12. Surah Yusuf
يوسفJoseph · 111 ayahsاشرف الحواشی
اِرْجِعُوْۤا اِلٰۤى اَبِیْكُمْ فَقُوْلُوْا یٰۤاَبَانَاۤ اِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ١ۚ وَ مَا شَهِدْنَاۤ اِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَ مَا كُنَّا لِلْغَیْبِ حٰفِظِیْنَ Open ayah 12:81 in the Quran reader
تم اپنے باپ پاس لوٹ جائو اور اس سے کہو باوا ہم کیا کریں تیرے بیٹے بنیامین نے چوری کی اور ہم نے تو اس پر وہی گواہی دی جو ہم نے یقین کیا16 اور ہم کو آئندہ ہونے والی بات کیا معلوم تھی17
وَ سْئَلِ الْقَرْیَةَ الَّتِیْ كُنَّا فِیْهَا وَ الْعِیْرَ الَّتِیْۤ اَقْبَلْنَا فِیْهَا١ؕ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 12:82 in the Quran reader
اور اگر تجھ کو ہمارا اعتبار نہ آئے تو اس بستی والوں سے پوچھ لے جہاں ہم تھے18 اور اس قافلوں والوں سے جس میں ہم آئے ہیں اور ہم بالکل سچے ہیں
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًا١ؕ فَصَبْرٌ جَمِیْلٌ١ؕ عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَنِیْ بِهِمْ جَمِیْعًا١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ Open ayah 12:83 in the Quran reader
یعقوب نے1 بنیامین نے کبھی چوری نہ کی ہوگی بلکہ تمہارے دلوں نے ایک بات بنا لی ہے2 ہے تو میں عمدہ صبر کروں گا3 مجھ کو تو امید ہے کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے گا4 مجھ سے ملا دے گا) بیشک وہ جاننے والا ہے حکمت والاف 5
وَ تَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰۤاَسَفٰى عَلٰى یُوْسُفَ وَ ابْیَضَّتْ عَیْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِیْمٌ Open ayah 12:84 in the Quran reader
اور یعقوب نے ان کی طرف سے منہ پھیرلیا اور یوسف یاد کر کے) کہنے لگا ہائے یوسف اور غم کے مارے اس کی دونوں آنکھوں پر سفیدی چڑھ گئی اندھے ہوگئے بینائی جاتی رہی اور وہ اندر ہی6 اندر دل میں گھٹتا رہا
قَالُوْا تَاللّٰهِ تَفْتَؤُا تَذْكُرُ یُوْسُفَ حَتّٰى تَكُوْنَ حَرَضًا اَوْ تَكُوْنَ مِنَ الْهٰلِكِیْنَ Open ayah 12:85 in the Quran reader
یوسف نے بھائی کہنے لگے (باوا) اللہ کی قسم تو یوسف ہی کی یاد میں لگا رہے گا یہاں تک کہ تو گل گل کر مرجانا (مرنے کیقریب) ہوجائیگا یا مرجائے گا
قَالَ اِنَّمَاۤ اَشْكُوْا بَثِّیْ وَ حُزْنِیْۤ اِلَى اللّٰهِ وَ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 12:86 in the Quran reader
یعقوب نے کہا میں کیا کروں) اپنے دل کا درد اور غم اللہ تعالیٰ ہی پر کھولتا ہوں تم سے یا اور لوگوں سے تو نہیں کہتا اور میں اللہ تعالیٰ ہی پر کھولتا ہوں تم سے یا اور لوگوں سے نہیں کہتا اور میں اللہ کے فضل سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے7
یٰبَنِیَّ اذْهَبُوْا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ یُّوْسُفَ وَ اَخِیْهِ وَ لَا تَایْئَسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یَایْئَسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 12:87 in the Quran reader
بیٹا جائو پھر یوسف اور اس کے بھائی کا پتہ لگائو اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید نہ ہو اس کی رحمت سے وہی لوگ ناامید ہوتے ہیں جو کافر ہیں8
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَیْهِ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الْعَزِیْزُ مَسَّنَا وَ اَهْلَنَا الضُّرُّ وَ جِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجٰىةٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَیْلَ وَ تَصَدَّقْ عَلَیْنَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَجْزِی الْمُتَصَدِّقِیْنَ Open ayah 12:88 in the Quran reader
پھر جب یوسف کے پاس پہنچے تو کہنے لگے اے عزیز (مصر کے وزیر) ہم پر اور ہمارے گھر والوں پر قحط کی مصیبت پڑی ہے اور ہم تھوڑی سی پونجی کچھ کھوٹے روپے یا چمڑا یا گھی وغیرہ لیکر محلہ خریدنے کو آئے میں تو ہم کو پوری ماپ غلہ دلوا دے اور ہم کو خیرات دے کیونکہ اللہ خیرات دینے والوں کو اس سے اچھا بدلہ دیتا ہے9
قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِیُوْسُفَ وَ اَخِیْهِ اِذْ اَنْتُمْ جٰهِلُوْنَ Open ayah 12:89 in the Quran reader
یوسف نے کہا کیا تم کو معلوم نہیں جو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ سلوک کیا10 جب تم جاہل تھے11
قَالُوْۤا ءَاِنَّكَ لَاَنْتَ یُوْسُفُ١ؕ قَالَ اَنَا یُوْسُفُ وَ هٰذَاۤ اَخِیْ١٘ قَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا١ؕ اِنَّهٗ مَنْ یَّتَّقِ وَ یَصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 12:90 in the Quran reader
وہ کہنے لگے جب یوسف کا چہرہ دیکھا اور ان کی باتوں سے بھی سمجھ گئے کیا تو ہی یوسف ہے یوسف نے کہا وہاں میں یوسف ہوں اور یہ بنیامین میرا سگا بھائی ہے اللہ نے ہم پر احسان کیا1 اس لئے کہ جو کوئی اللہ سے ڈرے اور صبر کرے2 تو اللہ ایسے نیک لوگوں کا حق برباد نہیں کرتا3
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ اٰثَرَكَ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ اِنْ كُنَّا لَخٰطِئِیْنَ Open ayah 12:91 in the Quran reader
کہنے لگے خدا کی قسم بیشک اللہ نے تجھ کو جم پر بزرگی دی ہے اور بیشک ہم گنہگار (خطا وار) تھے4
قَالَ لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ١ؕ یَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ١٘ وَ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ Open ayah 12:92 in the Quran reader
یوسف نے کہا (جب تم اپنے قصور کا اقرار کرتے ہو اور معافی چاہتے ہو تو آج میں تم پر کوئی الزام نہیں لگاتا5 (میں نے تو اپنا حق معاف کردیا اب اللہ کا گناہ یا اللہ تم کو بخشنے اور وہ سب رحم کرنیوالوں سے زیادہ رحم کرنیوالا ہے6
اِذْهَبُوْا بِقَمِیْصِیْ هٰذَا فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًا١ۚ وَ اْتُوْنِیْ بِاَهْلِكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠ Open ayah 12:93 in the Quran reader
یہ میرا کرتہ لے جائو اور اس کو میرے باپ کے منہ پر ڈال دو وہ سب چیزیں دیکھنے لگے گا پھر بینائی آجائے گی7 اور اپنے سب گھر والوں کو میرے پاس لے آئو (جو ستریا ترانوے آدمی تھے)
وَ لَمَّا فَصَلَتِ الْعِیْرُ قَالَ اَبُوْهُمْ اِنِّیْ لَاَجِدُ رِیْحَ یُوْسُفَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُفَنِّدُوْنِ Open ayah 12:94 in the Quran reader
اور جب قافلہ مصر سے نکلا تو ان کے باپ نے جو کنعان میں تھا منزلوں کے فاصلے پر اپنے گھروالوں سے کہا میں یوسف کی بو سونگھ رہا ہوں8 اگر مجھ کو یہ نہ کہو کہ بوڑھا سٹھیا گیا ہے
قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِیْ ضَلٰلِكَ الْقَدِیْمِ Open ayah 12:95 in the Quran reader
وہ کہنے لگے خدا کی قسم تو تو اسی اپنے پرانے محبط میں ہے9
فَلَمَّاۤ اَنْ جَآءَ الْبَشِیْرُ اَلْقٰىهُ عَلٰى وَجْهِهٖ فَارْتَدَّ بَصِیْرًا١ۚ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ١ۙۚ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 12:96 in the Quran reader
پھر جب خوشخبری دینے والا یہودا قافلہ سے آگے بڑھ کر آن پہنچا تو کرتا یعقوب کے منہ پر ڈال دیا جس طرح پہلے دیکھتا تھا دیکھنے لگا10 یعقوب نے (گھر والوں سے) کہا (کیوں) میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ اللہ کی طرف سے میں دو باتیں جانتا ہوں جن کو تم نہیں جانتے11
قَالُوْا یٰۤاَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَاۤ اِنَّا كُنَّا خٰطِئِیْنَ Open ayah 12:97 in the Quran reader
اتنے میں اور بھائی بھی آن پہنچے کہنے لگے باوا ہمارے گناہ اللہ سے بخشوا اور دعا کر اپنے قصور کا اقرار کیا بیشک ہم گنہگار خطاوار تھے
قَالَ سَوْفَ اَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ Open ayah 12:98 in the Quran reader
یعقوب نے کہا ٹھیرو (میں تمہارے لئے اپنے مالک سے بخش چاہوں گا بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے12
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَؕ Open ayah 12:99 in the Quran reader
پھر جب یوسف سے ہے13 تو اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی14 اور کہنے لگا خدا چاہے تو اب مصر میں بےکھٹکے داخل ہو15
وَ رَفَعَ اَبَوَیْهِ عَلَى الْعَرْشِ وَ خَرُّوْا لَهٗ سُجَّدًا١ۚ وَ قَالَ یٰۤاَبَتِ هٰذَا تَاْوِیْلُ رُءْیَایَ مِنْ قَبْلُ١٘ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّیْ حَقًّا١ؕ وَ قَدْ اَحْسَنَ بِیْۤ اِذْ اَخْرَجَنِیْ مِنَ السِّجْنِ وَ جَآءَ بِكُمْ مِّنَ الْبَدْوِ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ نَّزَغَ الشَّیْطٰنُ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ اِخْوَتِیْ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَطِیْفٌ لِّمَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ Open ayah 12:100 in the Quran reader
اور یوسف نے اپنے ماں باپ کو اپنے ساتھ تخت پر بٹھلایا اور سب نے ماں باپ اور بھائیوں نے یوسف کو سجدہ کیا1 اور یوسف نے کہا باوا جو خواب میں نے چالیس برس2 پہلے دیکھا تھا اس کی یہ تعبیر ہے اللہ تعالیٰ نے آج اس کو سچ کر دکھایا اور اس کے سوا مجھ پر یہ احسان کیا کہ مجھ کو قید خانہ سے نکالا (چھڑایا) اور شیان نے جو مجھ میں اور میرے بھائیوں میں فساد ڈال دیا تھا اس کے بعد گائوں سے (یا جنگل سے) تم سب کو لایا اور مجھ سے ملایا بیشک اللہ جو چاہتا ہے (بری) باریکی اور حکمت سے اس کو پورا کرتا ہے یا بڑی عنایت اور مہربانی سے3 سے بندوں کے مطلب برلاتا ہے کیونکہ وہ سب کچھ جانتا ہے حکمت والا
رَبِّ قَدْ اٰتَیْتَنِیْ مِنَ الْمُلْكِ وَ عَلَّمْتَنِیْ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ١ۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١۫ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ Open ayah 12:101 in the Quran reader
مالک میرے تو نے مجھ کو حکومت میں سے کچھ دیا4 اور خوابوں کی تعبیر بھی کچھ سکھلائی اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی میرا والی ہے، سب کا موں کا بنانے والا کریم کار ساز (دنیا اور آخرت دونوں میں مجھ کو اپنا تابعدار رکھ کر دنیا سے اٹھا لے5 اور نیک بندوں سے مجھ کو ملا دے
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهِ اِلَیْكَ١ۚ وَ مَا كُنْتَ لَدَیْهِمْ اِذْ اَجْمَعُوْۤا اَمْرَهُمْ وَ هُمْ یَمْكُرُوْنَ Open ayah 12:102 in the Quran reader
اے پیغمبر یہ غیب کی چند خبریں تھیں جو ہم نے تجھ کو بھیجیں اور تو تو اس وقت ان کے یوسف کے بھائیوں کے پاس نہ تھا جب انہوں نے مل کر ایک بات ٹھیرا لی تھی کہ یوسف کو کنوئیں6 میں ڈال دیں اور وہ فریب کر رہے تھے (کرتے پر بکری کا خون لگا کر لائے)
وَ مَاۤ اَكْثَرُ النَّاسِ وَ لَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 12:103 in the Quran reader
اور اکثر لوگ ایسے ہیں7 جو ایمان نہ لائیں گے تو کتنی ہی حرص کرے
وَ مَا تَسْئَلُهُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 12:104 in the Quran reader
اور تو ان سے قرآن سنانے پر اللہ کا حکم پہنچانے کو نیک نہیں مانگتا بلکہ خالص خدا کے لئے سناتا ہے قرآن تو اور کچھ نہیں سائے جہان کے لئے نصیحت ہے8
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ اٰیَةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ یَمُرُّوْنَ عَلَیْهَا وَ هُمْ عَنْهَا مُعْرِضُوْنَ Open ayah 12:105 in the Quran reader
اور آسمان اور زمین میں خدا کی قدرت کی بہتری نشانیاں ایسی ہیں جن پر یہ لوگ کافر گزرتے رہتے ہیں ان کو دیکھتے ہیں اور ادھر خیال بھی نہیں کرتے
وَ مَا یُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَ هُمْ مُّشْرِكُوْنَ Open ayah 12:106 in the Quran reader
اور اکثر لوگ ایسے ہیں جو اللہ کو مانتے ہیں مگر پھر بھی شرک کرتے ہیں9
اَفَاَمِنُوْۤا اَنْ تَاْتِیَهُمْ غَاشِیَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰهِ اَوْ تَاْتِیَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 12:107 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو اس کا ڈر نہیں رہا کہ اللہ کا عذاب ان پر ایسا آئے جو چھا جائے1 یا ایک ہی ایکا قیامت ان پر آن پہنچے اور ان کو خبر نہ ہو اس وقت شرک کا کیا جواب دیں گے
قُلْ هٰذِهٖ سَبِیْلِیْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؔ۫ عَلٰى بَصِیْرَةٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْ١ؕ وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 12:108 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے میری راہ یہ ہے میں تم کو اللہ کی طرف سمجھ بوجھ کر بلاتا ہوں (دلیل رکھ کر) اور جو میری پیروی کرے2 اور اللہ کی ذات تمام برائیوں اور خیبوں اور شرک سے پاک ہے اور میں شک کرنیوالوں میں نہیں ہوں
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰى١ؕ اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ اتَّقَوْا١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 12:109 in the Quran reader
اور اے پیغمبر ہم نے تجھ سے پہلے جو پیغمبر بھیجے وہ مرد ہی تھے فرشتے پا جن نہ تھے نہ عورتیں بستیوں کے رہنے والے3 کیا یہ لوگ کافر ملک میں نہیں پھرے اگر پھرتے تو وہ آنکھ سے دیکھ لیتے کہ اگلے گنہگار لوگوں کا انجام کیسا ہوا جنہوں نے اپنے پیغمبروں کو جھٹلایا تھا اور اس میں شک نہیں کہ پرہیز گاروں کے لئے (جو شرک سے بچتے ہیں) آخرت کا گھر دنیا کے گھر سے کہیں بہتر ہے کیا تم کو عقل نہیں ہے
حَتّٰۤى اِذَا اسْتَیْئَسَ الرُّسُلُ وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوْا جَآءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّیَ مَنْ نَّشَآءُ١ؕ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 12:110 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب پیغمبر ناامید ہوگئے4 اور ان کی قوم کے لوگ یہ سمجھنے لگے کہ پیغمبر جھوٹے ہیں5 ایک ہی ایکا ہماری مدد ان کے پاس آن پہنچی6 پھر جس کو ہم نے چاہا بچا دیا اور گنہگار لوگوں پر سے ہمارا عذاب ٹل نہیں سکتا7
لَقَدْ كَانَ فِیْ قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّاُولِی الْاَلْبَابِ١ؕ مَا كَانَ حَدِیْثًا یُّفْتَرٰى وَ لٰكِنْ تَصْدِیْقَ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَ تَفْصِیْلَ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 12:111 in the Quran reader
جو لوگ عقل والے ہیں ان کو بیشک ان لوگوں کے قصوں سے عبرت ہوتی ہے8 قرآن کوئی بٹی ہوئی بنائی ہوئی بات نہیں ہے بلکہ قرآن اگلی کتابوں کا سچا کرنے الا ہے اور ہر چیز کو کھول کر بیان کرنے والا ہے9 اور ایمانداروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔