 38:79 in the Quran reader
کہنے لگا تو پھر مجھے قیامت تک مہلت دے دیجئے۔
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 38:80 in the Quran reader
ارشاد ہوگا کہ تجھے مہلت دے دی گئی
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 38:81 in the Quran reader
ایک متعین وقت تک ( قیامت کے دن تک)
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 38:82 in the Quran reader
شیطان نے کہا مجھے آپ کی عزت کی قسم کہ میں انہیں گمراہ کر کے رہوں گا
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 38:83 in the Quran reader
سوائے آپ کے منتخب بندوں کے ( جن پر میں قابو نہ پا سکوں گا)
قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ Open ayah 38:84 in the Quran reader
ارشاد ہوگا کہ میں سچا ہوں اور سچ بات ہی کہتا ہوں ۔
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 38:85 in the Quran reader
میں تجھ سے اور جو لوگ تیرا ساتھ دیں گے ان سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ Open ayah 38:86 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ ! ) آپ کہہ دیجئے کہ میں اس قرآن ( کا پیغام پہنچانے میں) نہ تو کچھ معاوضہ چاہتا ہوں اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں ۔
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 38:87 in the Quran reader
یہ قرآن تو ( اللہ کا کلام ہے) دنیا بھرکے لوگوں کے لئے ایک نصیحت ہے۔
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ Open ayah 38:88 in the Quran reader
(اگر اس سچائی کے باوجود تم نہیں مانتے تو) تھوڑے دن بعد تمہیں ساری حقیقت معلوم ہوجائے گی۔