36. Surah Yaseen

يسYaseen · 83 ayahsتفسیرِ بغوی

Ayahs 36:81–82

اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ١ؐؕ بَلٰى١ۗ وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ Open ayah 36:81 in the Quran reader

بھلا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ (ان کو پھر) ویسے ہی پیدا کر دے ؟ کیوں نہیں اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اور علم والا ہے

اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ Open ayah 36:82 in the Quran reader

اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

81، اولیس الذی خلق السموت والارض بقادر، یعقوب نے یقدر کے ساتھ پڑھا ہے۔ ، علی ان یخلق مثلھم بلی، کہہ دیجئے وہ اس سے بھی زیادہ قدرت والا ہے۔ ، وھوالخلاق ، ایک مخلوق کے بعد دوسری کو پیدا کرتا ہے ۔ ، العلیم ، تمام مخلوقات کو جاننے والا ہے۔
Ayah 36:83

فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠ Open ayah 36:83 in the Quran reader

وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے

83، فسبحان الذی بیدہ ملکوت ، اسی کی بادشاہت ہے۔ ، کل شیء والیہ ترجعون، حضرت معقل بن یسار کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا، اپنے مردوں پر یسین پڑھاکرو ۔ یہی روایت محمد بن العلاء ابن المبارک سے ہے۔۔۔