5. Surah Al-Maaida
المائدةThe Table · 120 ayahsاشرف الحواشی
وَ لَوْ كَانُوْا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ النَّبِیِّ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَا اتَّخَذُوْهُمْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ Open ayah 5:81 in the Quran reader
اور اگر وہ اللہ تعالیٰ حضرت محمد پر ایمان لائے ہوتے تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن بہتیرے ان میں نافرمان ہیں6
لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الْیَهُوْدَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا١ۚ وَ لَتَجِدَنَّ اَقْرَبَهُمْ مَّوَدَّةً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰى١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّ مِنْهُمْ قِسِّیْسِیْنَ وَ رُهْبَانًا وَّ اَنَّهُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 5:82 in the Quran reader
اے پیغمبر تو سب لوگوں میں مسلمانوں کا سخت دشمن یہود اور مشرکوں کو پائے گا اور دوستی کے راہ میں مسلمانوں سے نزدیک ان لوگوں پائے گا جو اپنے تئیں نصاری کہتے ہیں7 اس کی وجہ یہ ہے کہ نصاریٰ میں مولوی امشائخ ہیں یعنی عالم بھی ان میں اور درویش بھی اور وہ غرور نہیں کرتے۔
وَ اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ Open ayah 5:83 in the Quran reader
اور جب اس (کلام) کو سنتے ہیں جو پیغمبر (حضرت محمد) پر اترا (یعنی قرآن شریف کو) تو دیکھتا ہے (حق بات کو پہچان کر) ان کی آنکھیں آنسؤوں سے ابل رہی ہیں1 کہتے ہیں مالک ہمارے ہم ایمان لائے تو ہم کو گواہوں میں لکھ ہے2
وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَا جَآءَنَا مِنَ الْحَقِّ١ۙ وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 5:84 in the Quran reader
اور ہم کو کیا ہوا (یعنی کیا وجہ ہے) جو ہم اللہ پر اور جو حق بات ہم تک پہنچی ہے اس پر (یعنی قرآن پر ایمان نہ لائیں اور اس بات کی خواہش نہ کریں کہ ہمارا مالک ہم کو نیک بخت لوگوں کے ساتھ داخل کرے3
فَاَثَابَهُمُ اللّٰهُ بِمَا قَالُوْا جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 5:85 in the Quran reader
۔ ان کے اس کہ کے بدل اللہ نے ان کو باغ دئیے جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں (یعنی بہشتیوں میں ان کو لکھ لیا) ہمیشہ ان میں رہیں گے اور نیکوں کا یہی بدلہ ہے
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠ Open ayah 5:86 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا اور جھٹلایا وہ دوزخی ہیں
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 5:87 in the Quran reader
مسلمانوں جو ستھری چیزیں اللہ تعالیٰ نے تم کو حلال کردی ہیں ان کو (اپنے اوپر) حرام نہ کرو اور حد سے بھی) مت بڑھو کیونکہ اللہ حد سے بڑھ جانیوالوں کو پسند نہیں کرتا4
وَ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 5:88 in the Quran reader
اور جو اللہ تعالیٰ تم کو حلال ستھری روزی دے اس کو کھاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو جس پر تمہارا ایمان ہے5
لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ١ۚ فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ اَوْ كِسْوَتُهُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ١ؕ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَیْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْ١ؕ وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 5:89 in the Quran reader
۔ اللہ تعالیٰ تم کو لغو قسموں پر نہیں پکڑے گا البتہ ان قسموں پر پکڑے گا جو قصداً تم نے کھائی ہوں6 تو اس کا کفارہ (اتار) یہ ہے کہ دس مسکینوں کو بیچ کا (معمولی) کھانا کھلا دو جو اپنے بال بچوں کو تم کھلاتے ہو7 یا دس مسکینوں کو کپڑا پناؤ یا ایک بردہ آزاد کرو پھر جس کو مقدور نہ ہو تو وہ تین دن روزہ رکھے1 یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم (قصداً ) قسم کھاؤ (پھر اس کو توڑو اور اپنی قسموں کو تھامے رہو2 اللہ اسی طرح اپنے حکم تم سے بیان کرتا ہے اس لیے کہ تم (شریعت کے احکام بتلانے پر) اس کا شکر کرو
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 5:90 in the Quran reader
مسلمانو شراب اور جوا اور بتوں کے تھان اور پانسے یہ سب پلید ہیں شیطانی کام ان سے (یعنی ان سب پلید کاموں سے بچے رہو تاکہ تم3 مراد کو پہنچو
اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ وَ یَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَ عَنِ الصَّلٰوةِ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ Open ayah 5:91 in the Quran reader
شیطان یہی چاہتا ہے اور کچھ نہیں کہ شراب اور جوئے سے تم میں آپس میں دشمنی اور کینہ کرا دے اور تم کو خدا کی یاد اور نماز سے باز رکے4 تو اب بھی تم باز آتے ہو یا نہیں5 ۔
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ احْذَرُوْا١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 5:92 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ کا کہا مانو اور (اس کے) رسول کا کہا مانو اور (ان دونوں کی نافرانی سے) بچے رہو 6 پھر اگر تم نہ مانو تو یہ جانے رہو (ہمارا کچھ نہیں بگڑے گا) ہمارے رسول کا کام یہی ہے اور کچھ نہیں کھول کر (اللہ کا حکم) پہنچا دینا7
لَیْسَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْۤا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠ Open ayah 5:93 in the Quran reader
۔ جو لوگ ایمان لائے اور اچے کام کیے ان پر کچھ گناہ نہیں جو (پہلے) کھا پی چکے8 جب وہ (شرک سے) بچیں اور ایمان پر قائم رہیں اور نیک کام کرتے رہیں پھر (حرام چیزوں سے) بچیں اور (ان کے حرام ہونے کا) یقین رکھیں پھر (سب بری باتوں سے بچیں (یا تقوی پر قائم رہیں) اور اچھے کام کریں اور اللہ نیکوں سے محبت رکھتا ہے9
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَیَبْلُوَنَّكُمُ اللّٰهُ بِشَیْءٍ مِّنَ الصَّیْدِ تَنَالُهٗۤ اَیْدِیْكُمْ وَ رِمَاحُكُمْ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّخَافُهٗ بِالْغَیْبِ١ۚ فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 5:94 in the Quran reader
مسلمانو البتہ خدا تم کو کچھ شکار سے آزمائے گا جس کو تم اپنے ہاتھوں اور برچھوں سے پکڑ سکتے ہو10 ہو تاکہ اللہ یہ کھول دے (یعنی سب کو معلوم ہوجائے کہ کون بن دیکھے اس سے ڈرتا ہے پھر جو کوئی اس کے بعد زیادتی کرے (شکار مارے1 تو اس کو تکلیف کا عذاب ہوگا2
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ وَ مَنْ قَتَلَهٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ هَدْیًۢا بٰلِغَ الْكَعْبَةِ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَ بَالَ اَمْرِهٖ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَمَّا سَلَفَ١ؕ وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰهُ مِنْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ Open ayah 5:95 in the Quran reader
مسلمانوں جب تم (حج یا عمرے کا) احرام باندھے ہو تو شکار نہ مارو (نہ حرم میں نہ حرم کے باہر)3 اور جو کوئی تم میں سے (احرام کی حالت میں) جان بوجھ کر (یہ جان کر کہ میں احرام باندھے ہوں) شکار کو مار دالے تو چاپئے جانووں میں سے ویسا ہی جانور جس کو مارا ہے4 بدلے میں دے تم میں دو معتبر شخص اس کو ٹھہرا دیں جو نیاز کے طور پر کعبے کو بھیج دیا جائے6 یا کفارہ دے مسکینوں کو کھانا کھلائے یا جتنے مسکینوں کا کھانا ہے اتنے روزے رکھے تاکہ وہ اپنے کیے کی سزا چکھے7 (اپنی بےادبی کا وبال اٹھائے) جو ہوچکا وہ تو اللہ نے معاف کردیا (اب اس کا بدلہ دینا ضروری نہیں8 اور جو کوئی (اس حکم کے بعد) پھر ایسا کرے9 تو اللہ اس سے بدلہ لے گا اور اللہ زبردست ہے بدلہ لینے ولا
اُحِلَّ لَكُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَ طَعَامُهٗ مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِلسَّیَّارَةِ١ۚ وَ حُرِّمَ عَلَیْكُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 5:96 in the Quran reader
تمہارے اور دوسرے مسافروں کے فائدہ کے لیے (گو احرام باندھے ہوں10 دریا کا شکار اور اس کا کھانا حلال ہے اور جنگل کا شکار جب تک تم احرام باندھے ہو تم پر حرام اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم اکٹھا ہوگے
جَعَلَ اللّٰهُ الْكَعْبَةَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ الْهَدْیَ وَ الْقَلَآئِدَ١ؕ ذٰلِكَ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 5:97 in the Quran reader
۔ خدا تعالیٰ نے کعبے کو جو عزت والا گھر ہے لوگوں کا گذارہ بنایا11 اور (اسی طرح) ادب والے مہینے کو12 اور (اسی طرح) نیاز کے جانور کو13 اور (اسی طرح) لٹکن والے جانور کو یہ اس لیے کہ14 تم سمجھ لو جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں سے اس کو اللہ جانتا ہے اور یہ بھی سمجھ لو کہ آسمان اور زمین کیا) اللہ ہر چیز کو جانتا ہے15
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ وَ اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌؕ Open ayah 5:98 in the Quran reader
جانو تم کہ اللہ کا عذاب سخت ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان (بھی) ہے16 ۔
مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ Open ayah 5:99 in the Quran reader
۔ پیغمبر کے ذمے کچھ نہیں مگر (خدا کا حکم پہنچا دینا17 اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تم کھولتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو (تو اس کے سامنے نفاق نہیں چلنے کا)
قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَ الطَّیِّبُ وَ لَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِیْثِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ Open ayah 5:100 in the Quran reader
(اے پیمبر) کہہ دے گندا اور سترا برابر نہیں1 اور اگرچہ گندے کا بہت ہونا تم کو اچھا معلوم ہو2 تو عقل والوں اللہ تعالیٰ سے ڈرو تاکہ تم اپنی مراد کو پہنچو۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَسْئَلُوْا عَنْ اَشْیَآءَ اِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَسْئَلُوْا عَنْهَا حِیْنَ یُنَزَّلُ الْقُرْاٰنُ تُبْدَ لَكُمْ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنْهَا١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ Open ayah 5:101 in the Quran reader
مسلمانو ایسی باتیں مت پوچھو جو اگر بیان کی جائیں تم سے تو تم کو بری لگیں (جن کا کھولنا تم کو برا لگے)3 اور اگر ایسے وقت میں پوچھو گے جب قرآن اتر رہا ہے (اور پیمبر زندہ ہیں) تو (خواہ مخواہ) تم سے بیان کی جائیں گی4 (اب تو جو تم پوچھ چکے) اللہ نے اس سے درگذر کی5 اور اللہ بخشنے والا بردبار ہے دیکھتا ہے پر جلدی سزا نہیں دتا
قَدْ سَاَلَهَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ اَصْبَحُوْا بِهَا كٰفِرِیْنَ Open ayah 5:102 in the Quran reader
ایسی باتیں کچھ لوگ تم سے پہلے (اپنے پیغمبروں سے) پوچھ چکے ہیں پھر (جب بتادی گئیں تو ان پر نہ چلے)6
مَا جَعَلَ اللّٰهُ مِنْۢ بَحِیْرَةٍ وَّ لَا سَآئِبَةٍ وَّ لَا وَصِیْلَةٍ وَّ لَا حَامٍ١ۙ وَّ لٰكِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ وَ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 5:103 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے کوئی حکم نہیں دیا بحیرہ کا اور نہ سائبہ کا اور نہ وصیلہ کا اور نہ حام کا لیکن کافر اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور بہتیرے ان میں عقل نہیں رکھتے7
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ Open ayah 5:104 in the Quran reader
اور جب ان سے (یعنی ان کافروں سے) کہا جتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو اتار (یعنی قرآن شریک اس کی اور پیغمبر کی طرف آجاؤ (یعنی قرآن و حدیث پر عمل کرو) تو کہتے ہیں ہم کو تو وہی طریق بس ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا بھلا اگر ان کے باپ دادے نرے بےعلم اور گمراہ ہوں (تب بھی یہ انہیں کی پیروی کریں گے)8
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْكُمْ اَنْفُسَكُمْ١ۚ لَا یَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَیْتُمْ١ؕ اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 5:105 in the Quran reader
۔ مسلمانوں تم اپنے تئیں سنبھالو اگر تم راہ پر رہو تو کسی کی گمراہی سے تمہارا نقصان نہ ہوگا تم سب کو اللہ تعالیٰ کے پاس لوٹ جانا ہے وہ تم کو جو تم کرتے تھے (اس کا بدلہ دے کر) جتا دے گا1
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا شَهَادَةُ بَیْنِكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِیْنَ الْوَصِیَّةِ اثْنٰنِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ اَوْ اٰخَرٰنِ مِنْ غَیْرِكُمْ اِنْ اَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَاَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةُ الْمَوْتِ١ؕ تَحْبِسُوْنَهُمَا مِنْۢ بَعْدِ الصَّلٰوةِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ اِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِیْ بِهٖ ثَمَنًا وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۙ وَ لَا نَكْتُمُ شَهَادَةَ١ۙ اللّٰهِ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الْاٰثِمِیْنَ Open ayah 5:106 in the Quran reader
مسلمانو جب تم میں سے کوئی مرنے لگے تو وصیت کے وقت آپس کی گواہی تم میں سے (یعنی مسلمانوں میں سے یا عزیزوں میں سے) دو معتبر شخصوں کی ہونا چاہیے2، یا اگر تم سفر میں ہو اور وہاں موت کی مصیبت آلگے تو غیر ہی (یعنی کافر یا جن سے قرابت نہ ہو) دو شخص سہی3 (پھر جب یہ دونوں گواہ وارثوں کے پاس آویں اور وارثو) تم (میں سے کسی) کو شک پیدا ہو تو (عصر کی) نماز کے بعد ان دونوں گواہوں کو کھڑا کرو4 وہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھائیں ہم کو اس گواہی سے (یا قسم سے یا اللہ تعالیٰ کے پاک نام سے) دنیا کمانا منظور نہیں ہے کہ جسکے لیے ہم گواہی دیں (یا قسم کھائیں) وہ ایسا کریں تو بیشک ہم (خدا کے) قصور وار ہیں5
فَاِنْ عُثِرَ عَلٰۤى اَنَّهُمَا اسْتَحَقَّاۤ اِثْمًا فَاٰخَرٰنِ یَقُوْمٰنِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْهِمُ الْاَوْلَیٰنِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَ مَا اعْتَدَیْنَاۤ١ۖ٘ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 5:107 in the Quran reader
پھر اگر معلوم ہو کہ انہوں نے اپنے تئیں گنہگار کیا تو وہ6 دو گواہ ان کی جگہ کھڑے ہوں جن کو (میت کے) بہت نزدیک کے دو رشتہ داروں نے گواہی کے لائق سمجھا ہو7 اور وہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہیں کہ ہماری گواہی پہلے دونون گواہوں کی گواہی سے زیادہ معتبر ہے اور ہم نے کوئی ناحق بات نہیں کہی۔ ایسا کیا ہو تو بیشک ہم گنہگار ہیں
ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِالشَّهَادَةِ عَلٰى وَجْهِهَاۤ اَوْ یَخَافُوْۤا اَنْ تُرَدَّ اَیْمَانٌۢ بَعْدَ اَیْمَانِهِمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اسْمَعُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠ Open ayah 5:108 in the Quran reader
اس (تدبیر) سے (جو اوپر بیان ہوئی) یا تو ٹھیک ٹھیک8 گواہی دینے کی زیادہ امید ہوگی (یعنی جیسی کی تیسی اور جوں کی توں) یا یہ ہوگا کہ وہ (یعنی وصی اور گواہ) ڈریں گے ایسا نہ ہو ہماری قسم کھانے کے بعد پھر (وارثوں کو) قسم دی جائے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اسکا حکم سنو اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت پر نہیں لگاتا
یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اُجِبْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَا عِلْمَ لَنَا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ Open ayah 5:109 in the Quran reader
(اے پیغمبر اس دن کو یاد کر) جس دن کو یاد کر) جس دن اللہ تعالیٰ پیغمبروں کو (اپنے سامنے) اکٹھا کریگا (یعنی قیامت کے دن) پھر فرمائے گا تم کو (اپنی اپنی امت کی طرف سے) کیا کیا جواب ملا10 وہ عرض کریں گے ہم کو کیا معلوم تو ہی غیب کی باتیں خوب جانتا ہے11
اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْكَ وَ عَلٰى وَ الِدَتِكَ١ۘ اِذْ اَیَّدْتُّكَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١۫ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا١ۚ وَ اِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ١ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ فَتَنْفُخُ فِیْهَا فَتَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِیْ وَ تُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰى بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ كَفَفْتُ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَنْكَ اِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 5:110 in the Quran reader
اس دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا مریم کے بیٹے عیسیٰ میں نے جو (دنیا میں) تجھ پر اور تیری ماں پر احسان کیا تھا وہ یاد کر جب میں نے روح القدس سے تیری مدد کی تھی1 تو لوگوں سے گود میں رہ کر اور بڑے ہو کر (یکساں) باتیں کرتا اور جب میں نے تجھ کو کتابت (لکھنا) اور حکمت اور تورات اور انجیل سکھلائی اور جب مٹی سے چریا کی مورت بانتا2 میرے حکم سے پھر اس میں پھونک مارتا تو وہ (سچ مچ) میرے حکم سے چڑیا ہوجاتی اور مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے چنگا کردیتا اور جب تو میرے حکم سے مردوں کو (قبر سے زندہ نکال دیتا3 اور جب میں نے بنی اسرائیل کو تجھ سے روکا (وہ تجھ کو قتل نہ کرسکے)4 جب تو ان کے پاس معجزے لے کر آیا پھر ان میں جو کافر تھے وہ کہنے لگے یہ تو کچھ نہیں مگر کھلا جادو ہے5
وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ اَنْ اٰمِنُوْا بِیْ وَ بِرَسُوْلِیْ١ۚ قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ اشْهَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْنَ Open ayah 5:111 in the Quran reader
اور جب میں نے حواریوں کے دل میں ڈالاف 6 کہ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ کہنے لگے ہم ایمان لائے اور گواہ رہ کہ ہم حکم بردار ہیں
اِذْ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ هَلْ یَسْتَطِیْعُ رَبُّكَ اَنْ یُّنَزِّلَ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 5:112 in the Quran reader
(اے پیمبر) یاد کر جب حواریوں نے مریم کے بیٹے عیسیٰ سے کہا کیا تیرے پروردگار سے یہ ہوسکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے کھانے کا ایک خوان اتارے7 عیسیٰ نے کہا اللہ تعالیٰ سے ڈرو اگر تم میں ایمان ہے8
قَالُوْا نُرِیْدُ اَنْ نَّاْكُلَ مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوْبُنَا وَ نَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَ نَكُوْنَ عَلَیْهَا مِنَ الشّٰهِدِیْنَ Open ayah 5:113 in the Quran reader
وہ کہنے لگے ہم کو خدا کی قدرت میں کوئی شبہ نہیں ہے نہ اس کا امتحان منظور ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس خوان میں سے کھائیں9 اور ہمارے دل تسلی پائیں اور ہم کو پورا یقین ہوجائے جو تم نے ہم سے کہا تھا وہ سچ ہے10 اور ہم اس نشانی پر گواہ رہیں11
قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ١ۚ وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ Open ayah 5:114 in the Quran reader
۔ (اس وقت) مریم کے بیٹے عیسیٰ نے (دعا کی) کہا یا اللہ مالک ہمارے آسمان سے کھانے کا ایک خوان ہم پر اتار اور ہمارے اگلوں اور پچھلوں کی عید ہو اور تیری (قدرت کی) ایک نشانی ہو1 اور ہم کو روزی دے تو بہتر روزی دینے والا ہے2
قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مُنَزِّلُهَا عَلَیْكُمْ١ۚ فَمَنْ یَّكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَاِنِّیْۤ اُعَذِّبُهٗ عَذَابًا لَّاۤ اُعَذِّبُهٗۤ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 5:115 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں (اتارنے کو تو) یہ کو ان تم پر اتاروں گا لیکن پھر جو کوئی تم میں سے ناشکری کرے اور میرا (حکم نہ مانے) تو اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ ویسا عذاب سارے جہان میں کسی کو نہیں دینے کا4
وَ اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ ءَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَ اُمِّیَ اِلٰهَیْنِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالَ سُبْحٰنَكَ مَا یَكُوْنُ لِیْۤ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَیْسَ لِیْ١ۗ بِحَقٍّ١ؐؕ اِنْ كُنْتُ قُلْتُهٗ فَقَدْ عَلِمْتَهٗ١ؕ تَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ وَ لَاۤ اَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِكَ١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ Open ayah 5:116 in the Quran reader
اور اے پیغمبر وہ وقت بھی یاد کر) جب (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ فرمائے گا مریم کے بیٹے عیسیٰ کیا تو نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو اللہ تعالیٰ کے سوا خدا بنا لو5 وہ کہے گا تو پاک ہے6 مجھ سے کہیں ہوسکتا ہے کہ میں وہ بات کہوں جو ناحق ہے7 اور گر میں نے یہ بات کہی ہوگی تو تجھ کو ضرور معلوم ہوگی8 تو تو میرے دل تک کی بات جانتا ہے9 اور (البتہ) میں تیرے دل کی بات نہیں جانتا بیشک تو ہی غیب کی باتیں خوب جانتا ہے10
مَا قُلْتُ لَهُمْ اِلَّا مَاۤ اَمَرْتَنِیْ بِهٖۤ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبَّكُمْ١ۚ وَ كُنْتُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْهِمْ١ۚ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 5:117 in the Quran reader
میں نے تو ان سے وہی کہا تھا جو تو نے مجھ کو حکم دیا تھا اور کچھ نہیں لینے اللہ تعالیٰ کو پوجو جو میرا مالک ہے اور تمہارا بھی مالک ہے11 اور جب تک میں انمیں رہا اور ان کا حال دیکھتا رہا پھر جب تو نے مجھ کو اپنے پاس اٹھا لیا12 آسمان پر بلا لیا) تو تو ہی ان کا نگہبان رہا اور سب چیزیں تیرے سامنے ہیں (تجھے سب چیزوں کی خبر ہے)13
اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَ١ۚ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 5:118 in the Quran reader
اگر تو ان کو عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں (تو جو چاہے وہ کرسکتا ہے تیرے ملک میں ہیں) اور اگر تو ان کو بخش دے (یہ بھی ممکن ہے) کیونکہ تو زبردست ہے حکمت والا ہے14
قَالَ اللّٰهُ هٰذَا یَوْمُ یَنْفَعُ الصّٰدِقِیْنَ صِدْقُهُمْ١ؕ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 5:119 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ فرمائے گا یہی دن تو وہ دن ہے جب سچوں کو ان کی سچائی کام آئے گی1 ان کے لیے باغ ہیں جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے خوش وہ اللہ تعالیٰ سے خوش یہ (یعنی جنت کا ملنا اللہ تعالیٰ کا راضی ہونا) بڑا مراد پانا ہے2
لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا فِیْهِنَّ١ؕ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 5:120 in the Quran reader
۔ آسمانوں اور زمین اور ان کے بیچ میں اللہ تعالیٰ ہی کی بادشاہت ہے اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے3