21. Surah Al-Anbiyaa
الأنبياءThe Prophets · 112 ayahsاسرار التنزیل
اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَۚ Open ayah 21:1 in the Quran reader
لوگوں کے لئے ان کا (وقت) حساب نزدیک آپہنچا ہے اور وہ غفلت میں پڑے (اس سے) منہ پھیر رہے ہیں
مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَ هُمْ یَلْعَبُوْنَۙ Open ayah 21:2 in the Quran reader
ان کے پاس ان کے پروردگار کی طرف سے جو تازہ نصیحت (ان کے حسب حال) آتی ہے تو یہ اسے ایسے سنتے ہیں گویا مذاق اڑاتے ہیں
لَاهِیَةً قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّجْوَى١ۖۗ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ هَلْ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۚ اَفَتَاْتُوْنَ السِّحْرَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ Open ayah 21:3 in the Quran reader
ان کے دل غفلت میں پڑے ہیں اور ان ظالموں نے (آپس میں) سرگوشیاں کیں کہ یہ ( پیغمبر) تمہاری ہی طرف ایک (عام) آدمی ہیں تو تم دیکھتی آنکھوں جادو کی لپیٹ میں کیوں آتے ہو ؟
قٰلَ رَبِّیْ یَعْلَمُ الْقَوْلَ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١٘ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 21:4 in the Quran reader
(پیغمبر نے) فرمایا میرا پروردگار ہر بات کو جانتا ہے (خواہ) آسمان میں ہو اور (خواہ) زمین میں اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے
بَلْ قَالُوْۤا اَضْغَاثُ اَحْلَامٍۭ بَلِ افْتَرٰىهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ١ۖۚ فَلْیَاْتِنَا بِاٰیَةٍ كَمَاۤ اُرْسِلَ الْاَوَّلُوْنَ Open ayah 21:5 in the Quran reader
بلکہ (یہ کفار یوں) کہتے ہیں کہ (یہ قرآن) پریشان خیالات ہیں بلکہ انہوں نے یہ (اپنی طرف سے) گھڑ لیا ہے (نہیں) بلکہ یہ شاعر ہیں پس چاہیے کہ ہمارے پاس کوئی نشانی (معجزہ) لے آئیں جیسے پہلے پیغمبر (نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے
مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا١ۚ اَفَهُمْ یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 21:6 in the Quran reader
ان سے پہلے کوئی بستی والے جن کو ہم نے ہلاک کیا ایمان نہیں لائے تو کیا یہ ایمان لائیں گے ؟
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 21:7 in the Quran reader
اور ہم نے آپ سے پہلے صرف آدمیوں کو ہی پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کے پاس ہم وحی بھیجا کرتے تھے۔ (انکار کرنے والو ! ) سو اگر تم کو یہ بات معلوم نہ ہو تو جو یادرکھتے ہیں ان (اہل کتاب) سے پوچھ لو
وَ مَا جَعَلْنٰهُمْ جَسَدًا لَّا یَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ مَا كَانُوْا خٰلِدِیْنَ Open ayah 21:8 in the Quran reader
اور ہم نے ان (انبیاء) کے ایسے بدن نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور وہ (حضرات بھی) ہمیشہ رہنے والے نہ ہوئے
ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَیْنٰهُمْ وَ مَنْ نَّشَآءُ وَ اَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 21:9 in the Quran reader
پھر ہم نے ان سے جو وعدہ فرمایا تھا وہ سچ کردکھایا تو ان کو اور جس کو ہم نے چاہا نجات بخشی اور ہم نے حد سے نکل جانے والوں کو ہلاک کردیا
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 21:10 in the Quran reader
یقینا ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارے لئے نصیحت ہے سو کیا تم نہیں سمجھتے
وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّ اَنْشَاْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 21:11 in the Quran reader
اور ہم نے بہت سی بستیوں کو جو ظالم تھیں ہلاک کردیا اور ہم نے ان کے بعد دوسری قوم پیدا فرمادی
فَلَمَّاۤ اَحَسُّوْا بَاْسَنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَرْكُضُوْنَؕ Open ayah 21:12 in the Quran reader
پس جب انہوں نے ہمارے عذاب کو آتے دیکھا تو تب ہی اس سے بھاگنے لگے
لَا تَرْكُضُوْا وَ ارْجِعُوْۤا اِلٰى مَاۤ اُتْرِفْتُمْ فِیْهِ وَ مَسٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْئَلُوْنَ Open ayah 21:13 in the Quran reader
بھاگو مت اور اپنے سامان عیش کی طرف پلٹ آؤ اور اپنے (عمدہ) مکانوں کی طرف شاید تم سے اس (اس بارے میں) پوچھا جائے
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 21:14 in the Quran reader
کہنے لگے وائے ہماری کم بختی ! بیشک ہم ہی ظالم تھے
فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰىهُمْ حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِیْدًا خٰمِدِیْنَ Open ayah 21:15 in the Quran reader
پھر وہ اسی طرح چیختے چلاتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ان کو ایسے (نیست ونابود) کردیا جیسے کھیتی کاٹ دی گئی (یا) آگ بجھ گئی ہو
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ Open ayah 21:16 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو کھیل تماشے کے طور پہ پیدا نہیں فرمایا
لَوْ اَرَدْنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّاۤ١ۖۗ اِنْ كُنَّا فٰعِلِیْنَ Open ayah 21:17 in the Quran reader
اگر ہم چاہتے کہ ہم کھیل کی چیزیں (یعنی زن و فرزند وغیرہ) بنائیں تو اگر ہم کو کرنا ہی تھا تو ہم اپنے پاس سے ہی اسے بنالیتے
بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَیَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ١ؕ وَ لَكُمُ الْوَیْلُ مِمَّا تَصِفُوْنَ Open ayah 21:18 in the Quran reader
نہیں بلکہ ہم حق کو باطل پر مارتے ہیں پھر وہ (حق) اس کا سر توڑ دیتا ہے پس وہ (باطل) نابود ہوجاتا ہے۔ اور جو باتیں تم بناتے ہو اس سے تمہاری ہی خرابی ہے
وَ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَنْ عِنْدَهٗ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ لَا یَسْتَحْسِرُوْنَۚ Open ayah 21:19 in the Quran reader
اور جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور (ان میں) جو اس کے قریب (فرشتے اور مقربان بارگاہ) ہیں وہ اس کی عبادت سے عار نہیں کرتے اور نہ تھکتے ہیں
یُسَبِّحُوْنَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لَا یَفْتُرُوْنَ Open ayah 21:20 in the Quran reader
رات اور دن (اس کی) پاکی بیان کرتے ہیں (اور) اکتاتے نہیں
اَمِ اتَّخَذُوْۤا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ یُنْشِرُوْنَ Open ayah 21:21 in the Quran reader
بھلا لوگوں نے زمین کی چیزوں سے معبود بنا لیے ہیں تو (کیا) وہ (مرنے کے بعد) ان کو اٹھا کھڑا کریں گے ؟
لَوْ كَانَ فِیْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا١ۚ فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 21:22 in the Quran reader
اگر ان (آسمان اور زمین) میں اللہ کے سوا کوئی معبود ہوتا تو دونوں تباہ ہوجاتے سو اللہ جو عرش کا مالک ہے اس امور سے پاک ہے جو یہ لوگ بیان کر رہے ہیں
لَا یُسْئَلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَ هُمْ یُسْئَلُوْنَ Open ayah 21:23 in the Quran reader
وہ جو کام کرتا ہے اس سے پرسش نہیں ہوسکتی اور ان سے سے (جو کام یہ کرتے ہیں) پوچھا جائے گا
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ١ۚ هٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِیَ وَ ذِكْرُ مَنْ قَبْلِیْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ١ۙ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ Open ayah 21:24 in the Quran reader
کیا انہوں نے اس (اللہ) کو چھوڑ کر اور معبود بنائے ہیں ان سے فرمائیے (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرو یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب (یعنی قرآن) بھی ہے اور جو مجھ سے پہلے (پیغمبر) ہوئے ہیں ان کی کتابیں بھی بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان میں سے اکثر وہ ہیں جو امرحق کو نہیں جانتے پس اس وجہ سے وہ منہ پھیر رہے ہیں
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ Open ayah 21:25 in the Quran reader
اور جو بھی پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے بھیجے تھے ان کی طرف یہی وحی بھیجی یہ کہ میرے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں لہٰذا میری ہی عبادت کرو
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَۙ Open ayah 21:26 in the Quran reader
اور کہتے ہیں کہ رحمن (اللہ) نے کسی (یعنی فرشتوں) کو اولاد بنارکھا ہے۔ وہ اس سے پاک ہے بلکہ وہ (فرشتے اس کے) معزز بندے ہیں
لَا یَسْبِقُوْنَهٗ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ Open ayah 21:27 in the Quran reader
وہ اس سے آگے بڑھ کر بول نہیں سکتے اور وہ اس کے ارشاد پر عمل کرتے ہیں
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یَشْفَعُوْنَ١ۙ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰى وَ هُمْ مِّنْ خَشْیَتِهٖ مُشْفِقُوْنَ Open ayah 21:28 in the Quran reader
وہ (اللہ) ان کے اگلے اور ان کے پچھلے احوال سے باخبر ہے اور اس کی مرضی کے بغیر وہ کسی کی سفارش تک نہیں کرسکتے اور وہ سب اس کی ہیبت سے ڈرتے ہیں
وَ مَنْ یَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّیْۤ اِلٰهٌ مِّنْ دُوْنِهٖ فَذٰلِكَ نَجْزِیْهِ جَهَنَّمَ١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 21:29 in the Quran reader
اور ان میں جو شخص یوں کہے کہ میں اس (اللہ) کے سوا عبادت کا مستحق ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے ظالموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں