114. Surah An-Naas
الناسMankind · 6 ayahsاسرار التنزیل
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ Open ayah 114:1 in the Quran reader
کہہ دیجئے کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
مَلِكِ النَّاسِۙ Open ayah 114:2 in the Quran reader
لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
اِلٰهِ النَّاسِۙ Open ayah 114:3 in the Quran reader
لوگوں کے معبود برحق کی
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ Open ayah 114:4 in the Quran reader
وسوسہ ڈالنے والے کی برائی سے جو (اللہ کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ Open ayah 114:5 in the Quran reader
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠ Open ayah 114:6 in the Quran reader
جنات میں سے اور انسانوں میں سے
سورة الناس۔
آیات 1 تا 6
اسرار ومعارف۔
کہہ دیجئے کہ پناہ مانگتا ہوں لوگوں کے پروردگار کی اور اس کی جو سب کا حقیقی بادشاہ ہے اور معبود برحق ہے سب کا اس سے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے خواہ وہ وسوسہ ڈالنے والاجن ہو یا انسان کہ جنات اور انسان بھی شیطان کی پیروی کرتے کرتے شیطانی صفات میں رنگ جاتے ہیں۔
لبید بن عاصم یہودی نے آپ ﷺ کے موئے مبارک چرا کر کنگھی کے دندانوں میں گرہ دے کر کسی پرانے کنوئیں میں پتھر کے نیچے دبادیے اور آپ علیل ہوگئے چناچہ آپ کو بذریعہ وحی اطلاع ہوگئی آپ ﷺ نے نکلوالیے تو یہ سورتیں نازل ہوئیں ایک ایک آیت پر ایک ایک گرہ کھلتی جاتی تھی چناچہ آپ ﷺ کو شفا ہو کر آپ کی وساطت سے ساری امت کو ہمیشہ کے لیے سحر اور ٹونے ٹوٹکے سے نجات اور شفا کے لیے کامل نسخہ بھی نصیب ہوگیا بعدازاں بھی جب طبع مبارک ناساز ہوتی آپ ﷺ یہ دونوں سورتیں پڑھ کر ہاتھ مبارک پہ دم فرماتے اور بدن مبارک پہ پھیرلیا کرتے تھے۔
الحمدللہ آج بیس رمضان المبارک 1418 ہجری بمطابق 19 جنوری 1998 تفسیر اسرار التنزیل مکمل ہوئی اس پر جس قدر اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے ۔