56. Surah Al-Waaqia

الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 56:1–38

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 56:1 in the Quran reader

جب واقعہ ہونے والی واقعہ ہوگی

لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ Open ayah 56:2 in the Quran reader

جس کے واقعہ ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ Open ayah 56:3 in the Quran reader

(کسی کو) پست کردے گی (کسی کو) بلند کردے گی

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ Open ayah 56:4 in the Quran reader

جب زمین کو سخت زلزلہ آئے گا

وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ Open ayah 56:5 in the Quran reader

اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ Open ayah 56:6 in the Quran reader

پھر غبار ہو کر اڑنے لگیں گے

وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ Open ayah 56:7 in the Quran reader

اور تم تین قسم کے ہوجاؤ گے

فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ Open ayah 56:8 in the Quran reader

سو داہنے ہاتھ والے ، داہنے ہاتھ والے کیا (اچھے) ہیں

وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ Open ayah 56:9 in the Quran reader

اور بائیں ہاتھ والے ، بائیں ہاتھ والے کیا (برے) ہیں !

وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ Open ayah 56:10 in the Quran reader

اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا ! ) وہ آگے بڑھنے والے ہیں

اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ Open ayah 56:11 in the Quran reader

وہی اللہ کے مقرب ہیں

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 56:12 in the Quran reader

نعمت کی بہشتوں میں ہوں گے

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:13 in the Quran reader

(ان میں) ایک بڑا گروہ تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا

وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:14 in the Quran reader

اور تھوڑے پچھلے لوگوں میں سے ہوں گے

عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ Open ayah 56:15 in the Quran reader

سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر

مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 56:16 in the Quran reader

تکیہ لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ Open ayah 56:17 in the Quran reader

نوجوان (خدمت گار) ہمیشہ ایک ہی حالت میں رہنے والے ان پر پھرتے ہوں گے

بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ Open ayah 56:18 in the Quran reader

یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر

لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ Open ayah 56:19 in the Quran reader

نہ اس سے ان کو درد سر ہوگا اور نہ (اس سے) عقل میں فتور آئے گا

وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ Open ayah 56:20 in the Quran reader

اور پھل جن کو وہ پسند کریں گے

وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 56:21 in the Quran reader

اور پرندوں کا گوشت جس طرح کا ان کا جی چاہے

وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ Open ayah 56:22 in the Quran reader

اور بڑی آنکھوں والی حوریں

كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ Open ayah 56:23 in the Quran reader

جیسے (حفاظت سے) پوشیدہ رکھا ہوا موتی

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 56:24 in the Quran reader

یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ Open ayah 56:25 in the Quran reader

وہاں نہ بےہودہ بات سنیں گے اور نہ کوئی غلط بات

اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا Open ayah 56:26 in the Quran reader

سوائے اس کے کہ (ہر طرف) سلام ہی سلام کی آواز آئے گی

وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:27 in the Quran reader

اور جو داہنے ہاتھ والے ہیں ، کیا (اچھے) ہیں داہنے ہاتھ والے

فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ Open ayah 56:28 in the Quran reader

بےخار بیریوں میں

وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 56:29 in the Quran reader

اور تہہ بہ تہہ کیلوں میں

وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ Open ayah 56:30 in the Quran reader

اور لمبے لمبے سایوں میں

وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ Open ayah 56:31 in the Quran reader

اور پانی کے جھرنوں میں

وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ Open ayah 56:32 in the Quran reader

اور کثرت سے پھل (والے باغوں) میں

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ Open ayah 56:33 in the Quran reader

جو نہ ختم ہوں گے اور نہ (ان کو) کوئی روک ٹوک ہوگی

وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ Open ayah 56:34 in the Quran reader

اور اونچے اونچے فرشوں میں

اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ Open ayah 56:35 in the Quran reader

بیشک ہم نے ان (حوروں) کو اس طور پر پیدا فرمایا

فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ Open ayah 56:36 in the Quran reader

تو ان کو کنواریاں بنایا

عُرُبًا اَتْرَابًاۙ Open ayah 56:37 in the Quran reader

محبوبائیں ہیں ہم عمر

لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ Open ayah 56:38 in the Quran reader

یہ داہنے ہاتھ والوں کے لئے ہیں

آیات 1 تا 38۔ اسرار ومعارف۔ جب واقعہ ہونے والی واقعہ ہوگی یعنی قیامت قائم ہوگی جس کے قائم ہونے میں کوئی شبہ نہیں اور اس کا قائم ہونا کبھی جھوٹ نہیں ہوسکتا جو بہت بڑے انقلاب کا سبب ہوگی کتنے سلطانوں کو خاک میں ملادے گی اور بوجہ ان کی نافرمانی کے ذلیل کردے گی اور کتنے غربا اور مساکین کو ان کی نیکی اور اللہ کے کرم کے سبب عظمت نشاں کردے گی قیامت کا قیام ایسا ہیبت ناک ہوگا کہ زمین پر لرزہ طاری ہوجائے گا یہاں تک کہ پہاڑ ٹوٹ پھوٹ کر ریز ریزہ ہوجائیں گے اور بالا آخر ہوامین اڑتا ہوا غبار بن جائیں گے تب اس وقت تم لوگ تین حصوں میں بٹ جاؤ گے ایک گروہ اصحاب الیمین جن کے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں ہوں اور عرش کی دائیں جانب کھڑے کیے جائیں گے وہ کیا ہی خوش نصیب ہوں گے دوسراگروہ کفارمجرمین کا الگ کردیاجائے جن کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں ہوں گے اور عرش کے بائیں جانب کھڑے کردیے جائیں گے وہ کس قدر بدبخت لوگ ہوں گے جنہیں بائین جانب کھڑا کیا جائے گا اور تیسراگروہ وہ سبقت لے جانے والوں کا ہوگا ان کی کیا ہی بات ہوگی عرش کے سامنے اور قرب الٰہی کے عالی مقام پر کھڑے ہوں گے یہ لوگ جنت کے باغات اور اس کی نعمتوں میں بسیں گے اور اس مقام کو اولین میں سے ایک کثیر جماعت پائے گی جبکہ آخرین اور بعد میں آنے والے لوگوں میں سے اس میں تھوڑے شریک ہوں گے۔ مقربوں کیا پہلی امتوں سے ہوں گے۔ یہاں یہ معنی بھی کیا گیا ہے کہ اولین سے مراد حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر آپ تک کا زمانہ اور لوگ مراد ہیں مگر صاحب تفسیر مظہری نے دلائل سے یہ فرمایا ہے کہ یہ سب حالات امت محمدیہ کے بیان فرمائے جا رہے ہیں اور حق بھی یہی کہ مخاطبین قرآن یہی لوگ ہیں اور اولین میں صحابہ کرام تابعین تبع تابعین تو یقینا مقرب بندے ہیں کہ خیرالقرون کے لوگ ہیں بعد والوں سے اولیاء اللہ اور خاص خاص شہد اور صالحین شامن ہوں گے لہذا ارشاد ہوا کہ بہت بڑی جماعت پہلوں میں سے اور تھوڑے لوگ بعد والوں میں سے اس میں شامل ہوں گے یہ سب جڑواں تختوں پر شان سے بیـٹھے ہوں گے آمنے سامنے تکیے لگا کر آپس میں باتین کرتے ہوں گے اور والددان یعنی وہ خادم لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے یہ خادم بھی جنت کی مخلوق ہیں جو حوروں کی طرح بغیر توالد النسل کے پیدا کیے گئے ہیں ۔ اور ہر جنتی کی خدمت میں ہزاروں ہوں گے وہ ان کی خدمت میں حاضر ہوں گے آبخورے اور پیمانے صاف اور نتھری ہوئی شراب کے پیش کرتے ہوں گے جو جنت کی شراب ہے اور جس میں کیفیات ولذات ہیں دنیا کی شراب کی طرح نہ سرچکرانے والی ہے کہ ہوش گم کردے اور نہ بندہ اول فول بکنے لگے بلکہ اس سے مزید ہوش آئے گی اور لذات میں اضافہ ہوگا ان کے پسندیدہ پھل پیش کریں گے اور بھنے ہوئے پرندے کہ جو چاہیں تناول فرمائیں اور حوریں بڑی بڑی خوبصورت آنکھوں والی جیسے کسی نے خوبصورت موتی اور لعل وجواہرات غلافوں میں چھپارکھے ہوں یہ سب ان کے ان اعمال کا صلہ ہوگا جو انہوں نے دنیا میں اللہ اور اس کے رسول کے احکام مان کر کیے تھے وہاں کوئی ناپسندیدہ بات تک نہ سنین گے کہ دنیا میں تو شاید گولی کا زخم اتنا دکھ نہ دے جتنا دکھ لوگوں کی خرافات پہنچاتی ہیں مگر وہاں وہ ان باتوں سے مامون ہوں گے اور جب بھی کوئی بات کرے گا سلامتی ہی کی کرے گا عزت واحترام اور پیاو محبت ہی سے کرے گا دوسرا گروہ ان لوگوں کا ہوگا جو دائیں جانب کھڑے ہوں گے یہ بھی بہت خوش قسمت لوگ ہوں گے انہیں بھی جنت نصیب ہوگی جس کے پھلدار درختوں کا کیا ہی کہنا کہ بیری تک کے پھلوں سے لدے ہوئے درختوں پر کانٹا تک نہ ہوگا اور تہہ درتہہ کیلوں کے گچھے اور دور دور تک پھیلتے ہوئے بلند وبالا درختوں کے خوبسورت گھنے اور میٹھے سائے اور ان میں آب رواں پھل اتنے کہ قسمیں شمار نہ ہوسکیں اور دائمی بہار کہ کبھی پہل ختم ہونے میں نہ آئیں اور نہ ان پر لینے میں کوئی پابندی ہوگی اور خوبصورت بچھونے کہ آرام کرنا چا ہیں تو شاندار بچھونے اور خوبصورت خواتین کہ دنیا کی خواتین بھی جنت میں داخل ہوکربہت ہی حسین ہوجائیں گی بلکہ حوروں سے ان کا حسن بڑھ جائے گا اور جنت کی حوریں جنہیں خاص طور پر پیدا کیا گیا جو ہمیشہ کنواراپن کی حالت میں رہیں گی کہ بعد مباشرت بھی پھر ویسی ہی ہوجائیں گی اور ٹوٹ کرچاہنے والی ہوں گی اور ہمیشہ جوان اور مردوخواتین سب ہی ایک عمر کے جوان ہوں گے جیسے اکٹھے کھیل کر پلے ہوں یہ سب انعامات ان لوگوں کو نصیب ہوں گے جو اصحاب یمین ہوں گے یعنی دائیں ہاتھ والے۔