15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsبصیرتِ قرآن
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ Open ayah 15:61 in the Quran reader
پھر جب وہ بھیجے ہوئے (فرشتے) لوط کے گھر والوں کے پاس آئے
قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ Open ayah 15:62 in the Quran reader
تو (لوط نے) کہا کہ تم کچھ اجنبی سے لوگ ہو۔
قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ Open ayah 15:63 in the Quran reader
انہوں نے کہا ہم تو اس عذاب کے ساتھ آئے ہیں جس کے آنے میں وہ شک کرتے تھے۔
وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 15:64 in the Quran reader
ہم تمہارے پاس حق کے ساتھ آئے ہیں اور بیشک ہم سچے ہیں
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ Open ayah 15:65 in the Quran reader
اور (اے لوط) آپ کچھ رات گئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نکلئے اور خود ان کے پیچھے رہئے اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اور ویسے ہی کیجیے جس کا آپ کو (اللہ کی طرف سے) حکم دیا گیا ہے۔
وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ Open ayah 15:66 in the Quran reader
اور ہم نے (لوط کی طرف) یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہی ان نافرمانوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی
وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ Open ayah 15:67 in the Quran reader
اور شہر والے خوشیاں مناتے آئے
قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ Open ayah 15:68 in the Quran reader
(لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں پس تم مجھے رسوا نہ کرو،
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ Open ayah 15:69 in the Quran reader
اللہ سے ڈرو اور مجھے رنجیدہ نہ کرو۔
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 15:70 in the Quran reader
کہنے لگے کہ ہم نے تمہیں سارے جہان کی حمایت سے منع نہیں کیا تھا۔
قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ Open ayah 15:71 in the Quran reader
(لوط نے) کہا یہ میری بیٹیاں (تمہارے گھروں میں) ہیں اگر میرا کہنا کرو۔
لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 15:72 in the Quran reader
آپ کی جان کی قسم وہ اپنی بدمستی میں اندھے بن رہے تھے۔
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ Open ayah 15:73 in the Quran reader
پھر سورج نکلتے ہی ان کو ایک سخت دھماکے نے آ لیا۔
فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ Open ayah 15:74 in the Quran reader
پھر ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ نیچے کردیا (یعنی تہہ وبالا کردیا) اور پھر ہم نے ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسانے شروع کردیئے۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ Open ayah 15:75 in the Quran reader
بیشک اس (واقعہ میں) عقل و سمجھ رکھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں
وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ Open ayah 15:76 in the Quran reader
اور یہ (آج بھی) ایک آباد راستے پر (نشان عبرت) ہیں
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 15:77 in the Quran reader
اور بیشک ان میں اہل ایمان کے لئے نشانی (عبرت و نصیحت) ہے
وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ Open ayah 15:78 in the Quran reader
اور اصحاب الایکہ (بن والے) بڑے ظالم تھے
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ Open ayah 15:79 in the Quran reader
پھر ہم نے ان سے بدلہ لیا اور (عبرت و نصیحت کے لئے) وہ دونوں بستیاں کھلی سڑک پر ہیں۔
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 15:80 in the Quran reader
حجر کے رہنے والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا ۔
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 15:81 in the Quran reader
حالانکہ ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دی تھیں۔ مگر انہوں نے اس سے رو گردانی کی۔
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:82 in the Quran reader
وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے اور وہ مطمئن تھے۔
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 15:83 in the Quran reader
پھر انہیں صبح کے وقت ایک چنگھاڑنے آ لیا۔
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ Open ayah 15:84 in the Quran reader
تو ان کا کیا دھرا ان کے کچھ بھی کام نہ آیا
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ Open ayah 15:85 in the Quran reader
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کو بغیر مصلحت کے پیدا نہیں کیا اور بیشک قیامت آنے والی ہے۔ اور (اے نبی ﷺ آپ ان کے ساتھ خوبی کے ساتھ درگزر کیجیے۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ Open ayah 15:86 in the Quran reader
بیشک آپ کا رب ہی پیدا کرنے والا اور خوب جاننے والا ہے۔
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ Open ayah 15:87 in the Quran reader
اور یقیناً ہم نے آپ کو بار بار دھرائی جانے والی سات آیتیں اور عظیم قرآن عطا کیا ہے۔
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 15:88 in the Quran reader
آپ ان مختلف چیزوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیے جو ہم نے کافروں کو دے رکھی ہیں۔ اور نہ آپ رنجیدہ ہوں اور اہل ایمان پر شفقت و محبت رکھئے
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ Open ayah 15:89 in the Quran reader
اور آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ میں تو صاف صاف ڈر سنانے والا ہوں۔
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ Open ayah 15:90 in the Quran reader
جیسا کہ ہم نے (کتاب الٰہی کو) تقسیم کرنے والوں پر عذاب نازل کیا ہے۔
الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ Open ayah 15:91 in the Quran reader
وہ لوگ جنہوں نے قرآن عظیم کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:92 in the Quran reader
(کچھ کو مانا اور کچھ کو نہ مانا) آپ کے رب کی قسم ہم ان سے ضرور پوچھیں گے
عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 15:93 in the Quran reader
کہ وہ کیا کرتے رہے تھے
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 15:94 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ آپ کو جس بات کا حکم دیا گیا ہے اس کو کیجیے اور مشرکین سے منہ پھیر لیجیے
اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ Open ayah 15:95 in the Quran reader
بیشک ہم مذاق اڑانے والوں (کے خلاف) آپ کے لئے کافی ہیں۔
الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 15:96 in the Quran reader
وہ لوگ جنہوں نے اللہ کے ساتھ دوسرے معبود بنا رکھے ہیں۔ پھر وہ بہت جلد (اس حقیقت کو) جان لیں گے۔
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 15:97 in the Quran reader
البتہ ہم ان تمام باتوں سے واقف ہیں جو وہ کہتے ہیں جس سے آپ دل تنگ نہ ہوں۔
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ Open ayah 15:98 in the Quran reader
آپ اپنے رب کی حمد وثناء کیجیے اور سجدے کرنے والوں میں سے ہو جایئے۔
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ Open ayah 15:99 in the Quran reader
اپنے رب کی عبادت و بندگی کیجیے یہاں تک کہ آپ کے پاس یقینی بات (یعنی موت) آجائے۔