103. Surah Al-Asr

العصرThe Declining Day, Epoch · 3 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 103:1–3

وَ الْعَصْرِۙ Open ayah 103:1 in the Quran reader

زمانے کی قسم

اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ Open ayah 103:2 in the Quran reader

یقینا انسان نقصان میں ہے

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ١ۙ۬ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠ Open ayah 103:3 in the Quran reader

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین کرتے رہے اور صبر کی تاکید کرتے رہے

سورة العصر۔ آیات 1 تا 3۔ اسرار ومعارف۔ قسم ہے زمانے کی یعنی زمانہ خود گواہ ہے کہ انسان خسارے میں جارہا ہے جس مال کے لیے تڑپتا ہے وہ کھوجائے گا ہر لمحہ عمرعزیز کم ہورہی ہے اور اعضاء کمزوری کی طرف بڑھ رہے ہیں ، ہر شے اور ہر طاقت خرچ ہورہی ہے کہ اللہ نے بیشمار نعمتیں دیں جو ایک ایک کرکے ختم ہونے کو ہیں اور موت سب لذتیں مٹا دینے کو ہے سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اللہ کو پہچانا اس کا شکر ادا کیا انہوں نے بجائے خسارے کے کمالات حاصل کیے کہ اللہ کے حکم اور نظام کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالا اور زندگی بھر حق کی تلقین کرتے رہے یعنی یہ کام نہ صرف خود کیا بلکہ دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے۔