82. Surah Al-Infitaar

الإنفطارThe Cleaving · 19 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 82:1–19

اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ Open ayah 82:1 in the Quran reader

جب آسمان پھٹ جائے گا

وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ Open ayah 82:2 in the Quran reader

اور جب تارے جھڑ جائیں گے

وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ Open ayah 82:3 in the Quran reader

اور جب (سمندر اور) دریا ایک دوسرے میں مل جائیں گے

وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ Open ayah 82:4 in the Quran reader

اور جب قبریں زیر وزبر کردی جائیں گی

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ Open ayah 82:5 in the Quran reader

تب ہر شخص جان لے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ Open ayah 82:6 in the Quran reader

اے انسان ! تجھے اپنے کرم کرنے والے پروردگار کے بارے کس چیز نے دھوکے میں رکھا ؟

الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ Open ayah 82:7 in the Quran reader

جس نے تجھے پیدا کیا پھر (تیرے اعضا کو) درست کیا پھر سب اعضاء وجوارح کو موزوں رکھا

فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ Open ayah 82:8 in the Quran reader

جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ Open ayah 82:9 in the Quran reader

مگر ہیہات تم لوگ قیامت کا انکار کرتے ہو

وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ Open ayah 82:10 in the Quran reader

اور یقینا تم پر نگہبان مقرر ہیں

كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ Open ayah 82:11 in the Quran reader

عالی قدر لکھنے والے

یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ Open ayah 82:12 in the Quran reader

جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ Open ayah 82:13 in the Quran reader

بیشک نیک کام کرنے والے نعمتوں کی جگہ (جنت) میں ہوں گے

وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ Open ayah 82:14 in the Quran reader

اور یقینا برائی کرنے والے دوزخ میں

یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ Open ayah 82:15 in the Quran reader

قیامت کے روز اس میں داخل ہوں گے

وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ Open ayah 82:16 in the Quran reader

اور وہ اس سے غائب نہیں ہوسکیں گے

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ Open ayah 82:17 in the Quran reader

اور تمہیں کیا معلوم کہ قیامت کا دن کیسا ہے ؟

ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ Open ayah 82:18 in the Quran reader

پھر تمہیں کیا معلوم کہ قیامت کا دن کیسا ہے ؟

یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ Open ayah 82:19 in the Quran reader

جس دن کوئی کسی کے لئے کچھ نہیں کرسکے گا۔ اور اس روز فیصلہ صرف اللہ کا ہوگا

سورة الانفطار۔ آیات 1 تا 19۔ اسرار ومعارف۔ جب آسمان پھٹ جائے گا اور ستارے وغیرہ سب جھڑ جائیں گے اور سمندر بھاپ بن جائیں گے اور قبروں سے لوگ نکل کھڑے ہوں گے تب ہر کوئی جان لے کہ اس نے کون ساعمل آگے بھیجا اور کون ساعمل دنیا میں پیچھے چھوڑا کہ نیکی یا نیک رسم چھوڑنے والے کو اس کا ثواب ملتا رہے گا اور برائی یابری رسم چھوڑنے والے کو جب تک دنیا میں لوگ اس پر عمل کریں گے اس کا عذاب بڑھتا رہے گا جب معاملہ ایسا ہے تو اے انسان تو اپنے اس پروردگار کے مقابلے میں کس دھوکے میں مبتلا ہے کہ جس کے کرم کی حد نہیں ، اس نے تجھے پیدا فرمایا اور خوبصورت اعضاء وجوارح اور شکل و صورت دی پھر بہت مناسب اور معتدل مزاج فکر اور طبیعت بخشی اور پھر لاتعداد ایک جیسے انسانوں کو الگ الگ صورتیں سیرتیں عطا کردیں پھر بھی تم دین کا انکار کرتے ہو تو اس سب کا حساب ہوگا پھر تم پر نگہبان فرشتے مقرر ہیں باوجود اس کے کہ اللہ خود سب جانتا ہے وہ فرشتے جو عزت والے ہیں تمہارے اعمال نوٹ کرتے ہیں اور تمہارے ہر فعل سے واقف ہیں لہذا تمام اعمال کا حساب ہو کر اللہ کے نیک بندے اللہ کی نعمتوں سے بھرے باغات میں داخل ہوں گے جبکہ نافرمان دوزخ میں جھونکے جائیں گے اور وہاں سے کبھی نکل نہ سکیں گے بھلاتم نے یوم حساب کو سمجھ کیا رکھا ہے وہ ایسا دن ہے کہ کوئی کسی کے لیے کچھ نہ کرسکے گا نہ طاقت سے نہ کسی اور حیلے سے اور فوجیں شاہوں کو دولت امراء کو اور دوست بدکاروں کو اللہ کی گرفت سے نہ بچاسکیں گے بلکہ وہی ہوگا جس کا حکم اللہ رب العزت دیں گے اس سے شفاعت کی نفی نہیں کی اللہ اس کی اجازت دیں گے۔