97. Surah Al-Qadr

القدرThe Power, Fate · 5 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 97:1–5

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ Open ayah 97:1 in the Quran reader

بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ Open ayah 97:2 in the Quran reader

اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے ؟

لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ Open ayah 97:3 in the Quran reader

شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے

تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ Open ayah 97:4 in the Quran reader

اس میں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں ہر کام (کے انتظام) کے لئے

سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ Open ayah 97:5 in the Quran reader

یہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے

سورة القدر۔ آیات 1 تا 5۔ اسرار ومعارف۔ ہم نے اس کلام یعنی قرآن مجید کو شب قدر میں نازل فرمایا کہ لوح محفوظ سے آسمان اول پر اتارا اور پھر مسلسل تئیس برس میں نازل ہوتا رہا یہ اس کی ابتدا لیلۃ القدر سے ہوئی اور پھر بتدریج نازل ہوتا رہا۔ حدیث شریف کے مطابق تمام آسمانی کتابیں رمضان المبارک میں نازل ہوئیں کہ اس ماہ مبارک کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ انسانوں میں فرشتوں جیسی صفات پیدا کردیتا ہے کھانے پینے سے رک جانا ، خطا سے بچنا اور نیکی میں زیادہ کوشش کرنا لہذا ساری کتابیں اسی مبارک مہینے میں نازل ہوئیں اور نزول قرآن شب قدر کو شروع ہوا جس کی فضیلت میں یہ بات بھی ہے کہ یہ ایک رات ہزار ماہ سے زیادہ کا درجہ رکھتی ہے اور اس کی ایک رات کی عبادت تراسی برس سے زیادہ کی فضیلت رکھتی ہے۔ مسئلہ : علماء کے مطابق جس نے عشاء باجماعت ادا کی اور فجر باجماعت پڑھی اس نے بھی شب قدر پالی اور احادیث کے مطابق رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ، 21 ، 23 ، 25 ، 27 ، 29 ، میں سے کسی ایک میں آتی ہے ہر سال کسی دوسری شب میں ہوتی ہے اور ہر جگہ بھی بدل بدل کر آتی ہے ضروری نہیں کہ ساری دنیا پہ ایک ہی شب ہو۔ اس میں فرشتے اترتے ہیں اور جبرائیل امین جو اللہ کی طرف سے ہر طرح کی سلامتی لاتے ہیں اور ایمانداروں کے لیے اور عبادت کرنے والوں کے لیے دعا کرتے ہیں اور یہ شب طلوع فجر تک رہتی ہے۔