43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsاسرار التنزیل
وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ Open ayah 43:36 in the Quran reader
اور جو رحمن (اللہ) کی یاد (قرآن) سے آنکھیں بند کرلے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں تو وہ (ہروقت) اس کے ساتھ رہتا ہے
وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 43:37 in the Quran reader
اور وہ ان کو راہ راست سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سیدھے راستے پر ہیں۔
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَنَا قَالَ یٰلَیْتَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَیْنِ فَبِئْسَ الْقَرِیْنُ Open ayah 43:38 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئے گا تو (شیطان سے) کہے گا کاش ! میرے اور تیرے درمیان (دنیا میں) مشرق ومغرب کے برابر فاصلہ ہوتا تو (تو) بہت برا ساتھی ہے
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 43:39 in the Quran reader
اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج یہ بات تم کو ہرگز فائدہ نہ دے گی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو
اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 43:40 in the Quran reader
تو کیا آپ بہروں کو سناسکتے ہیں یا اندھوں کو راستہ دکھا سکتے ہیں وہ ان لوگوں کو جو واضح گمراہی میں ہیں ؟
فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَۙ Open ayah 43:41 in the Quran reader
پھر اگر ہم آپ کو (دنیا سے) لے جائیں تو (تب) بھی ہم ان سے بدلہ لیں گے
اَوْ نُرِیَنَّكَ الَّذِیْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَیْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ Open ayah 43:42 in the Quran reader
یا آپ کو (دنیا کی زندگی میں) وہ (عذاب) دکھادیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے۔ پس یقینا ہم ان پر ہر طرح کی قدرت رکھتے ہیں
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِیْۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 43:43 in the Quran reader
پس آپ اس (قرآن) پر قائم رہیے جو ہم نے آپ پر وحی فرمایا ہے۔ بیشک آپ سیدھے راستے پر ہیں
وَ اِنَّهٗ لَذِكْرٌ لَّكَ وَ لِقَوْمِكَ١ۚ وَ سَوْفَ تُسْئَلُوْنَ Open ayah 43:44 in the Quran reader
اور یقینا یہ (قرآن) آپ کے لئے اور آپ کی قوم (امت) کے لئے نصیحت ہے اور (لوگو) تم سے بہت جلد پوچھاجائے گا
وَ سْئَلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ۠ Open ayah 43:45 in the Quran reader
اور آپ ان (پیغمبروں) سے پوچھ لیجئے جو ہم نے آپ سے پہلے بھیجے کیا ہم نے رحمن (اللہ) کے علاوہ کوئی دوسری معبود مقرر فرمائے تھے کہ ان کی عبادت کی جائے ؟
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَقَالَ اِنِّیْ رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 43:46 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنے دلائل دے کر فرعون اور اس کے امراء کے پاس بھیجا تھا تو انہوں نے فرمایا کہ یقینا میں پروردگار عالم کی طرف سے پیغمبر (ہو کر آیا) ہوں
فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِاٰیٰتِنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَضْحَكُوْنَ Open ayah 43:47 in the Quran reader
پس جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آئے تو وہ ان پر ہنسنے لگے
وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا١٘ وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 43:48 in the Quran reader
اور ہم ان کو جو نشانی دکھاتے تھے تو وہ دوسری (نشانی) سے بڑھ کر ہوتی تھی اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ باز آجائیں
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ Open ayah 43:49 in the Quran reader
اور وہ کہنے لگے کہ اے جادو گر ! اس عہد کے مطابق جو اس (تیرے پروردگار) نے تجھ سے کر رکھا ہے اپنے پروردگار سے ہمارے لئے دعا کر تو ہم ضرور راہ پر آجائیں گے
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ Open ayah 43:50 in the Quran reader
پھر جب ہم نے وہ عذاب ان سے ہٹا دیا تو انہوں نے فوراً اپنا وعدہ توڑ دیا
وَ نَادٰى فِرْعَوْنُ فِیْ قَوْمِهٖ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَیْسَ لِیْ مُلْكُ مِصْرَ وَ هٰذِهِ الْاَنْهٰرُ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِیْ١ۚ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَؕ Open ayah 43:51 in the Quran reader
اور فرعون نے اپنی قوم کو پکار کر کہا کہ اے میری قوم ! کیا یہ مصر کی حکومت میری نہیں اور یہ نہریں میرے (محل کے) نیچے بہہ رہی ہیں تو کیا تمہیں نظر نہیں آتا ؟
اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ مَهِیْنٌ١ۙ۬ وَّ لَا یَكَادُ یُبِیْنُ Open ayah 43:52 in the Quran reader
بلکہ میں بہت بہتر ہوں اس شخص سے جس کی کوئی قدر نہیں اور وہ صاف بول بھی نہیں سکتا
فَلَوْ لَاۤ اُلْقِیَ عَلَیْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَآءَ مَعَهُ الْمَلٰٓئِكَةُ مُقْتَرِنِیْنَ Open ayah 43:53 in the Quran reader
تو اس پر سونے کے کنگن کیوں نہ اتارے گئے یا فرشتے پرا باندھ کر اس کے ساتھ آتے
فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ فَاَطَاعُوْهُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ Open ayah 43:54 in the Quran reader
غرض اس نے اپنی قوم کی عقل مار دی تو انہوں نے اس کی بات مان لی بیشک وہ نافرمان لوگ تھے
فَلَمَّاۤ اٰسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 43:55 in the Quran reader
پھر جب انہوں نے ہمیں غصہ دلایا تو ہم ن یان سے بدلہ لے لیا پھر ہم نے ان سب کو ڈبودیا
فَجَعَلْنٰهُمْ سَلَفًا وَّ مَثَلًا لِّلْاٰخِرِیْنَ۠ Open ayah 43:56 in the Quran reader
پس ہم نے ان کو گئے گزرے اور بعد والوں کے لئے ایک مثال بنادیا
وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْیَمَ مَثَلًا اِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ یَصِدُّوْنَ Open ayah 43:57 in the Quran reader
اور جب مریم کے بیٹے (عیسیٰ علیہ السلام) کا حال بیان کیا گیا تو آپ کی قوم کے لوگ اس سے (مارے خوشی کے) چلا اٹھے
وَ قَالُوْۤا ءَاٰلِهَتُنَا خَیْرٌ اَمْ هُوَ١ؕ مَا ضَرَبُوْهُ لَكَ اِلَّا جَدَلًا١ؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُوْنَ Open ayah 43:58 in the Quran reader
اور کہنے گے بھلا ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ (عیسیٰ علیہ السلام) انہوں نے آپ سے یہ مثال جو بیان کی ہے صرف جھگڑنے کے لئے بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو
اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 43:59 in the Quran reader
وہ تو ہمارے ایسے بندے تھے جن پر ہم نے فضل کیا تھا اور انہیں بنی اسرائیل کے لئے ایک نمونہ بنا دیا تھا
وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓئِكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ Open ayah 43:60 in the Quran reader
اور اگر ہم چاہتے تو تم میں سے فرشتے بنادیتے جو تمہاری جگہ زمین میں بستے
وَ اِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَ اتَّبِعُوْنِ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 43:61 in the Quran reader
اور بیشک وہ (عیسیٰ علیہ السلام) قیامت کی نشانی ہیں تو تم لوگ اس میں شک نہ کرو اور میرا اتباع کرو ، یہی سیدھا راستہ ہے
وَ لَا یَصُدَّنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 43:62 in the Quran reader
اور تم کو شیطان روک نہ دے بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
وَ لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَ لِاُبَیِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ تَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ Open ayah 43:63 in the Quran reader
اور جب عیسیٰ (علیہ السلام) معجزات لے کر آئے تو فرمایا میں تمہارے پاس دانائی کی باتیں لے کر آیا ہوں نیز اس لئے کہ کچھ باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو ، تم کو سمجھا دوں تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مان لو
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 43:64 in the Quran reader
یقینا اللہ ہی میرے پروردگار ہیں اور تمہارے بھی سو ان ہی کی عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ اَلِیْمٍ Open ayah 43:65 in the Quran reader
پھر ان میں سے کتنے فرقوں نے (آپس میں) اختلاف پیدا کرلیا پس وائے ہے ان لوگوں کے لئے کہ ظلم کرتے ہیں ، ایک درد دینے والے دن کے عاذاب سے
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 43:66 in the Quran reader
یہ صرف اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ قیامت ان پر اچانک آجائے اور ان کو خبر تک نہ ہو
اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَئِذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَؕ۠ Open ayah 43:67 in the Quran reader
تمام (دنیا کے) دوست اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے سوائے پرہیزگاروں کے