77. Surah Al-Mursalaat

المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsاشرف الحواشی

Ayah 77:1

وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ Open ayah 77:1 in the Quran reader

قسم ان ہوائوں کی جو ایک کے بعد ایک آتی ہیں4

ف 4 یعنی پے درپے چلتی ہیں۔ آیت کا یہ مطلب جمہور مفسرین نے بیان کیا ہے۔ بعض نے ” مرسلات “ سے مراد بھیجے ہوئے فرشتے یا انبیاء لئے ہیں اور ” عرفا “ کا ترجمہ ” بھلائی (یعنی اچھے احکام) دے کر کیا ہے۔ (فتح القدیر) ۔
Ayah 77:2

فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ Open ayah 77:2 in the Quran reader

پھ رجھونکا دے کر زور سے چلتی ہیں5

ف 5 بعض نے ان سے مراد ہوائوں کو زور سے ہانکنے والے فرشتے لئے ہیں۔ (ایضاً ) ۔
Ayah 77:3

وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ Open ayah 77:3 in the Quran reader

اور بادلوں کو خوب پھیلا دیتی ہیں6

ف 6 بعض نے ان سے مراد فرشتے لئے ہیں جو بادلوں کو یا اپنے پروں کو خوب پھیلا دیتے ہیں۔ (ایضاً ) ۔
Ayah 77:4

فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ Open ayah 77:4 in the Quran reader

پھر ان کو چیر کر جدا جدا کردیتی ہیں7

ف 7 بعض نے ان سے مراد فرشتے لئے ہیں یا قرآنی آیات یا انبیائ ( علیہ السلام) جو ہق کو باطل سے جدا کرتے ہیں۔ (ایضا) ً ۔
Ayah 77:5

فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 77:5 in the Quran reader

پھر ان فرشتوں کی جو آسمان سے پیغمبروں پر وحی اتارتے ہیں8

ف 8 اکثر مفسرین نے اس آیت کا یہی مطلب بیان کیا ہے۔ بعض نے مراد انبیاء ( علیہ السلام) لئے ہیں جو بندوں تک اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچاتے ہیں۔ (ایضاً ) ۔
Ayah 77:6

عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ Open ayah 77:6 in the Quran reader

الزام دینے کو اللہ کی محبت تمام کرنے کو ایا ڈرانے کو9

ف 9 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے :” معاف کرنے کو یا ڈرانے کو “۔ یعنی مومنوں کے لئے معافی کا وعدہ لاتے ہیں اور کافروں کے لئے عذاب کی خبر۔
Ayahs 77:7–11

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 77:7 in the Quran reader

تم سے جس کا وعدہ ہے یعنی قیامت کا) وہ ضرور آئے گی

فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ Open ayah 77:8 in the Quran reader

پھر جس وقت تارے ماندپڑ جائیں ان میں روشنی نہ رہے)

وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ Open ayah 77:9 in the Quran reader

اور جب آسمان پھٹ جائے

وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ Open ayah 77:10 in the Quran reader

اور جب پہاڑ اڑا دیئے جائیں

وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ Open ayah 77:11 in the Quran reader

اور جب ایک وقت مقرر کیا جائے10

ف 10 یعنی وہ فیصلہ کے لئے اپنی اپنی امتوں کو لے کر اللہ تعالیٰ کے حضور باری باری حاضر ہوں۔
Ayahs 77:12–15

لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ Open ayah 77:12 in the Quran reader

پیغمبروں کے حاضر ہونے کا

لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ Open ayah 77:13 in the Quran reader

اس وقت سمجھو کہ قیامت آئی کس بڑے دن کے لئے ان کا حاضر ہونا فتویٰ رکھا گیا ہے فیصلے کے دن کے لئے

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ Open ayah 77:14 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر) تو کیا سمجھا فیصلہ کا دن کیسا ہوگا

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:15 in the Quran reader

اس دن قیامت کو جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی11

ف 11 یعنی انہیں سخت تباہی اور مصیبت کا سامنا ہوگا۔
Ayahs 77:16–23

اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 77:16 in the Quran reader

کیا ہم نے اگلے کافروں کو نہیں کھپایا

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ Open ayah 77:17 in the Quran reader

پھر ہم اسی طرح پچھلے کافروں کو بھی ان کے پیچھے لگا دیں گے ان کو کھپا دیں گے)

كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 77:18 in the Quran reader

ہم گنہگاروں سے ایسا ہی برتائو کرتے ہیں رہی

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:19 in the Quran reader

قیامت تو اس دن جھٹلا ہوا یوں کی خرابی ہے

اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 77:20 in the Quran reader

لوگو) کیا ہم نے تم کو ایک بےحقیقتی پانی منی سے نہیں بنایا

فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ Open ayah 77:21 in the Quran reader

پھر ہم نے اس کو ایکم حفوظ جگہ عورت کے رحم میں رکھا

اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ Open ayah 77:22 in the Quran reader

ایک مقررہ وقت نو مہینے یا کم یا زیادہ تک

فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ Open ayah 77:23 in the Quran reader

یہ انداز ہم نے مقرر کیا اور کیسے اچھے انداز ٹھہرانے والے12

ف 12 یعنی ہم نے ایک ایسی مدت مقرر کی جس میں بچہ کی ساخت مکمل ہوجاتی ہے، نہ کوئی چیز ضرورت سے زائد بنتی ہے اور نہ کوئی ضروری چیز رہ جاتی ہے۔ جب تک اس کے لئے رحم کے اندر رہنا ضروری ہوتا ہے وہ اس میں رہتا ہے اور جب باہر آنا ضروری ہوتا ہے تو وہ باہر آجاتا ہے۔ یہ مدت ہم نے مقرر کی اور ہم کتنا ٹھیک اندازہ کرنے والے ہیں۔ ” قدرنا “ کا دوسرا ترجمہ ” ہم قادر ہوئے “ بھی ہوسکتا ہے یعنی ہم نے پانی کی ایک بوند کو بتدریج ترقی دیتے دیتے کامل وعاقل انسان بنایا۔ اس سے تم سمجھ سکتے ہو کہ ہم کیا خوب قدرت رکھنے والے ہیں۔
Ayahs 77:24–25

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:24 in the Quran reader

ہیں اس دن یعنی قیامت کے دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ Open ayah 77:25 in the Quran reader

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا1

ف 1 یعنی جب تک لوگ زندہ رہتے ہیں، اس پر رہتے بستے ہیں اور جب مرجاتے ہیں تو اس کے اندر چلے جاتے ہیں۔
Ayahs 77:26–32

اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ Open ayah 77:26 in the Quran reader

زندہ اور مردوں کو

وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ Open ayah 77:27 in the Quran reader

اور اس میں اونچے اونچے اٹل پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو مینہ برسا کر اور انہوں نہروں اور کنوئوں سے میٹھا پانی پلا یا

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:28 in the Quran reader

اس دن یعنے قیامت کے دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ Open ayah 77:29 in the Quran reader

کافروں سے اس دن کہا جائے گا اب جس کو تم دنیا میں جھٹلایا کرتے تھے

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ Open ayah 77:30 in the Quran reader

اس کی طرف چلے (یعنے دوزخ کی طرف دھوئیں دار) سائے کی طرف چلو جس کی تین بھانگیں ہیں دہواں اوپر اٹھ کر تین ٹکڑے ہوگیا

لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ Open ayah 77:31 in the Quran reader

نہ تو اس میں ٹھنڈک ہے اور نہ آگ کی لپیٹ کا بچائو ہے

اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ Open ayah 77:32 in the Quran reader

ہی میں نے ایک عمل برابر برابر چنگاڑیاں اڑ رہی ہیں2

ف 2 یعنی بہت بڑی بڑی۔
Ayahs 77:33–34

كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ Open ayah 77:33 in the Quran reader

دور سے دیکھو تو جیسے زرد اونٹ یا جہاز کی کالی رسیاں

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:34 in the Quran reader

اس دن یعنے قیامت کے دن) جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی۔3

ف 3 ایسا قیامت کے بعض مواقف میں ہوگا، بعض مواقف میں وہ بولیں گے، جیسا کہ دوسری آیات میں بیان ہوا ہے۔
Ayahs 77:35–36

هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ Open ayah 77:35 in the Quran reader

یہ وہ دن ہوگا جس دن گنہگار ہیبت کے مارے بات نہ کرسکیں گے

وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ Open ayah 77:36 in the Quran reader

اور نہ ان کو عذار کرنے کی اجازت4 ملے گی

ف 4 کیونکہ وہاں تو بدلہ پانے کا وقت ہوگا۔ عذر اور توبہ کرنے کا وقت دنیا میں گزرچکا ہوگا۔
Ayahs 77:37–39

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:37 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 77:38 in the Quran reader

ہم ان سے کہیں گے یہی فیصلہ کا دن ہے ہم نے تم کو اور اگلے لوگوں کو یہاں اکٹھا کردیا

فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ Open ayah 77:39 in the Quran reader

تم سب مل کر بھی کوئی داوں چھلا سکو تو چلائو اپنے تئیں ہمارے عذاب سے بچائو5

ف 5 یعنی جیسے تم دنیا میں ہمارے عائد کردہ احکام و فرائض سے بچنے کے لئے بہت سے دائوں کیا کرتے تھے۔ آج بھی اگر ہمارے عذاب سے نکل بھاگنے کے لئے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل دیکھو۔