25. Surah Al-Furqaan
الفرقانThe Criterion · 77 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا Open ayah 25:67 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں نہ تو فضول خرچی کرتے ہیں۔ نہ وہ تنگی اختیار کرتے ہیں اور وہ اس کے درمیان اعتدال قائم رکھتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَ١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ Open ayah 25:68 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور جس شخص کے قتل کرنے کو اللہ نے حرام قرار دیا ہے سوائے حق کے وہ کسی کو قتل نہیں کرتے۔ نہ وہ زنا کرتے ہیں۔ اور جو شخص زنا کرے گا تو اس کو بڑی سزا دی جائے گی۔
یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ Open ayah 25:69 in the Quran reader
قیامت کے دن اس کا عذاب دوگنا کردیا جائے گا اور وہ اس میں ہمیشہ ذلیل و خوار ہو کررہے گا۔
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 25:70 in the Quran reader
سوائے اس کے جس نے توبہ کرلی۔ ایمان لے آیا اور اس نے عمل صالح اختیار کئے تو بیشک اللہ ان کے گناہوں کی جگہ نیکیاں عطا فرمائے گا۔ اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔
وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا Open ayah 25:71 in the Quran reader
اور جو شخص توبہ کرتا ہے اور عمل صالح کرتا ہے تو بیشک وہ اللہ کی طرف پوری طرح لوٹ آٹا ہے۔
وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ١ۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا Open ayah 25:72 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو فضول اور جھوٹ باتوں میں شامل نہیں ہوتے اور جب کسی بےہودہ چیز پر سے گذرتے ہیں تو سنجیدگی (وقار) سے گذرجاتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْهَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا Open ayah 25:73 in the Quran reader
اور جب ان کو انکے رب کا کلام سنایا جاتا ہے تو وہ اس پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گرتے۔
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا Open ayah 25:74 in the Quran reader
اور وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں ہماری بیویوں کی طرف سے اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنادے ۔
اُولٰٓئِكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ Open ayah 25:75 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے میں اعلیٰ مقام دیاجائے گا۔ ان کا وہاں پر دعا وسلام سے استقبال کیا جائے گا
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا Open ayah 25:76 in the Quran reader
جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہ ٹھہرنے کی بہترین جگہ اور رہنے کا عمدہ ترین مقام ہے۔
قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ١ۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا۠ Open ayah 25:77 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم میرے رب کی عبادت و بندگی نہیں کرو گے تو میرا رب بھی تمہاری پرواہ نہ کرے گا۔ تم نے جھٹلایا۔ پس بہت جلد اس کی سزا لازمی طور پر دی جائے گی۔