83. Surah Al-Mutaffifin
المطففينDefrauding · 36 ayahsاسرار التنزیل
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ Open ayah 83:1 in the Quran reader
خرابی ہے کم کرکے دینے والوں کے لئے
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:2 in the Quran reader
وہ لوگ کہ جب لوگوں سے لیں تو پورا ناپ کرلیں
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ Open ayah 83:3 in the Quran reader
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کردیں تو کم کردیں
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 83:4 in the Quran reader
کیا یہ نہیں خیال کرتے کہ یہ لوگ پھر سے زندہ کیے جائیں گے
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ Open ayah 83:5 in the Quran reader
ایک بڑے دن کے لئے
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 83:6 in the Quran reader
جس دن تمام جہانوں کے پروردگار کے لئے لوگ کھڑے ہوں گے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ Open ayah 83:7 in the Quran reader
یادرکھو ! یقینا بدکاروں کا اعمال نامہ سجین میں ہے
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ Open ayah 83:8 in the Quran reader
اور تجھے کیا خبر کہ سجین کیا ہے ؟
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ Open ayah 83:9 in the Quran reader
ایک دفتر ہے لکھا ہوا
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 83:10 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ Open ayah 83:11 in the Quran reader
وہ لوگ جو جزا کے دن کو جھٹلاتے ہیں
وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 83:12 in the Quran reader
اور اس کو صرف وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 83:13 in the Quran reader
جب اس کو ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 83:14 in the Quran reader
دیکھو ! بلکہ ان کے کردار کا زنگ ان کے دلوں پر بیٹھ گیا ہے
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ Open ayah 83:15 in the Quran reader
بیشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ Open ayah 83:16 in the Quran reader
پھر وہ یقینا دوزخ میں جا داخل ہوں گے
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ Open ayah 83:17 in the Quran reader
پھر ان سے کہا جائے گا یہ وہی ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ Open ayah 83:18 in the Quran reader
یہ بھی سن رکھو ! یقینا نیکوں کے اعمال علیین میں ہیں
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ Open ayah 83:19 in the Quran reader
اور تم کو کیا خبر کہ علیین کیا ہے ؟
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ Open ayah 83:20 in the Quran reader
ایک لکھا ہوا دفتر ہے
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ Open ayah 83:21 in the Quran reader
جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ Open ayah 83:22 in the Quran reader
بیشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 83:23 in the Quran reader
تختوں پر بیٹھے نظارہ کریں گے
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ Open ayah 83:24 in the Quran reader
تم ان کے چہروں سے ہی راحت کی تازگی معلوم کرلو گے
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ Open ayah 83:25 in the Quran reader
ان کو خالص سر بمہر مشروب پلایا جائے گا
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ Open ayah 83:26 in the Quran reader
جس کی مہر مشک کی ہوگی اور نعمتوں کے شائقین کو چاہیے کہ اس میں رغبت کریں
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ Open ayah 83:27 in the Quran reader
اور اس میں تسنیم کی آمیزش ہوگی
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ Open ayah 83:28 in the Quran reader
وہ ایک چشمہ ہے جس سے (اللہ کے) مقرب پیئیں گے
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:29 in the Quran reader
بیشک وہ لوگ جو گنہگار (کافر) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے
وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:30 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو طنزیہ اشارے کرتے
وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ Open ayah 83:31 in the Quran reader
اور جب وہ اپنے گھروں کو لوٹتے تو باتیں بناتے ہوئے لوٹتے
وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 83:32 in the Quran reader
اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ بیشک یہ تو گمراہ ہیں
وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ Open ayah 83:33 in the Quran reader
اور حالانکہ وہ ان پر نگران بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ Open ayah 83:34 in the Quran reader
سو آج مومن کافروں سے مذاق کریں گے
عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ Open ayah 83:35 in the Quran reader
تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ Open ayah 83:36 in the Quran reader
تو کافروں کو ان کے کردار کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا