77. Surah Al-Mursalaat

المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsاشرف الحواشی

Ayahs 77:40–44

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 77:40 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader

بیشک جو لوگ پرہیز گار ہیں وہ سایوں اور چشموں

وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader

اور میووں میں جو ان کو بھائیں مزے کرتے ہونگے

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader

ان سے کہا جائے گا تم جیسے اچھے کام دنیا میں کرتی تھے آج ان کے بدل مزے سے کھائو پیو

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader

بیشک ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں6

ف 6 جھٹلانے والوں کے مقابلے میں یہ پرہیز گاروں کا حال بیان ہوا۔ پھر بہت ہی بدبخت ہیں وہ لوگ جو قیامت کو جھٹلاتے ہیں اور پرہیز گاری (خدا کا ڈر) اختیار نہیں کرتے۔
Ayahs 77:45–48

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader

مگر اس دن جھٹلانے والوں کی تو خرابی ہوگی

كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader

اے جھٹلانے والو تم دنیا میں چند رو زتک کچھ کھا پی لو اور تھوڑا سا مزا اٹھا لو تم گنہگار ہو

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں گنہگاروں کی خرابی ہوگی

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader

اور جب ان گنہگاروں سے کہا جاتا ہے نماز کے لئے مجھ کو تو جھکتے نہیں ( نماز نہیں پڑھتے) ۔7

ف 7 جھکنے سے مراد اللہ تعالیٰ کے عام احکام کے سامنے جھکنا بھی ہوسکتا ہے، اگرچہ متب اور معنی نماز میں جھکنا ہی ہیں۔
Ayahs 77:49–50

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader

تو اب قرآن کے بعد اس سے پڑھ کر) کونسا کلام ہے جس پر وہ ایمان لائیں گے8

ف 8 یعنی قرآن جو اللہ تعالیٰ کا اپنا کلام ہے اور جس کا انداز بیان انتہائی موثر اور دلنشین ہے۔ اگر یہ کفار اس پر بھی ایمان نہیں لارہے تو آخر کون سی کتاب ہے جس کا وہ انتظار کررہے ہیں کہ وہ آئے تو اس پر ایمان لائیں ؟ کیا قرآن کے بعد بھی کوئی کتاب آنے والی ہے ؟۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص اس آیت پر پہنچے تو اسے یہ کہنا چاہیے ” امنا باللہ “ ہم اللہ پر ایمان لائے۔ (ابن کثیربحوالہ ابودائود ترمذی، مسند امام احمد وغیرہ )