43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsاشرف الحواشی
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ Open ayah 43:81 in the Quran reader
اے یغمبر ان کافروں سے کہہ دے اگر بالفرض خدا کی اولاد ہوتی بٹا یا بیٹی تو سب سے پہلے میں اس کی پوجا کرتا10
سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 43:82 in the Quran reader
وہ آسمان اور زمین کا مالک اور تخت کا مالک ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں پاک ہے11
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ Open ayah 43:83 in the Quran reader
تو اے پیغمبر ان کو پڑا بکنے اور کھیلنے دے جب تک ان کا دن جس کا ان سے وعدہ ہے آن پہنچے12
وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 43:84 in the Quran reader
اور اسی خدا کا پوجا آسمان میں ہوتا ہے13 اور اسی خدا کا زمین میں اور وہ حکمت والا ہے سب جانتا
وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 43:85 in the Quran reader
اور بڑی برکت والا ہے وہ خدا جس کا راج آسمانوں میں ہے اور زمین میں اور ان دونوں کے بیچ میں1 اور وہی جانتا ہے قیامت کب آئے گی اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے2
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 43:86 in the Quran reader
اور یہ کافر خدا کے سوا جن دیوتائوں کو پکارتے ہیں وہ تو سفارش بھی نہیں کرسکتے بچاناتو کجا) البتہ جنہوں نے ق بات توحید کی یقین رکھ کر گواہی دی وہ سفارش کرسکتے ہیں3
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ Open ayah 43:87 in the Quran reader
اور اے پیغمبر اگر تو ان کافروں سے پوچھے ان کو کس نے پیدا کیا تو ضرور یہی کہیں گے اللہ تعالیٰ نے پھر یہ جان کر کدھر بہک رہے ہیں4
وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ Open ayah 43:88 in the Quran reader
اور پیغمبر کے یہ کہنے کی قسم پروردگار یہ وہ لوگ ہیں جو کبھی ایمان نہ لائیں گے5
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 43:89 in the Quran reader
تو اے پیغمبر اس وقت تو ان سے نہ پھرے (یاد رکھ اور کہ دے6 اچھا بھائی اسلام آگے چل کر ان کو معلوم ہوگا7