77. Surah Al-Mursalaat

المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 77:1–40

وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ Open ayah 77:1 in the Quran reader

نرم نرم چلنے والی ہواؤں کی قسم

فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ Open ayah 77:2 in the Quran reader

پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہوجانے والیوں کی

وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ Open ayah 77:3 in the Quran reader

پھر ان کی جو (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں

فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ Open ayah 77:4 in the Quran reader

پھر ان کو پھاڑ کر جدا کردیتی ہیں

فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 77:5 in the Quran reader

پھر ان (فرشتوں) کی جو وحی لاتے ہیں

عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ Open ayah 77:6 in the Quran reader

(تاکہ) عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 77:7 in the Quran reader

کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گا

فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ Open ayah 77:8 in the Quran reader

پس جب ستاروں کی چمک جاتی رہے گی

وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ Open ayah 77:9 in the Quran reader

اور جب آسمان پھٹ جائے گا

وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ Open ayah 77:10 in the Quran reader

اور جب پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے

وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ Open ayah 77:11 in the Quran reader

اور جب پیغمبر جمع فرمائے جائیں گے

لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ Open ayah 77:12 in the Quran reader

بھلا (ان امور کو) کس دن کے لئے موخر رکھا گیا ؟

لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ Open ayah 77:13 in the Quran reader

فیصلے کے دن کے لئے

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ Open ayah 77:14 in the Quran reader

اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:15 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی

اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 77:16 in the Quran reader

کیا ہم پہلے (کافر) لوگوں کو ہلاک نہیں کرچکے

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ Open ayah 77:17 in the Quran reader

پھر پچھلوں کو بھی ان ہی کے ساتھ ساتھ کردیں گے

كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 77:18 in the Quran reader

ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:19 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی

اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 77:20 in the Quran reader

کیا ہم نے تم کو ایک بےقدر پانی سے پیدا نہیں فرمایا

فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ Open ayah 77:21 in the Quran reader

پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ جگہ (رحم مادر) میں رکھا

اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ Open ayah 77:22 in the Quran reader

ایک خاص وقت تک

فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ Open ayah 77:23 in the Quran reader

پھر ہم نے اندازہ مقرر فرمایا سو ہم کیا خوب اندازہ مقرر فرمانے والے ہیں

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:24 in the Quran reader

اس روز جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ Open ayah 77:25 in the Quran reader

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا

اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ Open ayah 77:26 in the Quran reader

زندہ اور مردوں کو

وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ Open ayah 77:27 in the Quran reader

اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:28 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ Open ayah 77:29 in the Quran reader

جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے اس کی طرف چلو

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ Open ayah 77:30 in the Quran reader

(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں

لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ Open ayah 77:31 in the Quran reader

(جس میں) نہ تو ٹھنڈی چھاؤں ہے اور نہ گرمی سے بچاتا ہے

اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ Open ayah 77:32 in the Quran reader

بیشک وہ انگارے برسائے گا جیسے بڑے بڑے محل

كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ Open ayah 77:33 in the Quran reader

جیسے کہ کالے کالے اونٹ

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:34 in the Quran reader

اس روز جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی

هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ Open ayah 77:35 in the Quran reader

یہ وہ دن ہے جس میں لوگ بول نہ سکیں گے

وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ Open ayah 77:36 in the Quran reader

اور نہ ان کو اجازت ہوگی کہ وہ عذر کرسکیں

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:37 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 77:38 in the Quran reader

یہ فیصلہ کا دن ہے ہم نے تم کو اور اگلوں کو جمع فرما لیا ہے

فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ Open ayah 77:39 in the Quran reader

سو اگر آج کوئی تدبیر کرسکتے ہو تو میرے سامنے کرو

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 77:40 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی

سورة المرسلات۔ آیات 1 تا 40۔ اسرار ومعارف۔ و ہ ہوائیں جو انسانی زندگی کی بقا کا سبب بن کر بہت بڑا نفع پہنچاتی ہیں اور پھر وہ ہوائیں جو زور زور سے چلتی ہیں وہ بھی بیشمار ذروں کو ادھر ادھر پہنچا کر زندگی کی بہار کا باعث بنتی ہیں اور وہ ہوائیں جو بارش کے بعد بادلوں کو منتشر کردیتی ہیں یعنی مادی زندگی کے اسباب وعلل کا نظام اور پھرو ہ فرشتے جو وحی لاکر حق و باطل کی تمیز کے اسباب پیدا کرتے ہیں اور دلوں تک یادالٰہی کے پہنچانے کا سبب بنتے ہیں نیز مومن کے یہ سب اس بات پر گواہ ہیں اور اس نظام کا تقاضا ہے کہ حساب کا دن مقرر ہوتولوگو تم سے جس روز حساب کا وعدہ کیا گیا ہے قرآن جس کی خبر دے رہا ہے یقینا وہ واقع ہوگا جس روز ستارے جھڑجائیں گے اور آسمان پھٹ پڑیں گے اور پہاڑ تباہ ہوجائیں گے اور اس دن انبیاء ورسول اپنی اپنی امتوں کے کردار پر گواہی کے لیے موجود ہوں گے اسی دن کے لیے جو فیصلے کا دن ہے لوگوں کو مہلت دی گئی ہے کہ زندگی میں فوری گرفت نہیں ہوپارہی اور اے مخاطب تجھے کیا خبر کہ فیصلے کی گھڑی کتنی مشکل ہوگی ۔ منکرین کے لیے سخت تباہی کا دن ہوگا پہلے کفار کو تباہ نہیں کردیا گیا یعنی آخرت کے عذابوں کا پرتو بھی اتنا سخت تھا کہ دنیا میں بھی تباہ ہوگے تو پچھلوں کا بھی یہی حال ہوگا انہی کے پیچھے جائیں گے۔ (یقینا عہد نبوی اور عہدخلفاء راشدین کے کفار اپنے انجام کو پہنچے انشاء اللہ عہد حاضر کے بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے ) کہ مجرموں کے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا ہے بلکہ انکار کرنے والوں کا انجام تباہی ہے۔ بھلا ہم نے ان کو ایک نطفے سے پیدا فرمایا پھر اسے مقررہ مدت تک شکم مادر میں رکھا اور پھر کس قدر خوبصورت بنادیا کہ ہم ہی سب سے اعلی بنانے والے ہیں اس کے بعد بھی ناشکری کرے تو تباہی کے علاوہ کیا حاصل کرے گا۔ کیاہم نے زمین میں بیشمار خوبیاں سمو کر اسے زندوں اور مردوں سب کی ضروریات پورا کرنے کے لیے نہیں بنایا اور پھر اس پہاڑ کا بوجھ لاد کر ان میں پانی جاری کردیا کبھی برف کی صورت اور کبھی چشموں کی کہ تم پیا کرو تو بھلا اتنی نعمتوں کی ناشکری کرنے والا کی سے تباہ نہ ہوگا ۔ آخرت کو کہاجائے گا کہ چلو دیکھ لومیدان حشر میں جن حقیقتوں کا تم انکار کیا کرتے تھے اب اس سائے میں چلو جو جہنم کے دھوئیں کا ہوگا اور جس کی تین شاخیں ہیں۔ کفر کی تین اقسام۔ کہ کفر کی بھی تین قسمیں ہیں باقی سب انہیں میں شامل ہیں ۔ (1) مشرکین (2) مطلق کافر ، دہریے وغیرہ (3) اور منافق۔ تو دھوئیں کی بھی تین شاخیں بن جائیں گی کہ نہ توسایے دے گا اور نہ گرمی سے بچائے گا بلکہ اس میں شرارے پھینکے جائیں گے دوزخ کے ، جو محلات جیسے بڑے ہوں گے جنہوں نے کفار کو اسلام سے روکے رکھا اور پھٹ کر بکھیریں گے تو اونٹ اونٹ کے برابر تقسیم ہوں گے کفار کے لیے یہ بہت بڑی تباہی ہوگی کہ اس روز انہیں نہ تو بات کرنے کی جرات ہوگی اور نہ بہانے کرنے کی اجازت بلکہ محض تباہی پھیری جائے گی کہ یہ فیصلے کا روز ہے لہذا اگلے پچھلے تمام انسانوں کے فیصلے کے لیے جمع کیا جائے گا ہاں اگر آج بھی کوئی داؤ پیچ کرسکتے ہوتوکرکے دیکھ لوگ مگر آج کفار کے حصے میں تباہی کے علاوہ کچھ نہ ہوگا۔