69. Surah Al-Haaqqa
الحاقةThe Reality · 52 ayahsاسرار التنزیل
اَلْحَآقَّةُۙ Open ayah 69:1 in the Quran reader
سچ مچ ہونے والی
مَا الْحَآقَّةُۚ Open ayah 69:2 in the Quran reader
وہ سچ مچ ہونے والی کیا چیز ہے ؟
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ Open ayah 69:3 in the Quran reader
اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ سچ مچ ہونے والی کیا
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ Open ayah 69:4 in the Quran reader
ثمود اور عاد نے کھڑ کھڑانے والی چیز (قیامت) کا انکار کیا
فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ Open ayah 69:5 in the Quran reader
پس ثمود تو ایک زبردست آواز سے ہلاک کردیئے تھے
وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ Open ayah 69:6 in the Quran reader
اور عاد ایک تیزوتند آندھی سے تباہ کردیئے گئے
سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ Open ayah 69:7 in the Quran reader
اس (اللہ) نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب ! ) تو ان لوگوں کو اس میں اس طرح گرے پڑے دیکھے گا جیسے کھجور کے کھوکھلے تھے
فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ Open ayah 69:8 in the Quran reader
تو بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے ؟
وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ Open ayah 69:9 in the Quran reader
اور فرعون اور اس کے پہلے لوگو نے اور (قوم لوط کی) الٹی ہوئی بستیوں کے لوگوں نے بڑے بڑے قصور کیے
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً Open ayah 69:10 in the Quran reader
پس انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کا کہنا نہ مانا تو اس نے ان کو بہت سخت پکڑا
اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ Open ayah 69:11 in the Quran reader
جب پانی طغیانی پر آیا (نوح (علیہ السلام) کے وقت) تو ہم نے تم لوگوں کو کشتی میں سوار کرلیا
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ Open ayah 69:12 in the Quran reader
تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اس کو یاد رکھیں
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 69:13 in the Quran reader
پھر جب یکبارگی صور میں پھونکا جائے گا
وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ Open ayah 69:14 in the Quran reader
اور زمین اور پہاڑ (اپنی جگہ سے) اٹھالئے جائیں گے پھر دونوں ایک ہی بار ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے
فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 69:15 in the Quran reader
تو اس روز ہونے والی چیز ہو پڑے گی
وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ Open ayah 69:16 in the Quran reader
اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا
وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ Open ayah 69:17 in the Quran reader
اور فرشتے اس کے کنارے پر آجائیں گے۔ اور جب آپ کے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ Open ayah 69:18 in the Quran reader
اس روز تم پیش کیے جاؤ گے (اور) تمہاری کوئی بات چھپی نہ رہے گی
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:19 in the Quran reader
تو جس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ (دوسروں سے) کہے گا لیجئے میرا اعمال نامہ پڑھیئے
اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:20 in the Quran reader
مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب ضرور ملے گا
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ Open ayah 69:21 in the Quran reader
پس وہ شخص من مانے عیش میں ہوگا
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ Open ayah 69:22 in the Quran reader
(یعنی) اونچے (محلوں والے) باغ میں
قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ Open ayah 69:23 in the Quran reader
جس کے پھل جھکے پڑے ہوں گے
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ Open ayah 69:24 in the Quran reader
مزے سے کھاؤ اور پیو ، اس کے صلے میں جو (عمل) تم گزشتہ ایام میں آگے بھی چکے ہو
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:25 in the Quran reader
اور جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا اے کاش ! مجھے میرا اعمال نامہ نہ دیا جاتا
وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:26 in the Quran reader
اور مجھے معلوم نہ ہوتا کہ میرا حساب کیا ہے
یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ Open ayah 69:27 in the Quran reader
اے کاش ! موت (ہمیشہ کے لئے مجھے) مٹا دیتی
مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ Open ayah 69:28 in the Quran reader
میرا مال میرے کچھ بھی کام نہ آیا
هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ Open ayah 69:29 in the Quran reader
میری بادشاہت بھی برباد ہوگئی (ہر شخص کو گمان ہوتا ہے کہ وہ بااختیار ہے)
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ Open ayah 69:30 in the Quran reader
اس کو پکڑ لو پھر طوق پہنادو
ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ Open ayah 69:31 in the Quran reader
پھر اس کو دوزخ میں ڈال دو
ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ Open ayah 69:32 in the Quran reader
پھر ایک ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر گز ہے تو اس کو جکڑ دو
اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ Open ayah 69:33 in the Quran reader
بلا شبہ یہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان نہ لاتا تھا
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 69:34 in the Quran reader
اور (خود تو کیا دیتا) کسی غریب کو کھلانے کی ترغیب (بھی) نہ دیتا تھا
فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ Open ayah 69:35 in the Quran reader
سو آج اس کا بھی یہاں کوئی حمایتی نہیں ہے
وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ Open ayah 69:36 in the Quran reader
اور نہ پیپ کے علاوہ کوئی کھانا ہے
لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ Open ayah 69:37 in the Quran reader
جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا