56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsاسرار التنزیل
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ Open ayah 56:75 in the Quran reader
پس ہمیں ستاروں کی منزلوں کی قسم
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ Open ayah 56:76 in the Quran reader
اور اگر تم سمجھو تو یہ ایک بڑی قسم ہے
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ Open ayah 56:77 in the Quran reader
کہ بیشک یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ Open ayah 56:78 in the Quran reader
محفوظ کتاب میں (لکھا ہوا ہے)
لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ Open ayah 56:79 in the Quran reader
اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 56:80 in the Quran reader
پروردگار عالم کی طرف سے اتارا گیا ہے
اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ Open ayah 56:81 in the Quran reader
تو کیا تم لوگ اس کلام کو سرسری بات سمجھتے ہو !
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 56:82 in the Quran reader
اور اس کے جھٹلانے کو تم نے اپنا حصہ بنا رکھا ہے
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ Open ayah 56:83 in the Quran reader
پس کیوں نہیں سو جس وقت (روح) حلق تک آپہنچتی ہے
وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 56:84 in the Quran reader
اور تم اس وقت (کی حالت کو) دیکھا کرتے ہو
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 56:85 in the Quran reader
تو ہم (اس وقت) اس شخص کے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں و لیکن تم دیکھ نہیں سکتے
فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ Open ayah 56:86 in the Quran reader
پھر اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو (تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں)
تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 56:87 in the Quran reader
تو تم اس (روح) کو (بدن کی طرف) پھیر کیوں نہیں لاتے اگر تم سچے ہو
فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ Open ayah 56:88 in the Quran reader
پھر اگر وہ مقربین میں سے ہوگا
فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ Open ayah 56:89 in the Quran reader
تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبو اور نعمت کا باغ ہے
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ Open ayah 56:90 in the Quran reader
اور اگر وہ داہنے ہاتھ والوں میں سے ہوگا
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:91 in the Quran reader
تو (اس کے لئے کہا جائے گا) تیرے لئے سلامتی ہے کہ تو داہنے ہاتھ والوں میں سے ہے
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 56:92 in the Quran reader
اور اگر وہ شخص جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہوگا
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:93 in the Quran reader
تو کھولتے ہوئے پانی سے اس کی دعوت ہوگی
وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ Open ayah 56:94 in the Quran reader
اور جہنم میں داخل کیا جائے گا
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ Open ayah 56:95 in the Quran reader
یقینا یہی صحیح (حق الیقین) بات ہے
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:96 in the Quran reader
تو آپ اپنے بزرگ پروردگار کے نام کی پاکی بیان کرتے رہیں