44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsاسرار التنزیل
وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ Open ayah 44:30 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
مِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 44:31 in the Quran reader
فرعون سے کہ واقعی وہ بڑا سرکش (اور) حد سے نکل جانے والا تھا
وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ Open ayah 44:32 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے ان (بنی اسرائیل) کو اپنے علم سے تمام جہان والوں سے پسند فرمایا
وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ Open ayah 44:33 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 44:34 in the Quran reader
بلا شبہ یہ لوگ کہتے ہیں
اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ Open ayah 44:35 in the Quran reader
کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ مرنا ہے اور پھر اٹھنا نہیں
فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 44:36 in the Quran reader
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کرکے) لاؤ
اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 44:37 in the Quran reader
کیا یہ (شان و شوکت میں) بہتر ہیں یا تبع (شاہ یمن) کی قوم اور جو قومیں ان سے پہلے گزر چکی ہیں۔ ہم نے ان کو ہلاک کردیا یقینا وہ نافرمان تھے
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ Open ayah 44:38 in the Quran reader
اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کو محض کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 44:39 in the Quran reader
ہم نے ان کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا ہے و لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 44:40 in the Quran reader
بیشک فیصلے کا دن ان سب کا وقت مقرر ہے
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ Open ayah 44:41 in the Quran reader
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 44:42 in the Quran reader
مگر جس پر اللہ رحم فرمائیں بیشک وہ زبردست ہیں مہربان ہیں
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ Open ayah 44:43 in the Quran reader
بیشک تھوہر کا درخت
طَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ Open ayah 44:44 in the Quran reader
گنہگار (کافر) کا کھانا ہے
كَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ Open ayah 44:45 in the Quran reader
جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں اس طرح کھولے گا
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ Open ayah 44:46 in the Quran reader
جیسے گرم پانی کھولتا ہے
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ Open ayah 44:47 in the Quran reader
اس کو پکڑ لو پھر کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ Open ayah 44:48 in the Quran reader
پھر اس کے سر پر تکلیف دینے والا کھولتا ہوا پانی انڈیل دو
ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ Open ayah 44:49 in the Quran reader
اب (مزہ) چکھو ! تو ہی سردار (اور) بڑی عزت والا ہے
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ Open ayah 44:50 in the Quran reader
بیشک یہ وہی چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ Open ayah 44:51 in the Quran reader
بیشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ Open ayah 44:52 in the Quran reader
باغوں اور چشموں میں
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ Open ayah 44:53 in the Quran reader
حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھیں گے
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ Open ayah 44:54 in the Quran reader
اس طرح (ہوگا) اور ہم ان کا بڑی بڑی آنکھوں والی (گوری رنگت والیوں) سے بیاہ کردیں گے
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 44:55 in the Quran reader
(اور) وہاں اطمینان سے ہر قسم کے پھل منگواتے ہوں گے
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 44:56 in the Quran reader
پہلی دفعہ (دنیا کی زندگی میں) مرنے کے سوا ، وہاں موت (کا مزہ) نہیں چکھیں گے اور ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالیں گے
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 44:57 in the Quran reader
یہ سب آپ کے پروردگار کی مہربانی سے ہوگا۔ بڑی کامیابی یہی ہے
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 44:58 in the Quran reader
پس ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان (عربی) میں آسان کردیا ہے تاکہ وہ لوگ نصیحت قبول کریں
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ Open ayah 44:59 in the Quran reader
تو آپ منتظر رہیے یہ لوگ بھی منتظر ہیں