9. Surah At-Tawba
التوبةThe Repentance · 129 ayahsاشرف الحواشی
فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلٰفَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَ كَرِهُوْۤا اَنْ یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ قَالُوْا لَا تَنْفِرُوْا فِی الْحَرِّ١ؕ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا١ؕ لَوْ كَانُوْا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 9:81 in the Quran reader
جو لوگ (منافق) پیچھے چھوڑ دئیے گئے5 وہ اللہ کے رسول کو چھوڑ کر بیٹھ رہنے سے بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان و مال سے جہاد کرنا برا سمجھا اور (دوسرے لوگوں کو بھی بہکانے کی نیت سے) کہنے لگے ایسی (سخت) گرمی میں (گرھ سے) مت نکلو6 (سفر نہ کرو اے پیغمبر ان منافقوں سے) کہہ دے برزخ کی آگ کی گرمی اس سے (کہیں) زیادہ سخت ہے، کاش ان لوگوں کو سمجھ ہوتی
فَلْیَضْحَكُوْا قَلِیْلًا وَّ لْیَبْكُوْا كَثِیْرًا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 9:82 in the Quran reader
خیر (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں (آخرت میں) ان کاموں کے بدلے جو (دنیا میں) کرتے رہے بہت روئیں گے
فَاِنْ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰى طَآئِفَةٍ مِّنْهُمْ فَاسْتَاْذَنُوْكَ لِلْخُرُوْجِ فَقُلْ لَّنْ تَخْرُجُوْا مَعِیَ اَبَدًا وَّ لَنْ تُقَاتِلُوْا مَعِیَ عَدُوًّا١ؕ اِنَّكُمْ رَضِیْتُمْ بِالْقُعُوْدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوْا مَعَ الْخٰلِفِیْنَ Open ayah 9:83 in the Quran reader
تو (اے پیمغمبر) اگر خدا تجھ کو (صحت اور سلامتی کے ساتھ اس جہاد سے) لوٹا کر ان (منافقوں) کے ایک گروہ کی طرف لے جائے1 پھر وہ (کسی دوسرے جہاد کے لیے) تجھ سے نکلنے کی اجازت چاہیں تو (ان سے) کہہ دے تم میرے ساتھ ہرگز کبھی نہ نکلنا اور ہرگز میرے ساتھ ہو کر کسی دشمن سے نہ لڑنا تم تو پہلی ہی بار (جنگ تبوک میں) بیٹھ رہنا پسند کرچکے تو (اب بھی) پھسڈیوں کے ساتھ (گھروں میں) بیٹھے رہو2
وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ مَاتُوْا وَ هُمْ فٰسِقُوْنَ Open ayah 9:84 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ان (منافقوں) میں سے اگر کوئی مرجائے تو اس (کے جنازے) پر کبھی نماز نہ پڑھ اور نہ اس کی قبر پر کھڑا ہو کیونکہ ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کو نہ مانا اور مرے (بھی تو) نافرمانی کی حالت میں3
وَ لَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَ اَوْلَادُهُمْ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الدُّنْیَا وَ تَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَ هُمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 9:85 in the Quran reader
اور ان کے مال اور اولاد (بہت دیکھ کر ان) پر تعجب نہ کرو4 اللہ اور کچھ نہیں یہ چاتہا ہے کہ دنیا میں ان چیزوں کا عذاب ان کو لگا دے اور جب ان کی جان نکلے تو کفر ہی کی حالت میں نکلے5
وَ اِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ جَاهِدُوْا مَعَ رَسُوْلِهِ اسْتَاْذَنَكَ اُولُوا الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَ قَالُوْا ذَرْنَا نَكُنْ مَّعَ الْقٰعِدِیْنَ Open ayah 9:86 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) جب کوئی (قرآن کی) سورت (اس مضمون کی) اترتی ہے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ ہو کر جہاد کرو تو ان میں (منافقوں میں) جو مقدور والے ہیں (ہٹے کٹے خاصے تندرست مالدار) تجھ سے (گھ میں رہ جانے کی) اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں ہم کو (یہیں) چھوڑ دے ہم (دوسرے) بیٹھ رہنے والوں کیساتھ رہیں گے
رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طُبِعَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 9:87 in the Quran reader
انکو بھی پسند آیا کہ گھر بیٹھنے والیوں (عورتوں) کے ساتھ (بیٹھے رہیں اور ان کے دلوں پر مہر ہوگئی تو و (کچھ) نہیں سمجھتے (کہ جہاد میں کیا فائدہ ہے6
لٰكِنِ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْخَیْرٰتُ١٘ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 9:88 in the Quran reader
لیکن پیغمبر اور جو لوگ اس کے ساتھ ایمان والے ہیں انہوں (تو) اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کیا یہی لوگ ہیں جن کو بھلائیاں ملیں گی1 اور وہی مراد کو پہنچیں گے
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠ Open ayah 9:89 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے باغ تیار رکھے ہیں جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے2
وَ جَآءَ الْمُعَذِّرُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ لِیُؤْذَنَ لَهُمْ وَ قَعَدَ الَّذِیْنَ كَذَبُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 9:90 in the Quran reader
اور گاؤں والے (بھی بنی غفار) عذر کرتے ہوئے آئے3 ان کو گھروں میں رہنے کی) اجازت مل جائے اور جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا (اسلام کا جھوٹا دعوی کیا) وہ بیٹھ رہے (عذر کرنے کو بھی نہ آئے ان میں جو کافر ہیں4 ان کو دکھ کی مار پڑے گی5 ۔
لَیْسَ عَلَى الضُّعَفَآءِ وَ لَا عَلَى الْمَرْضٰى وَ لَا عَلَى الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ مَا یُنْفِقُوْنَ حَرَجٌ اِذَا نَصَحُوْا لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ؕ مَا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ مِنْ سَبِیْلٍ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۙ Open ayah 9:91 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ج ولوگ کمزور ہیں6 ان پر تو کوئی گناہ نہیں (اگر وہ جہاد میں نہ جائٰں) اور نہ بیماروں پر اور نہ ان پر جن کو خرچ نہیں ملتا7 جب وہ اللہ اور اس کے رسول کے خیر خواہ ہوں8 (ایسے) نیک لوگوں پر کوئی الزام نہیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے9
وَّ لَا عَلَى الَّذِیْنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ١۪ تَوَلَّوْا وَّ اَعْیُنُهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا یَجِدُوْا مَا یُنْفِقُوْنَؕ Open ayah 9:92 in the Quran reader
اور نہ ان لوگوں پر (کچھ گناہ ہے) جو تیرے پاس اس لیے آتے ہیں کہ تو ان کو سواری دے (تاکہ وہ جہاد میں جائیں) جب تو کہتا ہے میرے پاس تو سواری نہیں جس پر میں تم کو چڑھا دوں تو خرچ نہ ملنے کے غم میں وہ آنکھوں سے آنسو بہتے ہوئے لوٹ جاتے ہیں10
اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ وَ هُمْ اَغْنِیَآءُ١ۚ رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ١ۙ وَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 9:93 in the Quran reader
الزام تو انہی لوگوں پر ہے جو مالدار ہو کر پھر تجھ (جہاد میں نہ جانے کی) اجازت چاہتے ہیں11 ان لوگوں نے (گھر بیٹھنے والیوں (عورتوں) کے ساتھ رہنا پسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی وہ (کچھ) نہیں جانتے12
یَعْتَذِرُوْنَ اِلَیْكُمْ اِذَا رَجَعْتُمْ اِلَیْهِمْ١ؕ قُلْ لَّا تَعْتَذِرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّاَنَا اللّٰهُ مِنْ اَخْبَارِكُمْ١ؕ وَ سَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 9:94 in the Quran reader
(مسلمانو) جب تم جہاد سے لوٹ کر ان منافقوں کے پاس آئو گے تو یہ تم سے بہانے بنائیں گے (اے پیغمبر) کہہ دے بہانے مت بنائو ہم تمہاری بات کبھی نہیں ماننے کے ہم کو تمہارے احوال اللہ بتاچکا ہے اور آگے چل کر اللہ اور اس کا رسول (دونوں) تمہارے کام دیکھیں گے1 پھر (آخر) تم اس (خدا) کی طرف لٹوائے جائو گے جو چھپا اور کھلا (سب) جانتا ہے وہ تم کو جتلا دے گا جو تم دنیا میں کیا کرتے تھے2
سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَیْهِمْ لِتُعْرِضُوْا عَنْهُمْ١ؕ فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ رِجْسٌ١٘ وَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 9:95 in the Quran reader
(مسلمانو) اب کوئی دن میں جب تم ان کے پاس لوٹ جائو گے تو تم سے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو3 اچھا تو تم ان سے الگ ہی رہو4 کیونکہ وہ گندے (ناپاک) ہیں5 اور جو وہ (دنیا میں) کرتے تھے اس کے بدل ان کا ٹھکانا دوزخ ہے
یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ١ۚ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ Open ayah 9:96 in the Quran reader
قسمیں اس لئے کھائیں گے کہ تم ان سے راضی ہوجائو پھر اگر تم ان سے راضی بھی ہوجائو تو اللہ ان شریر بدکار لوگوں سے راضی نہیں ہوسکتا6
اَلْاَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَّ نِفَاقًا وَّ اَجْدَرُ اَلَّا یَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:97 in the Quran reader
گنوار لوگ کفر اور نفاق میں شہر والوں سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو اپنے پیغمبر پر حکم اتارے ان کو نہ جاننے کے وہ زیادہ لائق ہیں کیونکہ جہالت ان کے خمیر میں ہے7 اور اللہ جانتا ہے حکمت والا
وَ مِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ یَّتَّخِذُ مَا یُنْفِقُ مَغْرَمًا وَّ یَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَآئِرَ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 9:98 in the Quran reader
اور بعضے گنوار ایسے ہیں (اللہ کی راہ میں) جو خرچتے ہیں اس کو ڈنڈ (تاوان جرمانہ) سمجھتے ہیں8 اور تم پر (اے مسلمانو) زمانہ کی گردش تاکتے رہتے ہیں9 انہی پر بری گردش پڑے اور اللہ (ان کی باتیں) سنتا ہے اور ان کے حال جانتا ہے
وَ مِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ یَتَّخِذُ مَا یُنْفِقُ قُرُبٰتٍ عِنْدَ اللّٰهِ وَ صَلَوٰتِ الرَّسُوْلِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهَا قُرْبَةٌ لَّهُمْ١ؕ سَیُدْخِلُهُمُ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 9:99 in the Quran reader
اور بعضے گنوار ایسے بھی ہیں جو اللہ اور پچھلے دن قیامت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو خرچتے ہیں اپنے حق میں اللہ تعالیٰ کی نزدیکی اور پیغمبر کی دعا کا سبب10 سمجھتے ہیں سن لوگ بیشک ان کا خرچنا ان کی نزدیکی ہے خدا ند کریم سے اللہ ان کو ضرور اپنی رحمت میں لے لے گا بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے
وَ السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍ١ۙ رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 9:100 in the Quran reader
اور مہاجرین اور انصار میں سے جن لوگوں نے اول ہجرت کی اور پہلے اسلام لائے1 اور جنہوں نے نیکی کے ساتھ ان کی پیروی کی2 اللہ ان سے راضی ہو وہ اللہ سے راضی ہوئے (خدا ان سے خوش وہ خدا سے خوش اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے تلے نہریں پڑی رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے3
وَ مِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ مُنٰفِقُوْنَ١ۛؕ وَ مِنْ اَهْلِ الْمَدِیْنَةِ١ؔۛ۫ مَرَدُوْا عَلَى النِّفَاقِ١۫ لَا تَعْلَمُهُمْ١ؕ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ١ؕ سَنُعَذِّبُهُمْ مَّرَّتَیْنِ ثُمَّ یُرَدُّوْنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِیْمٍۚ Open ayah 9:101 in the Quran reader
اور مسلمانو تمہارے گرد آس پاس چاروں طرف جو گنوار ہیں ان میں بعضے منافق ہیں اور مدینہ کے رہنے والوں میں سے بعضے نفاق پر اڑے بیٹھے ہیں یا نفاق پر جم گئے ہیں (اے پیغمبر) تو ان کو نہیں جانتا ہم ان کو نہیں جانتے ہیں4 تو اب ہم ان کو دنیا میں دوبارہ عذاب دیں گے5 پھر بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے6
وَ اٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِهِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّ اٰخَرَ سَیِّئًا١ؕ عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 9:102 in the Quran reader
اور کچھ مدینہ والے ایسے لوگ ہیں جو منافق نہیں تھے انہوں نے اپنے قصور کا اقرار کیا7 انہوں نے اچھا کام کیا تو ایک برا ملا دیا8 قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی توبہ قبول کرے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے9
خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَ تُزَكِّیْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 9:103 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ان لوگوں کے مالوں میں سے10 لے تو زکوۃ سے ان کو گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کے درجے بلند کرے گا اور ان کے لئے دعا کر اس لئے کہ تیری دعا سے ان کو تسلی ہوجاتی ہے11 اور اللہ سنتا جانتا ہے
اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ هُوَ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ Open ayah 9:104 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو اب تک یہ معلوم نہیں کہ اللہ ہی تو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور خیرات (بھی وہی) لیتا ہے اور اللہ ہی بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔1
وَ قُلِ اعْمَلُوْا فَسَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ وَ سَتُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 9:105 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ان لوگوں سے کہہ دے تم عمل کرتے رہو اچھے یا برے آگے چل کر اللہ اور اس کا رسول اور مسلمان تمہارے عمل دیکھیں گے2 اور تم خود قریب میں اس خدا کی طرف لوٹائے جائو گے جو چھپا اور کھلا سب جانتا ہے وہ تم کو جتلا دے گا جو تم کرتے تھے نیک کر نیکی کا برے کو برائی کا بدلہ ملے گا
وَ اٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللّٰهِ اِمَّا یُعَذِّبُهُمْ وَ اِمَّا یَتُوْبُ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:106 in the Quran reader
اور کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا معاملہ ڈھیل میں ہے اللہ کے حکم پر ان کو یا عذاب کرے یا معاف کرے اور اللہ تعالیٰ جاننے والا ہے حکمت والاف 3
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّ كُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 9:107 in the Quran reader
اور ان منافقوں میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے ضد سے اور کفر سے اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لئے اور اس شخص کا انتظار کرنے کیلئے جو پہلے اللہ اور اس کے رسول سے لڑ چکا ہے ایک اپنی علیحدہ مسجد مسجد قبا کے مقابل بنا لی اور وہ تو ضرور قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے بھلائی کے سوا اور کوئی نیت نہیں کی تھی اور اللہ گواہ ہے کہ وہ4 جھوٹے ہیں
لَا تَقُمْ فِیْهِ اَبَدًا١ؕ لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِ١ؕ فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ Open ayah 9:108 in the Quran reader
(اے پیغمبر) تو اس مسجد میں کبھی کھڑا (تک بھی) نہ ہو وہاں وہ مسجد جس کی شروع دن سے بنیادی پرہیز گاری پر ہوئی ہے (اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے لئے وہ اس لائق ہے کہ تو اس میں کھڑا ہوا اور نماز پڑجائے)5 اس میں وہ لوگ ہیں جو خوب پاکی کرنا پسند کرتے ہیں اور اللہ خوب پاکی کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے7
اَفَمَنْ اَسَّسَ بُنْیَانَهٗ عَلٰى تَقْوٰى مِنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٍ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ اَسَّسَ بُنْیَانَهٗ عَلٰى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهٖ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 9:109 in the Quran reader
بھلا جو شخص اللہ کے ڈر سے اس کی رضا مندی کے لئے اپنی (عمارت کی) بنیاد رکھے وہ اچھا ہے یا جو ایک پھس پھس پھٹے ہوئے کگار کے کنارے پر اپنی (عمارت کی) بنیاد رکھے پھر وہ کگار (دہڑام سے) اس کو (یعنے عمارت کو) دوزخ کی آگ میں لے گرے8 اور اللہ تو بےانصاف لوگوں کو راہ پر نہیں لگاتا9
لَا یَزَالُ بُنْیَانُهُمُ الَّذِیْ بَنَوْا رِیْبَةً فِیْ قُلُوْبِهِمْ اِلَّاۤ اَنْ تَقَطَّعَ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ۠ Open ayah 9:110 in the Quran reader
ان لوگوں نے جو عمارت بنائی اس کی وجہ سے ہمیشہ (مرے تک) ان کے دلوں میں نفاق رہے گا مگر1 جب ان کے دل ہی کٹ جائیں (لینے مرجائیں) اور اللہ ان کے دلوں کا حال جانتا ہے حکمت والا
اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ١ؕ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَیَقْتُلُوْنَ وَ یُقْتَلُوْنَ١۫ وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ وَ الْقُرْاٰنِ١ؕ وَ مَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهٖ مِنَ اللّٰهِ فَاسْتَبْشِرُوْا بِبَیْعِكُمُ الَّذِیْ بَایَعْتُمْ بِهٖ١ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 9:111 in the Quran reader
بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جان اور مال کو مول لے لیا ہے اس کے بدل ان کو بہشت ملے گی وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں (جان اور مال کی پرواہ نہ کر کے) لڑتے ہیں پھر (کافروں کو) مارتے ہیں اور مارے جاتے ہیں (کافروں کے ہاتھ سے شہید ہوتے ہیں) اللہ کا یہ وعدہ پکا ہے اس نے ذمہ لیا ہے توریت اور انجیل اور قرآن میں اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کون اپنے قول کا پورا کرنے والا ہے تو مسلمانو یہ جو سودا تم نے کیا ہے اس کی خوشی منائو اور یہی تو بڑی کامیابی ہے2
اَلتَّآئِبُوْنَ الْعٰبِدُوْنَ الْحٰمِدُوْنَ السَّآئِحُوْنَ الرّٰكِعُوْنَ السّٰجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ الْحٰفِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 9:112 in the Quran reader
ہی (یہ لوگ ایسے میں ہر ایک گناہ سے) توبہ کرنے والے اللہ کی عبادت اخلاص کے ساتھ کرنے والے اللہ کی طرف تعریف کرنے والے ہرحال میں شکر گزار روزہ رکھنے والے3 رکوع کرنے والے سجدہ کرنیوالے (یعنی غازی) اچھی بات کا حکم دینے والے بری بات سے منع کرنے والے اور اللہ تعالیٰ نے جو حدیں باندھ دیں ان کو سنبھالنے والے4 اور (اے پیغمبر) ایسے مسلمانوں کو جنت لو اللہ کی رضا مندی کی خوشخبری دے
مَا كَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ یَّسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِكِیْنَ وَ لَوْ كَانُوْۤا اُولِیْ قُرْبٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ Open ayah 9:113 in the Quran reader
پیغمبر کو نہیں چاہیے نہ ایمان والوں کو کہ مشرکوں کے بخشش کی دعا مانگیں گو وہ ان کے رشتہ دار ہوں جب ان کو یہ معلوم ہوگیا کہ وہ یعنے مشرک دوزخی ہیں5
وَ مَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَهَاۤ اِیَّاهُ١ۚ فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَهٗۤ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُ١ؕ اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَاَوَّاهٌ حَلِیْمٌ Open ayah 9:114 in the Quran reader
اور ابراہیم نے جو اپنے باپ کے لئے مغفرت کی دعا مانگی تھی تو کچھ نہیں مگر ایک وعدے کی وجہ سے جو اس نے اپنے باپ سے کیا تھا پھر جب ابراہیم کو یہ کھل گیا کہ اس کا باپ خدا کا دشمن ہے تو وہ اس سے الگ ہوگیا بیزار ہوگیا محبت چھوڑ6 دی بیشک ابراہیم بڑا نام دل برویا تھا7
وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِلَّ قَوْمًۢا بَعْدَ اِذْ هَدٰىهُمْ حَتّٰى یُبَیِّنَ لَهُمْ مَّا یَتَّقُوْنَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 9:115 in the Quran reader
اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ کسی قوم کو راہ دکھانے کے بعد گھر گمراہ کر دے اور ان سے مواخذہ کرے) یہاں تک کہ ان کو وہ باتیں نہ بتادے جن سے وہ کہتے ہیں بیشک اللہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے2
اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ Open ayah 9:116 in the Quran reader
بیشک آسمان اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے وہی جلاتا ہے اور وہی مارتا ہے اور (مسلمانو) اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا حمایتی ہے نہ مددگار3
لَقَدْ تَّابَ اللّٰهُ عَلَى النَّبِیِّ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ فِیْ سَاعَةِ الْعُسْرَةِ مِنْۢ بَعْدِ مَا كَادَ یَزِیْغُ قُلُوْبُ فَرِیْقٍ مِّنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّهٗ بِهِمْ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ Open ayah 9:117 in the Quran reader
بیشک اللہ نے پیغمبر کو معاف کردیا اور مہاجرین اور انصار کو3 جنہوں نے سخت وقت میں پیغمبر کا ساتھ دیا (اور ساتھ بھی دیا تو ایسے وقت میں) جب کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگا گئے تھے2 پھر اللہ نے ان کو (دوبارہ) معاف کیا کیونکہ وہ ان پر بہت مہربان اور رحم کرنے والا ہے5
وَّ عَلَى الثَّلٰثَةِ الَّذِیْنَ خُلِّفُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتْ عَلَیْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَ ضَاقَتْ عَلَیْهِمْ اَنْفُسُهُمْ وَ ظَنُّوْۤا اَنْ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّاۤ اِلَیْهِ١ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ لِیَتُوْبُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 9:118 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ نے ان تین شخصوں کو بھی معاف کردیا جو ڈھیل میں ڈال دیئے گئے تھے4 یہاں تک کہ جب زمین اتنی کشاد ہوتے سا تھے ان پر تنگ ہوگئی7 ان کی جان ان پر دوبھر ہوگئی اور وہ سمجھ گئے کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب یا غصے سے کہیں پناہ نہیں مگر اس کے پاس تب اللہ نے ان پر کرم کیا یا ان کو توبہ کی توفیق دی تاکہ وہ توبہ کریں بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے8
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 9:119 in the Quran reader
مسلمانو اللہ سے ڈرو (اس کے پیغمبر کے خلاف نہ کرو) اور سچوں کے ساتھ رہو9
مَا كَانَ لِاَهْلِ الْمَدِیْنَةِ وَ مَنْ حَوْلَهُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ اَنْ یَّتَخَلَّفُوْا عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَرْغَبُوْا بِاَنْفُسِهِمْ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ لَا یُصِیْبُهُمْ ظَمَاٌ وَّ لَا نَصَبٌ وَّ لَا مَخْمَصَةٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَطَئُوْنَ مَوْطِئًا یَّغِیْظُ الْكُفَّارَ وَ لَا یَنَالُوْنَ مِنْ عَدُوٍّ نَّیْلًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمْ بِهٖ عَمَلٌ صَالِحٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَۙ Open ayah 9:120 in the Quran reader
مدینہ والوں کو اور جو ان کے گردا گرد گائوں والے رہتے ہیں10 یہ مناسب نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر کو چھوڑ کر پیچھے رہ جائیں اور اس کی جان کی فکر نہ کر کے اپنی جان بچانے کی فکر میں پڑجائیں اس لئے کہ ان لوگوں کو یعنے جہاد کرنے والوں کو خدا ج کی راہ میں پیاس ہو تکلیف ہو بھوک ہو اس مقام پر چلیں جن سے کافر خفا ہوں1 دشمن کو کچھ بھی نقصان پہنچائیں2 ہر ہر کے بدل ان پانچوں کاموں میں ان کا نیک عمل خدا کے پاس لکھ لیا جاتا ہے بیشک اللہ نیکوں کی محنت برباد نہیں کرتا3