110. Surah An-Nasr

النصرDivine Support · 3 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 110:1–3

اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ Open ayah 110:1 in the Quran reader

جب اللہ کی مدد آئی اور فتح (حاصل ہوگئی)

وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ Open ayah 110:2 in the Quran reader

اور آپ نے دیکھا کہ لوگ غول کے غول اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ١ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ Open ayah 110:3 in the Quran reader

تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کریں اور اس سے مغفرت مانگیں بیشک وہ معاف کرنے والا ہے

سورة النصر۔ آیات 1 تا 3۔ اسرار ومعارف۔ جب اللہ کی مدد آئی جو ہمیشہ آپ کے ساتھ تھی مگر جب مخالفین کو بھی نظر آنے لگی اور مکہ کی فتح کے آثار ہوئے جو قبل ازیں لوگوں کو ناممکن نظر آتا تھا تو آپ دیکھیں گے لوگ فوج درفوج اسلام میں داخل ہونے لگے کچھ قریش کے خوف سے رکے ہوئے تھے اور کچھ قریش کا انجام دیکھنا چاہتے تھے جب مکہ مکرمہ فتح ہوا نصرت اسلام کے جھنڈے گڑھ گئے اور آپ کو اور دین کو غلبہ حاصل ہوا جہاد اور قربانیاں قبول ہو کر نتیجہ برآمد ہوا تو آپ اپنے پروردگار کی اور تعریف کیجئے اور بخشش طلب فرمالیجئے کہ بندے کو کامیابی بھی دھوکے میں ڈالے بلکہ یہ زیادہ شکر کرنے کا مقام ہے اور اللہ سے بخشش طلب کی جائے کہ وہ معاف کرنے والا ہے صحابہ کرام نے اس سے اخذ کیا تھا کہ آب آپ کا کام مکمل ہوالہذا اس میں دنیا سے رخصت کا اشارہ بھی ہے اور اس کے دو سال بعد آپ کا وصال ہوا۔