27. Surah An-Naml
النملThe Ant · 93 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّ اٰبَآؤُنَاۤ اَئِنَّا لَمُخْرَجُوْنَ Open ayah 27:67 in the Quran reader
اور کافروں نے کہا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہوجائیں گے تو کیا ہم (قبروں سے) نکالے جائیں گے۔
لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 27:68 in the Quran reader
یقیناً ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس سے پہلے بھی اسی طرح کے وعدے کئے گئے تھے۔ یہ تو گذرے ہوئے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 27:69 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجئے کہ زمین پر چلو پھر و پھر دیکھو مجرموں کا انجام کیسا ہوا۔
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ Open ayah 27:70 in the Quran reader
آپ (ان کے حال پر) نہ تم غم کھائیں اور نہ ان کے مکرو فریب سے دل تنگ ہوں۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 27:71 in the Quran reader
وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو۔
قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 27:72 in the Quran reader
آپ کہہ دیجئے کہ تم جس (عذاب) کی جلدی کررہے ہو شاید وہ تم سے قریب آلگا ہے۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 27:73 in the Quran reader
اور بیشک آپ کا پروردگار لوگوں پر فضل و کرم کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ وہ ہیں جو شکر ادا نہیں کرتے۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ Open ayah 27:74 in the Quran reader
اور بیشک آپکا رب خوب جانتا ہے جو ان کے دلوں میں چھپا ہوا ہے اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں۔
وَ مَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 27:75 in the Quran reader
(یاد رکھو) زمین اور آسمانوں میں جو کچھ پوشیدہ ہے وہ ایک روشن کتاب (لوح محفوظ) میں موجود ہے۔
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَقُصُّ عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَكْثَرَ الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 27:76 in the Quran reader
بیشک (یہ قرآن) بنی اسرائیل کے لئے اکثر ان باتوں کو بیان کرتا ہے جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔
وَ اِنَّهٗ لَهُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 27:77 in the Quran reader
اور بیشک (یہ قرآن) ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت ورحمت ہے۔
اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ بِحُكْمِهٖ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙۚ Open ayah 27:78 in the Quran reader
بیشک آپ کا پروردگار اپنے حکم سے ان کے درمیان فیصلہ کردے گا۔ وہ زبردست اور علم رکھنے والا ہے۔
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِیْنِ Open ayah 27:79 in the Quran reader
آپ اللہ پر بھروسہ کیجئے۔ بیشک آپ کھلی سچائی پر ہیں۔
اِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ Open ayah 27:80 in the Quran reader
بیشک آپنہ تو مردوں کو سنا سکتے ہیں اور نہ ان بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں جو پیٹھ پھیر کر چلے جارہے ہیں۔
وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِی الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْ١ؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ Open ayah 27:81 in the Quran reader
نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راہ حق دکھا سکتے ہیں۔ آپ صرف ان لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں کا یقین کرنے والے ہیں۔ اور وہ فرماں بردار ہیں۔
وَ اِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَآبَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ١ۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ۠ Open ayah 27:82 in the Quran reader
او جب ان پر عذاب کا وعدہ پورا ہوجائے گا تو ہم زمین سے ایک چوپایہ جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا۔ کیونکہ بیشک یہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہ رکھتے تھے۔
وَ یَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّنْ یُّكَذِّبُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ Open ayah 27:83 in the Quran reader
اور جس دن ہم ہر ایک امت میں سے ایک ایک گروہ ان لوگوں کا نکالیں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے۔ پھر ان کو اکٹھا کرنے کی غرض سے جمع کیا جائے گا
حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْ قَالَ اَكَذَّبْتُمْ بِاٰیٰتِیْ وَ لَمْ تُحِیْطُوْا بِهَا عِلْمًا اَمَّا ذَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 27:84 in the Quran reader
پھر جب وہ حاضر ہوں گے تو اللہ فرمائیں گے ۔ کیا تم نے میری آیات کو جھٹلایا تھا جب کہ تم نے اس کو اچھی طرح جان لیا تھا۔ یا بتائو کہ تم کیا کرتے تھے ؟
وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ Open ayah 27:85 in the Quran reader
اور ان کے ظلم کی وجہ سے ان پر وعدہ الہٰی پورا ہو کررہے گا۔ پھر وہ بات تک نہ کرسکیں گے۔
اَلَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا الَّیْلَ لِیَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 27:86 in the Quran reader
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک ہم نے رات کو اس لئے بنایا ہے تاکہ وہ اس میں آرام کرسکیں اور دن کو دیکھنے کے لئے روشن بنایا ہے۔ بیشک ان آیات میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو ایمان رکھتے ہیں۔
وَ یَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَفَزِعَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَآءَ اللّٰهُ١ؕ وَ كُلٌّ اَتَوْهُ دٰخِرِیْنَ Open ayah 27:87 in the Quran reader
اور جس دن صور میں پھونک ماری جائے گی تو جو بھی زمین و آسمان میں ہوں گے وہ گھبرا اٹھیں گے سوائے ان لوگوں کے جنہیں اللہ چاہے۔ اور سب کے سب اس کے سامنے عاجز بن کر حاضر ہوں گے
وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّ هِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ١ؕ صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِیْۤ اَتْقَنَ كُلَّ شَیْءٍ١ؕ اِنَّهٗ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَفْعَلُوْنَ Open ayah 27:88 in the Quran reader
(اے مخاطب تو) پہاڑوں کو اپنی جگہ جما ہوا خیال کرتا ہے حالانکہ وہ (قیامت کے دن) بادلوں کی طرح اڑتے پھریں گے۔ یہ سب اس اللہ کی بنائی ہوئی چیزیں ہیں جو نہایت مضبوط و مستحکم ہیں۔ تم جو کچھ کرتے ہو اس سے اللہ باخبر ہے۔
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ وَ هُمْ مِّنْ فَزَعٍ یَّوْمَئِذٍ اٰمِنُوْنَ Open ayah 27:89 in the Quran reader
جو شخص نیکی لے کر حاضر ہوگا تو اس کو اس کی نیکی سے زیادہ بہتر بدلہ ملے گا۔ اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا۔
وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ١ؕ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 27:90 in the Quran reader
اور جو برائی کے ساتھ آئے گا اس کو اوندھے منہ جہنم میں جھونک دیا جائے گا۔ کہا جائے گا کہ تمہیں وہی بدلہ دیا گیا ہے جو کچھ تم کرتے تھے۔
اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِیْ حَرَّمَهَا وَ لَهٗ كُلُّ شَیْءٍ١٘ وَّ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَۙ Open ayah 27:91 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجئے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس شہر (مکہ مکرمہ) کے پروردگار کی عبادت و بندگی کروں۔ وہ جس نے اس شہر کو) قابل احترام بنایا ہے۔ اور ہر چیز اسی کے لئے ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس کے فرماں برداروں میں سے رہوں۔
وَ اَنْ اَتْلُوَا الْقُرْاٰنَ١ۚ فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَقُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ Open ayah 27:92 in the Quran reader
اور (مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ) میں اس قرآن کی تلاوت کروں۔ جو صحیح راستہ اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے بھلے کے لئے کرتا ہے۔ اور جو راستے سے بھٹکتا ہے تو یقینا اس میں میرا کوئی نقصان نہیں کہ میں تو صرف خبردار کرنے والوں میں سے ہوں اور بس
وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ سَیُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ فَتَعْرِفُوْنَهَا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 27:93 in the Quran reader
آپ فرما دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ۔ وہ بہت جلد تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا۔ اس وقت تم اس کو پہچان سکو گے۔ اور آپ کا پروردگار اس سے بیخبر نہیں ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔