108. Surah Al-Kawthar
الكوثرAbundance · 3 ayahsاسرار التنزیل
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ Open ayah 108:1 in the Quran reader
(اے حبیب ﷺ بیشک ہم نے آپ کو کوثر عطا فرمائی
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ Open ayah 108:2 in the Quran reader
تو آپ اپنے پروردگار کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠ Open ayah 108:3 in the Quran reader
یقینا آپ کا دشمن ہی بےاولاد رہے گا
سورة الکوثر۔
آیات 1 تا 3۔
اسرار ومعارف۔
ہم نے آپ کو خیر کثیر عطا فرمایا اگرچہ آخرت اور جنت میں ایک حوض کا نام بھی کوثر ہے مگر یہاں خیر کثیر بھی مراد ہے کل خیر صرف آپ کے پاس ہے اور آپ کا دامن چھوڑ کر کہیں بھی خیر کا تصور نہیں لہذا آپ اللہ کی عبادت و اطاعت کیجئے اور اس کی راہ میں قربانی کہ عرب میں اونٹ بہت پیارا تھا اور اس کی قربانی کو نحر کہتے ہیں۔
مفہوم یہ ہے کہ پوری زندگی کا نظام عبادت میں ڈھل جائے اور مال زور کی محبت اسکی راہ میں رکاوٹ نہ بنے بیشک آپ کے دشمنوں کانشان مٹ جائے گا مگر آپ کا نام نامی قیامت تک گونجتا رہے گا مشرکین نے طعنہ دیا تھا کہ آپ کی اولاد نرینہ نہیں آپ کا نام ختم ہوجائے گا تو فرمایا کہ تم اور تمہاری نسلیں ختم ہوجائیں گی جبکہ ان کی برکات ہمیشہ دلوں کو روشن اور سینوں کو منور کرتی رہیں گی اور ہمیشہ فضا آپ کے نام کی عظمت سے گونجتی رہے گی بیشک میدان حشر ہی کیوں نہ ہو کہ شفاعت کبری بھی آپ کا مقام ہے۔