43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsاشرف الحواشی
حٰمٓۚۛ Open ayah 43:1 in the Quran reader
حم
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ Open ayah 43:2 in the Quran reader
قسم ہے اس کتاب قرآن کی جو کھول کر بیان کرنے والی ہے10
اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۚ Open ayah 43:3 in the Quran reader
ہم نے اس کتاب کو جو عربی زبان کا قرآن ہے (لوح محفوظ میں) لکھا ( یا اتاراض اس لئے عرب کے لوگو تم سمجھو11
وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌؕ Open ayah 43:4 in the Quran reader
یہ قرآن بڑی کتاب میں (لوح محفوظ میں لکھا ہوا) ہے ہمارے نزدیک تو بلند درجے والا حکمت سے بھرا ہوا ہے12
اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ Open ayah 43:5 in the Quran reader
کیا تم لوگ جو (شرارت میں) حد سے بڑھ گئے ہو اس وجہ سے ہم تم کو نصیحت کرنا بالکل چھوڑ دیں1
وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِیٍّ فِی الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 43:6 in the Quran reader
اور ہم نے اگلے لوگوں میں بہت سے پیغمبر بھیجے
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 43:7 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس کوئی پیغمبر آتا تو (وہ تیری قوم کی طرح) اس کا ٹھٹھا اڑاتے
فَاَهْلَكْنَاۤ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّ مَضٰى مَثَلُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 43:8 in the Quran reader
پھر ہم نے ان (مکہ کے کافروں) سے کہیں زیادہ زور دار لوگوں کو تباہ کردیا اور ان اگلے لوگوں کا حال (قرآن میں) بیان ہوچکا ہے2
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙ Open ayah 43:9 in the Quran reader
اور اگر تو ان سے پوچھے آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور یہی جواب دیں گے اس زبردست علم والے (خدا) نے بنائے3
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۚ Open ayah 43:10 in the Quran reader
جس نے زمین کو تمہارا بچھونا بنایا اور اس میں تمہارے (چلنے پھرنے کیض لئے رستے نکالے اس لئے کہ تم جہاں جانا چاہو وہاں پہنچ جائو
وَ الَّذِیْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ١ۚ فَاَنْشَرْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ۚ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ Open ayah 43:11 in the Quran reader
اور جس نے اندازے سے آسمان سے پانی برسایا4 پھر مرے ہوئے شہر کو ہم نے اس پانی سے جلا اٹھایا اور اسی طرح سے گم بھی قبروں سے نکالے جائو گے زندہ ہو کر اٹھائے جائو گے
وَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَ الْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَۙ Open ayah 43:12 in the Quran reader
اور جس نے ہر قسم کے جوڑے پیدا کئے5 اور تمہارے لئے کشتیاں اور چوپائے جانور بنائے جن پر تم چڑھے پھرتے ہو
لِتَسْتَوٗا عَلٰى ظُهُوْرِهٖ ثُمَّ تَذْكُرُوْا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ اِذَا اسْتَوَیْتُمْ عَلَیْهِ وَ تَقُوْلُوْا سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ Open ayah 43:13 in the Quran reader
اس لئے کہ تم اس کی پیٹھ پر سواری کرو پھر جب6 جم کر بیٹھ جائو تو اپنے مالک کا احسان یاد کرو اور کہو کیا پاک ذات ہے وہ خدا تعالیٰ جس نے ان چیزوں کو ہمارے بس میں کردیا اور اگر وہ ہمارے بس میں نہ کرتا تو) ہم میں اتنی طاقت نہ تھی کہ ان کو اپنے قابو میں لاتے
وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ Open ayah 43:14 in the Quran reader
اور ہم تو بیشک ایک دن) اپنے مالک کے پاس لوٹ جانے والے ہیں7
وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌؕ۠ Open ayah 43:15 in the Quran reader
ولی اور ان کافروں نے خدا کے بندوں کا اس کی اولاد بنایا8 بیشک آدمی بڑا ظالم کھلا ناشکرا ہے1
اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِیْنَ Open ayah 43:16 in the Quran reader
کیا خدا نے آپ جو پیدا کیا اس میں سے بیٹیاں (اپنے لئے) لے لیں اور تم کو چن کر بیٹے دیئے2
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ Open ayah 43:17 in the Quran reader
اور ان کافروں میں سے جب کسی کو اس چیز کے (پیدا) ہونے کی خبر دی جائے جس کو وہ خدا کے لئے بیان کرتا ہے (یعنی بیٹی پیدا ہونے کی) تو اس کا منہ کالا پڑجاتا ہے اور3 اندر ہی اندر وہ غصہ سے گھٹتا رہتا ہے
اَوَ مَنْ یُّنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَةِ وَ هُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِیْنٍ Open ayah 43:18 in the Quran reader
کیا جو گہنے پاتے ہیں پلتی ہے اور لڑائی جھگڑے میں وہ بربار بات نہیں کرسکتی4
وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓئِكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا١ؕ اَشَهِدُوْا خَلْقَهُمْ١ؕ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَ یُسْئَلُوْنَ Open ayah 43:19 in the Quran reader
اور ان کافروں نے فرشتوں جو اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں عورت ذات ٹھہرایا (کوئی ان سے پوچھے) کیا جس وقت فرشتے پیدا ہوئے اس وقت یہ لوگ موجود تھے5 فیر ان کو جو بکنے میں بکنے دے) ان کی بات لکھ لی جائے گی اور قیامت کے دن) ان سے پرسش ہوگی6
وَ قَالُوْا لَوْ شَآءَ الرَّحْمٰنُ مَا عَبَدْنٰهُمْ١ؕ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ١ۗ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَؕ Open ayah 43:20 in the Quran reader
اور یہ کافر کہتے ہیں اگر خدا چاہتا تو ہم فرشتوں کا پوجا نہ کرتے7 ان کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے8 وہ اور کچھ نہیں اٹکلیں دوڑاتے ہیں9
اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ Open ayah 43:21 in the Quran reader
یا ہم نے ان کافروں کو قرآن سے پہلے کوئی کتاب دی تھی یہ اس کو تھامے ہوئے ہیں10
بَلْ قَالُوْۤا اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 43:22 in the Quran reader
نہیں بلکہ یہ کہتے ہیں ہعم نے اپنے باپ دادوں کو ایک دین پر پایا اور ہم انہی کے قدم بہ قدم ٹھیک رستے پر چل رہے ہیں11
وَ كَذٰلِكَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّقْتَدُوْنَ Open ayah 43:23 in the Quran reader
اور اے پیغمبر اسی طرح ہم نے تجھ سے پہلے جب کسی بستی میں کوئی ڈرانیوالا (پیغمبر) بھیجا تو وہاں کے مالدار لوگ یہی کہنے لگے ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم تو انہی کے قدم بہ قدم چلیں گے12
قٰلَ اَوَ لَوْ جِئْتُكُمْ بِاَهْدٰى مِمَّا وَجَدْتُّمْ عَلَیْهِ اٰبَآءَكُمْ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 43:24 in the Quran reader
پیغمبر نے (ان کے جواب میں) کہا کیا اگر میں تم کو اس سے بڑھ کر ٹھیک رستہ بتائوں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا13 انہوں نے کہا (کچھ بھی ہو) ہم تو جو تم دے کر بھیجے ہوئے ہو (یعنی اللہ کا پیغام سچا دین) اس کو نہیں مانتے14
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 43:25 in the Quran reader
آخر ہم نے ان سے بدلہ لیا (سب کو تباہ کردیا) تو اے پیغمبر دیکھ تو سہی پیغمبروں کو جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖۤ اِنَّنِیْ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 43:26 in the Quran reader
اور اے پیغمبر وہ وقت یاد کر1 جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم والوں سے کہا میں تو جن کو تم پوجتے ہو ان سے بیزار (یا الگ ہوں
اِلَّا الَّذِیْ فَطَرَنِیْ فَاِنَّهٗ سَیَهْدِیْنِ Open ayah 43:27 in the Quran reader
مگر اس خدا سے جس نے مجھ کو پیدا کیا وہ مجھ کو ٹھیک رستہ بتلائے گا2
وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِیَةً فِیْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 43:28 in the Quran reader
اور ابراہیم نے (یا اللہ نے اس توحید کے کلمہ کو ابراہیم کی اولاد میں باقی رکھا تھا کہ وہ اللہ کی طرف رجوع رہیں3
بَلْ مَتَّعْتُ هٰۤؤُلَآءِ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى جَآءَهُمُ الْحَقُّ وَ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 43:29 in the Quran reader
لیکن ہوا یہ کہ میں نے ان مکہ کے کافروں اور ان کے باپ دادا کو دنیا میں بسنے اور چین کرنے دیا4 یہاں تک کہ ان کے پاس سچا قرآن یا سچا دین اور کھول کر بیان کرنے والا پیغمبر آپہنچا
وَ لَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ وَّ اِنَّا بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 43:30 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس سچا قرآن پہنچا تو کہنے لگے یہ جادو ہے اور ہم اس کو نہیں مانتے
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ Open ayah 43:31 in the Quran reader
اور کہنے لگے اگر یہ قرآن سچ اللہ کا کلام ہے تو دونوں بستیوں مکہ اور طائف کے کسی بڑے امیر آدمی پر کیوں نہیں اترا5
اَهُمْ یَقْسِمُوْنَ رَحْمَتَ رَبِّكَ١ؕ نَحْنُ قَسَمْنَا بَیْنَهُمْ مَّعِیْشَتَهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ رَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِیًّا١ؕ وَ رَحْمَتُ رَبِّكَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ Open ayah 43:32 in the Quran reader
اللہ جس پر چاہتا ہے اپنا کام کرتا ہے وہ کون) کیا تیرے مالک کی رحمت کا بانٹنا ان کا کام ہے (نبوت بھی اللہ کی ایک رحمت ہے) ہم نے دنیا کی زندگی میں ان کی روزی بانٹ دی ہے اور ان میں ایک کو دوسرے سے کئی درجہ بڑھا کر رکھا ہے6 اس سے یہ غرض ہے کہ ان میں ایک دوسرے سے تابعداری کرائے7 اور جو (مال متاع) یہ لوگ (دنیا میں) اکٹھا کرتے ہیں تیرے مالک کی مہربانی اس سے کہیں بہت رہے8
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ یَّكُوْنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَنْ یَّكْفُرُ بِالرَّحْمٰنِ لِبُیُوْتِهِمْ سُقُفًا مِّنْ فِضَّةٍ وَّ مَعَارِجَ عَلَیْهَا یَظْهَرُوْنَۙ Open ayah 43:33 in the Quran reader
اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ لوگ سب ایک طریق پر کفر پر ہوجائیں گیتو ہم تو جو کوئی اللہ تعالیٰ کو نہیں مانتے ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کردیتے اور (چاندی کی سیڑھیاں بھی جن پر چڑھتے اترتے رہتے
وَ لِبُیُوْتِهِمْ اَبْوَابًا وَّ سُرُرًا عَلَیْهَا یَتَّكِئُوْنَۙ Open ayah 43:34 in the Quran reader
اور ان کے گھروں کے دروازے بھی چاندی کے کردیتے اور چاندی ہی کے) تخت (ان کو دیتے) جن پر تکیہ لگاتے
وَ زُخْرُفًا١ؕ وَ اِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ Open ayah 43:35 in the Quran reader
اور چاندی نہیں بلکہ ہونے کے9 اور یہ سب سامان کچھ نہیں مگر دنیا کی (چند روزہ) زندگانی کا مزہ ہے اور اے پیغمبر آخرت کی بھلائی تو تیرے مالک کے پاس پرہیز گاروں ہی کے لئے ہے
وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ Open ayah 43:36 in the Quran reader
اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھ چرائے1 غضبت کرے) ہم اس پر ایک شیطان تعینات کردیتے ہیں وہ ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے2
وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 43:37 in the Quran reader
اور یہ شیطان ان کافروں کو خدا کی) راہ سے روکتے ہیں اور کافر سمجھتے ہیں کہ وہ ٹھیک رستے پر ہیں3
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَنَا قَالَ یٰلَیْتَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَیْنِ فَبِئْسَ الْقَرِیْنُ Open ayah 43:38 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب یہ کافر قیامت کے دن ہمارے پاس آئے گا تو اپنے ساتھی شیطان کو دیکھ کر کہے گا کاش ! مجھ میں تجھ میں یا رب پیچھے کا فاصلہ ہوتا تو کیا برا ساتھی ہے4
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 43:39 in the Quran reader
(تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا یا فرشتے کہیں گے جب تم نے دنیا میں شرک کی تو آج تم کو اس سے کوئی فائدہ نہ ہوگا تم سب عذاب میں شریک ہو5
اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 43:40 in the Quran reader
تو اے پیغمبر کیا تو بہرے کو سنا سکتا ہے یا اندھے کو اور جو شخص کھلی گمراہی میں ہے اس کو رستہ پر لاسکتا ہے6