51. Surah Adh-Dhaariyat
الذارياتThe Winnowing Winds · 60 ayahsاسرار التنزیل
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 51:31 in the Quran reader
فرمایا اے بھیجے جانے والو ! (فرشتو) پھر تمہاری مہم کیا ہے ؟
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ Open ayah 51:32 in the Quran reader
انہوں نے کہا بیشک ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍۙ Open ayah 51:33 in the Quran reader
تاکہ ان پر کھنگر کے پتھر برسائیں
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 51:34 in the Quran reader
جن پر آپ کے پروردگار کے پاس (یعنی عالم غیب میں) خاص نشانیاں بھی ہیں حد سے گزرنے والوں کے لئے
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 51:35 in the Quran reader
پس اس میں جتنے ایمان والے تھے ہم نے ان کو نکال لیا
فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَۚ Open ayah 51:36 in the Quran reader
پھر اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا
وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَؕ Open ayah 51:37 in the Quran reader
اور جو لوگ دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں ہم نے ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی
وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 51:38 in the Quran reader
اور موسیٰ (علیہ السلام) کے قصہ میں جب ہم نے ان کو کھلی دلیل دے کر فرعون کے پاس بھیجا
فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ Open ayah 51:39 in the Quran reader
پھر اس نے اپنی طاقت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ جادو گر ہے یا دیوانہ
فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌؕ Open ayah 51:40 in the Quran reader
تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا پھر انہیں دربابرد کردیا اور وہ کام ہی ملامت کے کرتا تھا
وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَۚ Open ayah 51:41 in the Quran reader
اور عاد کے حالات میں جب ہم نے ان پر نامبارک آندھی بھیجی
مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِؕ Open ayah 51:42 in the Quran reader
وہ جس چیز پر گزرتی تھی اس کو ریزہ ریزہ کیے بغیر نہ چھوڑتی تھی
وَ فِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِیْنٍ Open ayah 51:43 in the Quran reader
اور ثمود (کے واقعہ) میں ، جب ان سے کہا گیا کہ ایک مدت (تھوڑے دنوں) تک فائدہ اٹھالو۔
فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَ Open ayah 51:44 in the Quran reader
پس ان لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آپکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے
فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّ مَا كَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَۙ Open ayah 51:45 in the Quran reader
پھر نہ تو اٹھنے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ ہی مقابلہ کرسکتے تھے
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠ Open ayah 51:46 in the Quran reader
اور ان سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم (بھی تباہ ہوئی) یقینا وہ بڑے نافرمان لوگ تھے
وَ السَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ Open ayah 51:47 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان کو اپنے دست قدرت سے بنایا اور بیشک ہم وسیع قدرت رکھنے والے ہیں
وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ Open ayah 51:48 in the Quran reader
اور ہم نے زمین کو بچھایا تو ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں
وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 51:49 in the Quran reader
اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا بنایا تاکہ تم نصیحت حاصل کرو
فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ Open ayah 51:50 in the Quran reader
تو تم اللہ ہی کی طرف دوڑو۔ بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لئے (انجام بد سے) صاف ڈرانے والا ہوں
وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ Open ayah 51:51 in the Quran reader
اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود مت بناؤ ۔ یقینا میں اسکی طرف سے تمہارے لئے صاف ڈرانے والا ہوں
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌۚ Open ayah 51:52 in the Quran reader
اسی طرح جو لوگ (کافر) ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کے پاس جو پیغمبر آتا تھا اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے تھے
اَتَوَاصَوْا بِهٖ١ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ Open ayah 51:53 in the Quran reader
کیا یہ لوگ اس (بات) کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ سرکش لوگ ہیں
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ٢ۗ٘ Open ayah 51:54 in the Quran reader
سو آپ ان کی طرف التفات نہ کیجئے کہ آپ پر کسی طرح کا الزام نہیں
وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 51:55 in the Quran reader
اور نصیحت فرماتے رہیے کہ بیشک نصیحت ایمان والوں کو نفع دیتی ہے
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ Open ayah 51:56 in the Quran reader
اور میں نے جن اور انسان کو اسی لئے پیدا فرمایا ہے کہ میری عبادت کریں
مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ Open ayah 51:57 in the Quran reader
مجھے ان سے رزق کی طلب نہیں ہے اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے کھانا کھلائیں
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ Open ayah 51:58 in the Quran reader
یقینا خود اللہ ہی سب کو رزق دینے والے ، زور آور (اور) مضبوط ہیں
فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ Open ayah 51:59 in the Quran reader
تو بلا شبہ ان ظالموں کے لئے بھی سزا مقرر ہے جیسے ان کے ساتھیوں کے لئے سزا تھی سو مجھ سے جلدی طلب نہ کریں
فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ۠ Open ayah 51:60 in the Quran reader
غرض ان کافروں کے لئے اس دن کے آنے سے بڑی خرابی ہوگی جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے