56. Surah Al-Waaqia

الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 56:39–74

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:39 in the Quran reader

(ان میں) ایک بڑاگروہ اگلے لوگوں میں سے ہوگا

وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:40 in the Quran reader

اور ایک بڑا گروہ پچھلے لوگوں میں سے

وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ Open ayah 56:41 in the Quran reader

اور بائیں ہاتھ والے کیسے (برے) ہیں بائیں ہاتھ والے

فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:42 in the Quran reader

وہ آگ میں ہوں گے اور کھولتے ہوئے پانی میں

وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ Open ayah 56:43 in the Quran reader

اور سیاہ دھویں کے سائے میں

لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ Open ayah 56:44 in the Quran reader

جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ فرحت بخش

اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ Open ayah 56:45 in the Quran reader

یہ گو اس سے پہلے بڑی خوش حالی میں رہتے تھے

وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 56:46 in the Quran reader

اور بڑے بڑے گناہ (کفر وشرک) بار بار کرتے تھے

وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 56:47 in the Quran reader

اور کہتے تھے کیا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں رہ گئے ، (اس کے بعد) ہم دوبارہ زندہ کیے جائیں گے ؟

اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ Open ayah 56:48 in the Quran reader

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی ؟

قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 56:49 in the Quran reader

آپ فرمادیجئے کہ بیشک سب اگلے اور پچھلے

لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ Open ayah 56:50 in the Quran reader

ایک دن مقررہ وقت پر جمع کیے جائیں گے

ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ Open ayah 56:51 in the Quran reader

پھر یقینا تم کو اے گمراہو ، جھٹلانے والو !

لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ Open ayah 56:52 in the Quran reader

تھوہر کے درخت سے کھانا ہوگا

فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ Open ayah 56:53 in the Quran reader

پھر اس اس سے پیٹ بھرنا ہوگا

فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ Open ayah 56:54 in the Quran reader

تو اس پر کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا

فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ Open ayah 56:55 in the Quran reader

تو ایسے پیو گے جیسے پیاسا اونٹ پیتا ہے

هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 56:56 in the Quran reader

قیامت کے دن یہ ان لوگوں کی دعوت ہوگی

نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ Open ayah 56:57 in the Quran reader

ہم نے تم کو پیدا فرمایا پھر تم تصدیق کیوں نہیں کرتے ؟

اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ Open ayah 56:58 in the Quran reader

دیکھو جس نطفے کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو

ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ Open ayah 56:59 in the Quran reader

کیا تم اس (انسان) کو بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ؟

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ Open ayah 56:60 in the Quran reader

ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقرر فرما دیا ہے اور ہم (اس بات سے) عاجز نہیں ہیں

عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 56:61 in the Quran reader

کہ تمہاری جگہ تمہارے جیسے اور (انسان) پیدا کردیں ، اور تم کو ایسے جہان میں پیدا کردیں جس کو تم جانتے ہی نہیں

وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 56:62 in the Quran reader

اور تم کو پہلی بار پیدا ہونے کا علم ہے پھر تم کیوں نہیں سمجھتے ؟

اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ Open ayah 56:63 in the Quran reader

بھلا دیکھو کہ جو کچھ تم بوتے ہو

ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ Open ayah 56:64 in the Quran reader

کیا اس کو تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں ؟

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ Open ayah 56:65 in the Quran reader

اگر ہم چاہیں تو اس (پیداوار) کو چور چور کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ

اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ Open ayah 56:66 in the Quran reader

کہ ہم پر تو تاوان پڑگیا

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ Open ayah 56:67 in the Quran reader

بلکہ ہم محروم ہی رہ گئے

اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ Open ayah 56:68 in the Quran reader

بھلا دیکھو ! وہ پانی جو تم پیتے ہو

ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ Open ayah 56:69 in the Quran reader

کیا اس کو بادل سے تم برساتے ہو یا ہم برسانے والے ہیں ؟

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ Open ayah 56:70 in the Quran reader

اگر ہم چاہیں تو اس کو کڑوا کر ڈالیں۔ پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے ؟

اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ Open ayah 56:71 in the Quran reader

بھلا دیکھو ! جو آگ تم سلگاتے ہو

ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ Open ayah 56:72 in the Quran reader

کیا اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں ؟

نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ Open ayah 56:73 in the Quran reader

ہم نے اس کو یادہانی کی چیز اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:74 in the Quran reader

سو آپ اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی پاکی بیان کیجئے

آیات 39 تا 74۔ اسرار ومعارف۔ ان میں پہلے لوگوں میں سے بھی بہت سے لوگ ہوں گے اور بعدوالوں سے بھی بہت سے کہ ہر نجات پانے والاشامل ہوجائے گا اللہ نے ویسے رحمت فرمادی یا کسی کی شفاعت کام آگئی یا دوزخ سے ہوکرآ گیا کہ مومن کے لیے دوزخ نری سزا ہی نہ ہوگی بلکہ گناہ کا کھوٹ جلانے کی تدبیر ہوگی لہذا نکل کر آیا تو بھی اصحاب الیمین میں شامل ہوگا اب رہے تیسری قسم کے لوگ کفار تو ان کا حال سن لیجئے کہ وہ بائیں والے کیسے بدبخت ہوں گے کہ جلتے ہوئے پانی کو تیز بھاپ اور کھولتے ہوئے پانی میں ڈالے جائیں گے اور ان پر دھواں ہی دھواں بھردیا جائے گا جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ اس میں کوئی فرحت ولذت ہوگی بلکہ عذاب ہی عذاب ہوگا کہ یہ لوگ دنیا میں تو اللہ کی نعمتیں صحت وزندگی اور مال واولاد میں مزے لوٹنے تھے لیکن ایسے بگڑ گئے تھے کہ بہت بڑا جرم یعنی کفر وشرک اختیار کررکھا تھا ورڈینگیں مارتے تھے کہ بھلاجب ہم مر کر مٹی میں مل جائیں گے تو ہمیں کیسے زندہ کیا جائے گا یا ہمارے آباؤ وواجداد جن کی ہڈیاں خاک ہوچکیں انہیں کون زندہ کرسکے گا اور انہیں فرمادیجئے کہ سب اگلے پچھلے وقت مقررہ پر ایک ہی روز جمع کردیے جائیں گے اور تمہارے ان خرافات بکنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارے منہ میں دوزخ کا تھوہڑ ٹھونسا جائے جو تمہیں کھانا بھی پڑے گا چھوڑ بھی نہ سکو گے اور کھانا بھی انتہائی کربناک ہوگا اور اس پر تمہیں کھولتا ہواپانی پلایاجائے گا جو منہ کی کھال ادھیڑ دے گا اور ہونٹوں سے لے کر انتڑیوں تک کاٹتا چلاجائے گا اور تم ایسے پیو گے جیسے کوئی پیاسا اونٹ پیتا ہے روز حشر ایسے لوگوں کی یہی مہمانی ہوگی آخر ہم نے ہی تم کو بار اول بھی تو پیدا کیا ہے اگر اے انسانو تم اپنی خلقت پر غورکرو تو کیوں نہ دوبارہ پیدا ہونے پر بھی ایمان لے آؤ آخرمانتے کیوں نہیں ہوکیاتم نے غور کیا کہ ایک نطفہ جو مرد وعورت کے باہمی اختلاط سے قرار پکڑتا ہے بھلاخود تمہارے وجود میں کیسے بنتا ہے کہ غذا تم کھاتے ہو اور بیج کسی اور وجود کا بن رہا ہوتا ہے یعنی اس کے حصے کے ذرات تمہارے خون سے نتھر کرجاتے ہیں پھر شکم مادر ہیں تم تو اسے بنا نہیں سکتے ہم ہی بناتے ہیں کہ نرومادہ حسین یابدصورت گورایا یا کالا پھر ذہنی اعتبار سے اور عمر اور نصیب کے اعتبار سے کیسی کیسی تعمیر تخلیق ہوتی ہے اور ہماری قدرت کاملہ سے انسان بنتا ہے پھر ہم نے اس کے لیے موت کا راستہ مقرر کردیا کہ ہر ایک کو اس دروازے سے دارآخرت کو آنا ہے تو کوئی بھلاہم سے بھاگ سکے گا سب اسی راستے آرہے ہیں جب یہاں تک سب کچھ تمہارے سامنے ہے تو جس قادر مطلق نے یہ سب کردیا ہے وہی فرماتا ہے کہ دارآخرت میں تم پھر زندہ کیے جاؤ گے تو کیسے انکار کرسکتے ہو اور موت سے پہلے بھی تم بےخطرہ نہ ہوجاؤ کہ ہم قادر ہیں کہ گناہوں پر پکڑ کر تمہیں تباہ کردیں یا شکلیں مسخ کردیں اور تمہاری جگہ دوسرے انسان اور دیگر اقوام لے لیں۔ جب تخلیق باری کا اتنا بڑا کارخانہ تمہارے سامنے ہے اور یہ دیکھ رہے ہو کہ وہ قادر کس طرح بےجان ذروں کو خوبصورت وجودوں میں ڈالتا ہے اور پھر روح پھونک کر انسان بنادیتا ہے بھلادوبارہ اس کے پیدا کرنے کو کیوں نہیں مانتے زراعت ہی کو دیکھ لو کہ زمین تیار کرکے بیج ڈال دیتے ہو بھلا ایک دانے سے پودا بنانا ذرات خاکی کو اس میں ڈھالنا اس پر خوشے لگانا اور ایک جگہ سینکڑوں دانوں سے انہیں بھردینا یہ کیا تم کرتے ہو یاسارانظام قدرت کاملہ کا ہے اور جب کبھی ہم اسے تباہ کرڈالیں گے اور بھرے کھیتوں کو ویران کردیں تو تم روک نہیں سکتے بلکہ روتے پھرتے ہو کہ مارے گئے تباہ ہوگئے قرض لے کر گذارہ ہوگاہم تو بہت ہی بدنصیب نکلے یا اسی پانی کو دیکھ لو جو زندگی کا بہت بڑا سبب ہے جسے پی کر جیتے ہو کیا اسے بادلوں سے تم برساتے ہو سورج کی گرمی بھاپ بادل بارش اس سارے نظام میں تمہارا حصہ کتنا ہے کچھ بھی تو نہیں اگر ہم اسے کڑوا کردیں سمندر کی تلخی بھاپ میں شامل ہو کر بادل کی راہ برسے اور سارا پانی تلخ ہوجائے کہ نہ کوئی حیوان زندہ رہ سکے اور نہ روئیدگی باقی تو تم کیا کرلو گے لہذا شکر کیوں نہیں کرتے ہو اور ہمارے احسانات کیوں نہیں مانتے ہوذرا آگ میں غورکروجوہرشے کو جلاتی ہے جس سے تم بیشمار خدمت لیتے ہو ہم ایسے قادر ہیں کہ اس کا بھی سرسبز و شاداب درخت بنادیا جس سے آگ جھڑتی ہے اور یوں انسان کو آگ کانشان ملا وہ درخت اے انسانوتم نے پیدا نہ کیا تھ اہم نے پیدا فرمایا ہم نے اس کو باعث نصیحت بنادی اور بادیہ نشینوں کے استعمال کی شے بھی لہذا حق یہ ہے کہ اپنے پروردگار کی عظمت کے گیت گایا کرو۔