43. Surah Az-Zukhruf

الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 43:68–89

یٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَۚ Open ayah 43:68 in the Quran reader

اے میرے بندو ! آج تم پر کوئی خوف نہیں اور نہ تم غمگین ہوگے

اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ Open ayah 43:69 in the Quran reader

جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لاتے تھے اور فرماں بردار تھے

اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ Open ayah 43:70 in the Quran reader

تم اور تمہاری بیویاں عزت واحترام کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ

یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ وَّ اَكْوَابٍ١ۚ وَ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ١ۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَۚ Open ayah 43:71 in the Quran reader

ان پر سونے کی رکابیاں اور گلاس لائے جائیں گے۔ اور وہاں وہ چیزیں ملیں گی جن کو جی چاہے گا اور آنکھوں کو لذت ہوگی اور تم یہاں ہمیشہ رہو گے

وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 43:72 in the Quran reader

اور یہ وہ جنت ہے کہ تم اپنے (نیک) اعمال کے بدلے میں جس کے مالک بنادیئے گئے ہو

لَكُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ كَثِیْرَةٌ مِّنْهَا تَاْكُلُوْنَ Open ayah 43:73 in the Quran reader

تمہارے لئے اس میں بہت سے پھل ہیں جن میں سے کھا رہے ہو

اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَۚۖ Open ayah 43:74 in the Quran reader

بیشک نافرمان لوگ دوزخ کے عذاب میں ہمیشہ رہیں گے

لَا یُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَ هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَۚ Open ayah 43:75 in the Quran reader

وہ ان سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور ہ اسی میں مایوس پڑے رہیں گے

وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْا هُمُ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 43:76 in the Quran reader

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا و لیکن یہ خود ہی ظالم تھے

وَ نَادَوْا یٰمٰلِكُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّكَ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ مّٰكِثُوْنَ Open ayah 43:77 in the Quran reader

اور پکاریں گے کہ اے مالک ! (جہنم کا داروغہ) تمہارا پروردگار ہمارا کام ہی تمام کردے (موت دے دے) وہ کہے گا تم ہمیشہ ایسے ہی رہو گے

لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ Open ayah 43:78 in the Quran reader

درحقیقت ہم تمہارے پاس حق (سچا دین) لے کر آئے تھے و لیکن تم میں سے اکثر حق سے ناخوش رہے

اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ Open ayah 43:79 in the Quran reader

کیا انہوں نے کوئی بات طے کر رکھی ہے تو یقینا ہم بھی کچھ طے کرنے والے ہیں

اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ Open ayah 43:80 in the Quran reader

کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو نہیں سنتے۔ کیوں نہیں ! اور ہمارے فرشتے ان کے پاس (ان کی سب باتیں) لکھ لیتے ہیں

قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ Open ayah 43:81 in the Quran reader

آپ فرما دیجئے کہ رحمن (اللہ) کے اگر اولاد ہو تو سب سے پہلے (اس کی) عبادت کرنے والا میں ہوں

سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 43:82 in the Quran reader

یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کے مالک (اور) عرش کے مالک (اللہ) اس سے پاک ہیں

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ Open ayah 43:83 in the Quran reader

تو آپ ان کو اسی شغل اور کھیل میں رہنے دیجئے یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس سے جاملیں

وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 43:84 in the Quran reader

اور وہی ذات ہے جو آسمان میں بھی عبادت کے لائق ہے اور زمین میں بھی عبادت کے لائق ہے۔ اور وہ بڑی حکمت والا ، بڑے علم والا ہے

وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 43:85 in the Quran reader

اور بڑی برکت والی ہے وہ ذات جس کے لئے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے کی بادشاہت ہے اور اسی کو قیامت کی خبر ہے اور اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے

وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 43:86 in the Quran reader

اور جن کو یہ اس (اللہ) کے سوا پکارتے ہیں ، وہ سفارش تک کا اختیار نہیں رکھتے مگر (ہاں) جن لوگوں نے حق کا اقرار کیا تھا اور وہ (اس کی) تصدیق بھی کرتے تھے

وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ Open ayah 43:87 in the Quran reader

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ ان کو کس نے پیدا فرمایا ؟ تو ضرور کہیں گے اللہ نے۔ سو یہ لوگ کدھر پھرے جاتے ہیں

وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ Open ayah 43:88 in the Quran reader

قسم ہے رسول کے اس کہنے کی کہ ” اے میرے پروردگار ! یہ ایسے لوگ ہیں کہ ایمان نہیں لاتے “

فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 43:89 in the Quran reader

سو ان کی طرف سے منہ پھیر لیجئے اور کہیے سلام ہے (یعنی الگ ہوجائیے) سو عنقریب ان کو بھی معلوم ہوجائے گا

آیات 68 تا 89۔ اسرار ومعارف۔ اور جو ایک دوسرے کی نیکیوں کی اور نیکی کی طرف دعوت کی شہادت دیں گے انہیں اللہ کریم کی طرف سے بھی ارشاد ہوگا کہ اے میرے بندو آج کے دن تم ہر خوف سے آزاد ہو نہ کفار کا اندیشہ اور نہ عذاب کی فکر اور تمہیں کچھ کھونے کا غم کہ کافر کو تو دنیا کے کھونے کا رنج ہوگامگر مومن اس سے کہیں زیادہ اور حقیقی نعمتیں حاصل کرے گا کہ یہ وہ لوگ تھے جو ایمان لائے اللہ کی اطاعت کی اور اس کے احکام کو تسلیم کیا۔ آج کے روز جنت میں داخل ہوجاؤ تم اور تمہارے گھر والے یعنی جو دن کفار ک لیے انتہائی سخت ہوگاوہی مومنین کے لیے کامیابی کا دن ہوگا اور وہ جنت میں بہت عزت سے داخل ہوں گے جہاں ان کے لیے خدا سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا اور پینے کی چیزیں پیش کریں گے ہر وہ نعمت جس کی وہ خواہش کریں اور جس سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں نیز یہ عارضی انعامات نہ ہوں گے بلکہ وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور فرمادیاجائے گا کہ یہ جنت تمہاری ہے جیسے وارث کو میراث ملا کرتی ہے کہ تم نے اللہ کی اطاعت کی اور اس کے رسول کا اتباع کیا اور ان کی نصرت کی اس میں سدا بہار پھل اور بےحسابات نعمتیں ہیں جو تمہاری ہی خاطر ہیں اور دوسری طرف اللہ کے مجرم اس کے دین اور نبی کی مخالفت کرنے والے دوزخ کے عذاب میں ہوں گے جہاں انہیں بھی ہمیشہ رہنا ہوگا وہاں سے نکلنا تو کیا کفار پر عذاب بھی ہلکا نہ ہوگا بلکہ جس درجے میں یوم حشر ڈال دئیے گئے اسی میں رہیں گے اور ہم نے انکے ساتھ یہ زیادتی نہیں کی کہ بلکہ خود انہوں نے کفر اختیار کرکے اپنے ساتھ ظلم کیا حالانکہ داروغہ جہنم جس کا نام مالک ہے اس کو بھی پکار کر کہیں گے کہ ہماری دعا توسنی نہیں جاتی آپ ہمارے لیے دعا کرو شاید آپ کا رب آپ کی بات تو سن لے کہ ہم نے تو رب ماننے سے انکار کیا تھا آج وہ ہماری بات سننے سے انکار کرتا ہے مگر آپ دعا کرو کہ اللہ ہمیں فنا کردے اور اس عذاب سے ہماری جان چھوٹ جائے تو وہ جواب دے گا کہ ایسا ممکن نہیں بلکہ فیصلہ ہوچکا اور تمہیں ہمیشہ رہنا ہے۔ ہم نے تو تمہارے پاس سچا دین پہنچایا اللہ کی خالص توحید اس کی ذات وصفات کا علم اس کی اطاعت کا طریقہ اور سلیقہ رسول برحق نے اللہ کی کتاب لاکر اور اس کی وضاحت زبانی بھی اور عملی بھی کرکے دکھادی مگر تمہاری بدبختی کہ تمہیں کھری بات پسند ہی نہیں بلکہ الٹا آپ کو نقصان پہنچانے کی تدبیر کرنے لگے چناچہ ہم نے بھی تدبیر کی کہ آپ کا تو کچھ نہ بگاڑ سکے اور خود بر میں ہلاک ہوگئے اور آخر شرک کانشان تک مٹ گیا اور وہ شہر عظیم ہمیشہ کے لیے دین کامرکز بن گیا۔ یہ کیا سمجھ رہے تھے کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو نہیں سنتے بھلا ہماری ذات سے کیا چھپا ہے جبکہ ان کی خفیہ باتیں تو ان فرشتوں نے بھی لکھ رکھی ہے جو ہم نے اس کام پر مقرر کیے ہیں آپ ان سے کہہ دیجئے کہ اگر اللہ کریم کی اولاد ہوتی تو میں سب سے پہلا شخص ہوتا جو اس کی عبادت کرتا یعنی میں تمہاری ضد کی وجہ سے ایسا نہیں کہہ رہا کہ اللہ کی کوئی اولاد نہیں بلکہ یہ حق ہے اور اس کی ذات ان باتوں سے پاک ہے ۔ وہ تو رب ہے بنانے والا اور قائم رکھنے والا ، آسمانوں اور زمینوں اور عرش عظیم کا اس کی شان ان کی باتوں سے بہت بلند ہے وہ ساری مخلوق کا خالق ہے اگر انہیں یہی ضد ہے تو آپ انہیں چھوڑ دیجئے کہ اس طرح کی خرافات میں لگے رہین اور رسومات یعنی کھیل تماشے میں کھوئے رہین حتی کہ وہ دن آجائے جس کا وعدہ کیا گیا ہے یعنی موت اور پھر قیامت تو حقیقت خود بخود سمجھ لیں گے اللہ کی عظمت تو یہ ہے کہ آسمان میں بھی صرف وہی اکیلامعبود ہے سب اس کی عبادت کرتے ہیں اور زمین میں بھی عبادت اسی کو سزاوار ہے کہ وہ حکمت والا بھی ہے اور ہر شے کو ہر آن جانتا ہے بہت بڑی برکت والی ہے اس کی ذات جس کی حکومت آسمانوں اور زمینوں اور ان میں کی ہرچیز پر ہے اور وہی خوب جانتا ہے کہ قیامت کب قائم فرمائے گا اور سب کو لوٹ کر اسی کی بارگاہ میں جانا ہے اور یہ لوگ جن کو معبود بنائے ہوئے ہیں اور اللہ کی علاوہ جن کی عبادت کرتے ہیں وہ تو اس قابل بھی نہ ہوں گے کہ ان کی سفارش ہی کرسکیں کہ سفارش کی اجازت بھی اللہ کی طرف سے ان ہستیوں کو ہوگی جو لوگوں کو حق کی طرف بلاتے تھے اور ان کو خبر تھی کہ ان کا ایمان تھا کہ یہ دن آئے گا وہ بھی اہل ایمان کی سفارش کریں گے جنہوں نے حق قبول کیا۔ ان سے پوچھیے بھلا ان کو کس نے پیدا کیا تو لامحالہ کہیں گے اللہ نے تو پھر اس کی اطاعت سے روگردانی کیا معنی اور آپ کی اس بات کی قسم یعنی آپ کا یہ فرمانا کہ اے اللہ میں نے بہت کوشش کی مگر یہ لوگ ایمان نہیں لاتے بھی ان کی سزا کے لیے ایک ٹھوس گواہی کی حیثیت رکھتا ہے سو آپ ان سے رخ انور پھیر لیجئے انہیں چھوڑ دیجئے عنقریب ان کو خود پتہ چل جائے گا یہاں سلام کہنے سے مراد السلام علیکم کہنا نہیں نہ یہ کافر کے لیے جائز ہے بلکہ مراد اچھے طریقے سے الگ ہوجانا ہے۔