38. Surah Saad
صThe letter Saad · 88 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَ١ۘ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍؕ Open ayah 38:41 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ ! ) ہمارے بندے ایوب کا ذکر کیجئے جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ (میرے پروردگار ) مجھے شیطان نے ( وسوسوں کے ذریعہ) ایذا اور دکھ پہنچا رکھا ہے
اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ١ۚ هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ Open ayah 38:42 in the Quran reader
(ہم نے کہا کہ) اپنا پائوں زور سے زمین پر مارو غسل کرنے اور پینے کے لئے میٹھا اور ٹھنڈا پانی (نکل آئے گا)
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ Open ayah 38:43 in the Quran reader
اور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے ساتھ اسی جیسے ( اور بھی اہل خانہ) عطاء کئے۔ یہ ہماری طرف سے خاص رحمت اور عقل و فہم رکھنے والوں کے لئے نصیحت تھی ۔
وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْ١ؕ اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًا١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ Open ayah 38:44 in the Quran reader
اور اپنے ہاتھ میں سینکوں کا مٹھا ( یا کھجور کی ایک شاخ جس میں سو شاخیں ہوں) لے کر اس سے مارو اور اپنی قسم نہ توڑ و ۔ بیشک ہم نے اسے صبر کرنے والا پایا بہت اچھا اور رجوع کرنے والا بندہ پایا ۔
وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ Open ayah 38:45 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ ہمارے بندے ابراہیم (علیہ السلام) ، اسحاق اور یعقوب (علیہ السلام) کا ذکر کیجئے جو قوت والے اور بصارت رکھنے والے تھے۔
اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ Open ayah 38:46 in the Quran reader
ہم نے ان کو ایک خاص صفت کے ساتھ مخصوص کیا تھا اور وہ ( صفت) آخرت کے گھر کو یاد کرنا تھا۔
وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ Open ayah 38:47 in the Quran reader
اور بیشک وہ سب ہمارے نزدیک بہت اچھے اور چنے ہوئے منتخب لوگوں میں سے تھے۔
وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ Open ayah 38:48 in the Quran reader
اور آپ اسماعیل (علیہ السلام) ، السیع (علیہ السلام) اور ذوالکفل (علیہ السلام) کا ذکر بھی کیجئے جو بہترین منتخب لوگوں میں سے تھے۔
هٰذَا ذِكْرٌ١ؕ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ Open ayah 38:49 in the Quran reader
یہ ( ان کا ذکر) ایک نصیحت ہے اور پرہیز گاروں کے لئے اچھا ٹھکانہ ہے ،
جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُۚ Open ayah 38:50 in the Quran reader
ہمیشہ رہنے والی جنتیں جن کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہوئے ہوں گے
مُتَّكِئِیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ Open ayah 38:51 in the Quran reader
ان میں تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے اور وہاں کھانے کے لئے کثرت سے میوے اور پینے کی چیزیں ( مشروبات) طلب کر رہے ہوں گے۔
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ Open ayah 38:52 in the Quran reader
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی ( شرم و حیاء کی پیکر) ہم عمر عورتیں ہوں گی
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ Open ayah 38:53 in the Quran reader
یہ ہیں وہ نعمتیں جن کا حساب والے دن میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا
اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍۚۖ Open ayah 38:54 in the Quran reader
بیشک یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا ۔
هٰذَا١ؕ وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍۙ Open ayah 38:55 in the Quran reader
(اس کے بر خلاف) وہ لوگ جنہوں سے سر کشی ( ضد ، ہٹ دھرمی) اختیار کی تھی
جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ۚ فَبِئْسَ الْمِهَادُ Open ayah 38:56 in the Quran reader
ان کا بد ترین ٹھکانہ ہوگا ۔ وہ ٹھکانہ ختم ہوگا جس میں وہ داخل ہوں گے اور وہاں ان کے لئے بہت گھٹیا ( بہت بری) آرام کی جگہ ہو گی
هٰذَا١ۙ فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ Open ayah 38:57 in the Quran reader
یہ ہے جہنم جس میں کھولتا ہوا پانی اور بد بو دار سڑی ہوئی چیزیں ہوں گی اور کہا جائے گا کہ اس کو چکھو
وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ Open ayah 38:58 in the Quran reader
اور ان کے علاوہ عذاب کی اور مختلف شکلیں ہوں گی
هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ١ۚ لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ١ؕ اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ Open ayah 38:59 in the Quran reader
ایک اور جماعت تمہارے ساتھ عذاب میں شریک اوپر تلے گھسی چلی آرہی ہوگی ۔ ان کے لئے کوئی خوش خبری نہ ہوگی ۔ اور بیشک یہ لوگ بھی جہنم میں ڈالے جائیں گے
قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ١۫ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ١ؕ اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَا١ۚ فَبِئْسَ الْقَرَارُ Open ayah 38:60 in the Quran reader
جواب دیں گے کہ تمہارا ستیا ناس ہوجائے تم ہی یہ مصیبت ہمارے آگے لے کر آئے ہو جو بد ترین ٹھکانہ ہے
قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ Open ayah 38:61 in the Quran reader
وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار جو بھی ہمارے آگے مصیبت کو لایا ہے آپ جہنم میں اس کو دوگنا عذاب دیجئے
وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِؕ Open ayah 38:62 in the Quran reader
اور وہ کہیں گے کہ کیا بات ہے ہم ( اس جہنم میں) ان لوگوں کو نہیں دیکھ رہے ہیں جنہیں ہم برا سمجھتے تھے
اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ Open ayah 38:63 in the Quran reader
اور ہم نے ان کا مذاق بنا رکھا تھا ( یہ سب کچھ صحیح ہے یا) ہماری آنکھیں خطاء کر رہی ہیں
اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ۠ Open ayah 38:64 in the Quran reader
بیشک جہنم والوں کا آپس میں لڑنا جھگڑنا بالکل بر حق ہے۔