81. Surah At-Takwir

التكويرThe Overthrowing · 29 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 81:1–29

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ Open ayah 81:1 in the Quran reader

جب سورج لپیٹ لیا جائے گا

وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ Open ayah 81:2 in the Quran reader

اور جب تارے بےنور ہوجائیں گے

وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ Open ayah 81:3 in the Quran reader

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ Open ayah 81:4 in the Quran reader

اور جب بچہ دینے والی اونٹنیاں آوارہ چھٹی پھریں گی

وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ Open ayah 81:5 in the Quran reader

اور جب وحشی جانور جمع کیے جائیں گے

وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ Open ayah 81:6 in the Quran reader

اور جب دریا آگ ہوجائیں گے

وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ Open ayah 81:7 in the Quran reader

اور جب ہر ہر طرح کے لوگ یک جاکر دیئے جائیں گے

وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ Open ayah 81:8 in the Quran reader

اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ Open ayah 81:9 in the Quran reader

کہ وہ کس جرم میں قتل کی گئی

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ Open ayah 81:10 in the Quran reader

اور جب (اعمال کے) دفتر کھولے جائیں گے

وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ Open ayah 81:11 in the Quran reader

اور جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی

وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ Open ayah 81:12 in the Quran reader

اور جب دوزخ بھڑکائی جائے گی

وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ Open ayah 81:13 in the Quran reader

اور جب جنت قریب لائی جائے گی

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ Open ayah 81:14 in the Quran reader

تب ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ Open ayah 81:15 in the Quran reader

پس قسم ہے ان (ستاروں) کی جو پھرجانے والے ہیں

الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ Open ayah 81:16 in the Quran reader

سیدھے چلنے والوں (اور) تھم رہنے والوں کی

وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ Open ayah 81:17 in the Quran reader

(اور) رات کی جب ختم ہونے لگے

وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ Open ayah 81:18 in the Quran reader

اور صبح کی جب نمودار ہونے لگے

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ Open ayah 81:19 in the Quran reader

کہ بیشک یہ (قرآن) فرشتہ عالی مقام کی زبانی پیغام ہے

ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ Open ayah 81:20 in the Quran reader

جو بہت قوت والا عرش کے مالک کے ہاں مرتبے والا ہے

مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ Open ayah 81:21 in the Quran reader

اس کی بات مانی جاتی ہے (اور) امانت دار بھی ہے

وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ Open ayah 81:22 in the Quran reader

اور تمہارے صاحب (محمد ﷺ دیوانے نہیں ہیں

وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ Open ayah 81:23 in the Quran reader

اور بیشک انہوں نے اسے آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا

وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ Open ayah 81:24 in the Quran reader

اور وہ غیب کی بات بتانے میں بخیل نہیں ہیں

وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ Open ayah 81:25 in the Quran reader

اور یہ شیطان مردود کی بات نہیں ہے

فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ Open ayah 81:26 in the Quran reader

پھر تم کدھر جا رہے ہو

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 81:27 in the Quran reader

یہ تو دنیا بھر کے لوگوں کے لئے نصیحت ہے

لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ Open ayah 81:28 in the Quran reader

ہر اس شخص کے لئے جو تم میں سے سیدھی راہ چلنا چاہے

وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 81:29 in the Quran reader

اور اللہ جو جہانوں کا رب ہے تم اس کے چاہنے کے سوا کچھ نہیں چاہ سکتے

سورة التکویر۔ آیات 1 تا 29۔ اسرار ومعارف۔ جب سورج بےنور ہوجائے گا اور ستارے ٹوٹ کر گرجائیں گے اور جب پہاڑ اکھیڑ کر اڑادیے جائیں گے اور لوگوں کو مال و دولت بھول جائے گا کہ عربوں کے نزدیک دس ماہ کی گابھن اونٹنی سب سے قیمتی اثاثہ سمجھی جاتی ہے ہر وقت دم کے ساتھ لگے پھرتے تھے کہ صحرا میں اس کادودھ نعمت غیر مترقہ ہوتا تھا مگر وہ بھی آوارہ پھر رہی ہوں گی یعنی لوگوں کو مال وزر کا ہوش نہ رہے گا اور نفخہ اولی سے گھبرا کر جنگلی جانور اور درندے آبادیوں میں آگھسیں گے اور دریا سمندر میں مل جائیں گے کہ زمین شق ہوجائے گی اور پھر ان میں اجرام فلکی گریں گے تو بھاپ بن کر اڑجائیں گے اور پھر فضا میں وہ بھاپ آگ پکڑلے گی تب دوسرا نفخہ ہوگا لوگوں کو جمع کرکے الگ الگ یکجاکیاجائے گا ، حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ تمام اقوام الگ الگ جمع ہوں گی مگر قومیت نسب سے نہ ہوگی بلکہ عقیدے اور عمل سے مرتب کی جائے گی لہذا ایک جیسے عقیدے اور ایک جیسے عمل والے لوگوں کے گروہ بنائے جائیں گے تب ہر عمل کا ھساب ہوگا کہ وہ بچی جسے پیدا ہوتے ہی زندہ گاڑ دیا جاتا تھا اس کا بھی حساب لیاجائے گا جبکہ اس کی طرف سے نہ کوئی مدعی ہوگانہ گواہ گویا پوشیدہ ترین جرائم بھی سامنے لائے جائیں گے زندہ درگور بچی ۔ اخلاقی بدحالی اور بدکاری اس عروج پر تھی کہ لوگ بچی کا ہونا برداشت نہ کرپاتے اور زندہ دفن کردیتے اسلام نے نہ صرف یہ رسم ختم کی بلکہ بیٹیوں کو زندگی کا حقیقی اور باعزت ماحول فراہم کیا اور عزت وآبرو کی حفاظت فرمائی پردے کا حکم دیامردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیا اور جب سب اعمال نامے کھولے جائیں گے تب آسمانوں سے پردے ہٹادیے جائیں گے کہ عالم بالا سامنے ہوگا اور دوزخ سب کے سامنے لائی جائے گی جو دہک رہی ہوگی اور جنت بھی سجی سنواری ہوئی روبرو ہوگی توہرشخص اپنے اعمال کو خود جان لے گا قسم ہے ان ستاروں کی جو کبھی پیچھے ہٹتے ہیں پھر سیدھے چلتے ہیں اور کبھی دبک رہتے ہیں یہ پانچ سیارے جو خمس متحیرہ کہلاتے ہیں ، زحل ، مشتری ، عطار ، مریخ ، اور زہرہ ، یعنی ان کی روش اور الٹ پلٹ جس سے لوگ مقدر کا اندازہ کرتے ہیں اور آنے والے واقعت کے تخمینے لگاتے ہیں توعجیب بات ہے ہر آدمی کے حالات میں بالا آخر زندگی کا خاتمہ ہی سمجھ میں آتا ہے۔ گویا یہ بھی قیام قیامت پر گواہ ہیں اور ان حقائق کی تصدیق کرتے ہیں جو قرآن بیان کرتا ہے لہذا یہ قرآن اللہ کا ایک برگزیدہ فرشتہ جبرائیل امین لے کر آیا جو بہت طاقتور ہے کوئی اس سے نہ چھین سکتا ہے اور نہ ملاوٹ کرسکتا ہے اور وہ مالک عرش پروردگار عالم کا بہت مقرب فرشتہ ہے تمام فرشتوں کا سردار اور امین ہے اسکی طرف سے ذرہ بھرکھٹکا نہی پھر یہ کلام رسول اللہ پہ آیا جن کی عظیم ذات اور کمالات سے تم آگاہ ہو وہ ایسے دانشور ہیں کہ جہان کو دانش تقسیم فرمائی اور فرشتہ کو کھلی آنکھوں کھلے آسمان کے کنارہ پر دیکھا لہذا غلطی کا امکان نہیں پھرو ہ ایسی غیب کی خبروں کو جن سے تمہارا مستقبل وابستہ ہے چھپاتے نہیں بلکہ موت بعد الموت اور حشر تک کے حالات وواقعات اور ذات وصفات باری ، فرشتہ ، عرش ، جنت و دوزخ سب تمہارے سامنے بیان فرما رہے ہیں اور ایسی باتیں جو حق کی طرف راہنمائی کرتی ہوں کبھی شیطانی نہیں ہوسکتیں کہ تمہیں یہ خیال گزرے معاذ اللہ کشف ہی تو ہے کہیں شیطان نے دھوکانہ دے دیا ہو ، معاذ اللہ اگر ایسا ممکن ہوتوگمراہی کا سبب بن جائے جو یہاں ہرگز نہیں ہے۔ کشف ، خواب اور شیطانی بات۔ کشف ولی کا بھی نبی کے کمال کا عکس ہوتا ہے جو نبی کے اتباع سے نصیب ہوتا ہے مگر ولی نبی کی طرح معصوم نہیں ہوتالہذا اسے دھوکا لگ سکتا ہے تو معیار یہ ہے کہ جو بات خلاف شریعت سمجھ میں آئے وہ شیطانی دھوکہ ہوگا یہی حال خواب کا ہے لہذا لوگو رسالت کونہ مان کر کیوں تباہی کی طرف جا رہے ہو کہ یہ سب صرف ہدایت اور راہنمائی ہے اور بھلے کی نصیحت ہے تمام جہانوں کے لیے مگر یہ سب تب ہی ہوسکے گا جب تم میں حق کی طلب تک ختم ہوچکی ہوتومرض لاعلاج ہوجاتا ہے۔ مسئلہ ضبط تولید۔ جس طرح بچوں کا قتل کرنا یا زندہ دفن کرنا ظلم ہے ویسے چار ماہ یعنی ایک صدبیس روز بعد اسقاط کرنا بھی قتل ہے کہ بچے میں جان پڑجاتی ہے حتی کہ عورت کو اگر ماراجائے اور اس سے حمل گرجائے تودیت لازم آئے گی جو ایک غلام آزاد کرنا یاس کی قیمت ادا کرنا ہوگی نیز اگر زندہ پیدا ہو کر اسی صدمے کے باعث مرجائے تو پورے بڑے آدمی کے قتل کے مطابق دیت ہوگی اور چارماہ سے پہلے حمل گرانا بدون شرعی حرام ہے مگر پہلے جتنا جرم نہیں۔ ضبط تولید کے نام سے ایسے علاج جو عورت کو بانجھ کردیتے ہوں یا مرد کو اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کردیں حدیث شریف کے مطابق بچے کو خفیہ طریقے سے زندہ دفن کرنا ہے اور بعض وقتی تدابیر جیسے ، عزل ، یعنی مرد الگ ہوکرفارغ ہو کہ نطفہ رحم میں نہ جائے پرسکوت ہے یعنی ضرورت کے ساتھ مخصوص ہے۔ مظہری۔