38. Surah Saad

صThe letter Saad · 88 ayahsاشرف الحواشی

Ayahs 38:79–81

قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 38:79 in the Quran reader

ابلیس نے کہا مالک میرے مجھ کو اس دن تک مہلت دے (جب سب لوگ دوبارہ زندہ ہو کر) اٹھائے جائیں گے

قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 38:80 in the Quran reader

پروردگار نے فرمایا (جا) تجھ کو مہلت ہے

اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 38:81 in the Quran reader

اس دن تک جس کا وقت مقرر ہے2

ف 2 یعنی جو تمام مخلوقات کے فنا ہوجانے کے لئے مقرر ہے۔ مراد پہلے صور کا وقت ہے۔
Ayahs 38:82–83

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 38:82 in the Quran reader

وہ بولا تیری عزت کی قسم اب تو میں سب آدمیوں کو گمراہ کر دوں گا

اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 38:83 in the Quran reader

مگر جو ان میں خالص تیرے بندے ہوں گے3

ف 3 انہیں میں گمراہ نہ کرسکوں گا۔
Ayahs 38:84–85

قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ Open ayah 38:84 in the Quran reader

پروردگار نے فرمایا سچ تو یہ ہے اور میں سچ ہی کہا کرت اہوں

لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 38:85 in the Quran reader

میں بھی تجھ سے اور ان میں آدمیوں میں جو4 تیری راہ پر چلیں گے ان سے سب سے ضرور دوزخ کو بھر دوں گا

ف 4” یعنی تیری جنس شیاطین سے “
Ayah 38:86

قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ Open ayah 38:86 in the Quran reader

اے پیغمبر لوگوں سے کہہ دے میں اللہ کے حکم پہنچانے کا تم سے کچھ نیک نہیں مانگتا5 اور نہ میں اپنے تئیں بنانا چاہتا ہوں6

ف 5 یعنی میں تم تک اللہ تعالیٰ کے احکام پہنچانے کا جو فریضہ سر انجام دے رہا ہوں اس سے میری کوئی ذاتی غرض وابستہ نہیں ہے۔6 کہ خواہ مخواہ اپنی بڑائی جتانے کے لئے پیغمبر کا جھوٹا دعویٰ کروں یا وہ کچھ بننے کی کوشش کروں جو فی الواقع میں نہیں ہوں۔” تکلیف “ کے معنی تصنع ( یعنی خواہ مخواہ بننا) کے ہیں۔ صحیح بخاری میں حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ ” ہمیں تکلف سے منع کیا گیا “ طبرانی و بیہقی وغیرہ میں حضرت سلمان ؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ہمیں مہمان کے لئے تکلف سے منع فرمایا۔ ( شوکانی)
Ayahs 38:87–88

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 38:87 in the Quran reader

قرآن اور کچھ نہیں سارے جہان جن اور آدمیوں) کیلئے نصیحت ہے

وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ Open ayah 38:88 in the Quran reader

اور تم کو (اے کافرو) کچھ دنوں بعد اس کی حقیقت ضرور معلوم ہوجائے گی7

ف 7 یعنی تم میں جو زندہ بچیں گے انہیں چند سال میں اور جو مرجائیں گے انہیں مرنے کے فوراً بعد اور پھر قیامت کے دن معلوم ہوجائے گا کہ حقیقت وہی ہے جس کی طرف میں تمہیں بلا رہا ہوں۔