56. Surah Al-Waaqia

الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsاشرف الحواشی

Ayahs 56:80–81

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 56:80 in the Quran reader

سارے جہان کے مالک کی طرف سے اترا ہے

اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ Open ayah 56:81 in the Quran reader

کیا تم لوگ اس کلام قرآن کا انکار کرتے ہو12

ف 12 یعنی منافقت برتنے والے
Ayah 56:82

وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 56:82 in the Quran reader

اور تم نے اپنا شکریہ (اللہ کے احسان کا) یہ ٹھہرایا ہے کہ اس کی نعمت کو جھٹلاتے ہو13

ف 13 جیسے مینہ برسائے لیکن تم یہ کہو کہ فلاں ستارہ فلاں برج میں آگیا تھا اس لئے بارش ہوگئی۔ حدیث میں ہے کہ یہ کفر یا اللہ تعالیٰ کی نا شکری ہے۔
Ayahs 56:83–85

فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ Open ayah 56:83 in the Quran reader

پھر اگر تم سچے ہو تو جب بیمار کی جان بدن سے نکل کر) حلق میں ان پہنچتی ہے

وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 56:84 in the Quran reader

اور تم اس وقت عمر نکر پڑے دیکھتے رہتے ہو

وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 56:85 in the Quran reader

اور ہم تم سے زیادہ اس بیمار کے قریب ہوتے ہیں1 لیکن تم نہیں جانتے

ف 1 یعنی اپنے علم یا ان فرشتوں کے ذریعے جو روحیں قبض کرنے کے لئے مقرر ہیں
Ayah 56:86

فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ Open ayah 56:86 in the Quran reader

پھر اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو2

ف 2 یعنی اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی تابعداری و محکومیت سے آزاد سمجھتے ہو
Ayah 56:87

تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 56:87 in the Quran reader

تو اس بیمار کی جان گلے سے پلٹا کیوں نہیں لیت یف 3

ف 3 یعنی اسے بدن میں لوٹا کر بیمار کو موت کے ہاتھوں سے کیوں نہیں بچا لیتے ؟ 4 یعنی اگر اپنی ناشکری کی موجود ہر وش کو صحیح سمجھتے ہو
Ayah 56:88

فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ Open ayah 56:88 in the Quran reader

پھر (جب وہ بیمار مرجائے) اگر وہ نزدیک والوں میں سے ہے5

ف 5 یعنی آگے بڑھنے والوں میں سے جن کا ذکر اوپر گزر چکا ہے
Ayahs 56:89–91

فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ Open ayah 56:89 in the Quran reader

اس کے لئے راحت ہے یا خوشی اور روزی اور نعمت کا باغ

وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ Open ayah 56:90 in the Quran reader

اور اگر وہ داہنے ہاتھ والوں میں سے ہے تو اس سے کہا جائیگا

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:91 in the Quran reader

تجھ پر سلام وداہنے ہاتھ والوں میں سے ہے6

ف 6 دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تجھے اپنے داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام ہو اور تیسرا مطلب یہ بھی کہ تو داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے خاطر جمع کر۔ “
Ayahs 56:92–96

وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 56:92 in the Quran reader

اور اگر وہ (بیمار) جھٹلانے والوں گمراہوں (کافروں) میں سے ہے

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:93 in the Quran reader

تو اس کے لئے تو کھولتے پانی کی ضیافت ہے

وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ Open ayah 56:94 in the Quran reader

وہ دوزخ میں ڈھکیلے جانے کی

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ Open ayah 56:95 in the Quran reader

بیشک یہ (سب باتیں) بالکل سچ ہیں (جن میں ذرا بھی شبہ نہیں

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:96 in the Quran reader

تو (اے پیغمبر) اپنے مالک کے نام کی تسبیح کرتا رہ جو سب سے بڑا ہے7

ف 7 حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ پر آیت فسبح باسم ربک العظیم نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا :” اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو۔ “ اور جب ’ دسبح اسم ربک الاعلیٰ نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا ” اسے اپنے سجدہ میں پڑھا کرو۔ “ (شوکانی)