54. Surah Al-Qamar
القمرThe Moon · 55 ayahsاسرار التنزیل
وَ لَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُۚ Open ayah 54:41 in the Quran reader
اور فرعون والوں کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے
كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ Open ayah 54:42 in the Quran reader
انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ایسا پکڑا جیسا ایک غالب قدرت والا پکڑتا ہے
اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ Open ayah 54:43 in the Quran reader
کیا تمہارے کافر ان سب سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے آسمانی کتابوں میں کوئی معافی ہے ؟
اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ Open ayah 54:44 in the Quran reader
یا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری ایسی جماعت ہے کہ غالب ہی رہے گی
سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ Open ayah 54:45 in the Quran reader
عنقریب ان کی جماعت شکست کھائے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ Open ayah 54:46 in the Quran reader
بلکہ قیامت ان کا (اصل) وعدہ ہے اور قیامت بڑی سخت اور ناگوار چیز ہے
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍۘ Open ayah 54:47 in the Quran reader
بیشک (یہ) مجرمین بڑی غلطی اور بےعقلی میں ہیں
یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ١ؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ Open ayah 54:48 in the Quran reader
جس روز یہ لوگ اپنے مونہوں کے بل جہنم میں گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) کہ دوزخ (کی آگ) کے لگنے کا مزہ چکھو
اِنَّا كُلَّ شَیْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ Open ayah 54:49 in the Quran reader
بیشک ہم نے ہر چیز کو اندازے سے پیدا فرمایا ہے
وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ Open ayah 54:50 in the Quran reader
اور ہمارا حکم یکبارگی ایسے ہوجائے گا جیسے آنکھ کا جھپکانا
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:51 in the Quran reader
اور ہم تمہارے طریقہ والے لوگوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ سو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے ؟
وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ Open ayah 54:52 in the Quran reader
اور جو کچھ یہ لوگ کرتے ہیں صحیفوں (اعمال ناموں) میں (لکھا ہے)
وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ Open ayah 54:53 in the Quran reader
اور ہر چھوٹا اور بڑا (کام) لکھ دیا گیا ہے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍۙ Open ayah 54:54 in the Quran reader
بیشک جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے
فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ۠ Open ayah 54:55 in the Quran reader
ایک عمدہ مقام میں ، قدرت والے بادشاہ کے پاس