15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍۚ Open ayah 15:26 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے انسان کو کھنکھناتے ہوئے سیاہ سڑے گا رے سے بنایا ہے
وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ Open ayah 15:27 in the Quran reader
اور جنات کو پہلے ہی سے ایک ایسی آگ سے پیدا کیا جس میں دھواں نہ تھا
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ Open ayah 15:28 in the Quran reader
اور جب آپ ﷺ کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں کھنکھناتے ہوئے سڑے گارے سے انسان کو پیدا کروں گا
فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ Open ayah 15:29 in the Quran reader
پھر جب میں اس کو درست کرلوں اور اسمیں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے سامنے سجدہ میں گر جانا۔
فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ Open ayah 15:30 in the Quran reader
اس کے بعد سوائے ابلیس کے سب نے سجدہ کیا۔
اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 15:31 in the Quran reader
اس نے انکار کیا۔ اس نے اس بات کو قبول نہیں کیا وہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہو۔
قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا لَكَ اَلَّا تَكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 15:32 in the Quran reader
اللہ نے کہا کہ اے ابلیس ! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ نہ ہوا۔
قَالَ لَمْ اَكُنْ لِّاَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهٗ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ Open ayah 15:33 in the Quran reader
ابلیس نے کہا میں ایسا نہیں ہوں جو اس بشر کو سجدہ کروں جس کو تو نے کھنکھناتے ہوئے سڑے گارے سے پیدا کیا ہے۔
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۙ Open ayah 15:34 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا تو یہاں سے نکل جا۔ پس بیشک تو مردود ہے
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ Open ayah 15:35 in the Quran reader
اور بیشک تجھ پر انصاف کے دن (قیامت) تک لعنت ہے۔
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 15:36 in the Quran reader
اس نے کہا میرے رب مجھے اس دن تک مہلت دیدیجیے جس دن سب مردے اٹھائے جائیں گے۔
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 15:37 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا کہ بیشک تو مہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 15:38 in the Quran reader
اس دن تک جس کا وقت مقرر ہے۔
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:39 in the Quran reader
کہنے لگا میرے رب جب کہ تو نے مجھے بہکا دیا ہے تو میں ان کے لئے زمین میں (گناہ کو) خوبصورت بناؤں گا اور میں ضرور سب کو گمراہ کروں گا۔
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 15:40 in the Quran reader
سوائے ان کے جو تیرے مخلص بندے ہیں۔
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ Open ayah 15:41 in the Quran reader
اللہ نے کہا یہی راستہ سیدھا میری طرف آتا ہے۔
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ Open ayah 15:42 in the Quran reader
بیشک میرے (مخلص) بندوں پر تیرا زور نہیں چلے گا سوائے ان لوگوں کے جو تیرے پیچھے لگ جائیں
وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ Open ayah 15:43 in the Quran reader
اور بیشک سب گمراہوں کے لئے جہنم وعدہ کی جگہ ہے۔
لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ۠ Open ayah 15:44 in the Quran reader
جس جہنم کے ساتھ دروازے ہوں گے اور ہر دروازے میں ایک حصہ ان کے لئے مخصوص ہوگا۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ Open ayah 15:45 in the Quran reader
بیشک اہل تقویٰ کے لئے جنتیں اور چشمے ہوں گے۔
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:46 in the Quran reader
ان سے کہا جائے گا کہ تم ان میں امن اور سلامتی کے ساتھ بےفکر ہو کر داخل ہو جاؤ
وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 15:47 in the Quran reader
اور ان کے دلوں میں جو باہمی رنجش ہوگی اس کو ہم نکال دیں گے اور وہ بھائی بھائی بن کر ایک دوسرے کے سامنے تخت پر بیٹھے ہوں گے۔
لَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ Open ayah 15:48 in the Quran reader
ان جنتوں میں ان کے لئے نہ تو تکلیف (بےسکونی اور محنت و مشقت) ہوگی اور نہ وہ ان سے نکالے جائیں گے۔
نَبِّئْ عِبَادِیْۤ اَنِّیْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُۙ Open ayah 15:49 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ آپ میرے بندوں کو بتا دیجیے کہ میں بخشنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہوں
وَ اَنَّ عَذَابِیْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ Open ayah 15:50 in the Quran reader
(لیکن) بیشک میرا عذاب بھی درد ناک عذاب ہے۔
وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 15:51 in the Quran reader
اے نبی ﷺ انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا حال سنا دیجیے
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ Open ayah 15:52 in the Quran reader
جب وہ اس کے پاس آئے تو انہوں نے اس کو سلام کیا۔ ابراہیم نے کہا کہ بیشک ہمیں تم سے ڈر محسوس ہو رہا ہے۔
قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ Open ayah 15:53 in the Quran reader
(فرشتوں نے) کہا آپ نہ ڈریئے۔ بیشک ہم تو آپ کو ایک صاحب علم بیٹے کی خوش خبری دینے آئے ہیں۔
قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ Open ayah 15:54 in the Quran reader
(ابراہیم نے ) کہا کیا تم مجھے اس حال میں خوشخبری سنا رہے ہو کہ جب مجھے بڑھاپا پہنچ گیا ہے۔ پھر تم کس چیز کی خوش خبری دے رہے ہو ؟
قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ Open ayah 15:55 in the Quran reader
(فرشتوں نے) کہا ہم آپ کو بالکل سچی خوش خبری دے رہے ہیں اور آپ ناامید لوگوں میں سے نہ ہوں۔
قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ Open ayah 15:56 in the Quran reader
(ابراہیم نے) کہا (اس میں کوئی شک نہیں) کہ اپنے رب کی رحمت سے تو صرف گمراہ لوگ ہی مایوس ہوتے ہیں۔
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 15:57 in the Quran reader
اس نے پوچھا کہ اب تمہارا ارادہ کیا ہے ؟
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ Open ayah 15:58 in the Quran reader
انہوں نے کہا کہ سوائے لوط کے گھرانے ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:59 in the Quran reader
البتہ ہم ان سب کو بچالیں گے
اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠ Open ayah 15:60 in the Quran reader
سوائے لوط کی بیوی کے جس کے لئے ہم نے اندازہ کرلیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں (یعنی مجرم قوم میں رہ جانے والی) ہے۔