99. Surah Az-Zalzala

الزلزلةThe Earthquake · 8 ayahsانوار البیان

Ayah 99:1

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ Open ayah 99:1 in the Quran reader

جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی

(99:1) اذا زلزلت الارض زلزالہا : اذا شرطیہ ، زلزلت ماضی مجہول واحد مؤنث غائب۔ زلزال (فعلال) مصدر سے۔ الارض مفعول مالم یسم فاعلہ۔ زلزالہا میں زلزال مفعول مطلق مضاف ھا ضمیر واحد مؤنث غائب (جس کا مرجع الارض ہے) مضاف الیہ۔ (زلزال مصدر ہے اور اپنے فاعل کی طرف مضاف ہے) مطلب یہ کہ مصدر کو مفعول مطلق لانے کا مقصد فعل کی تاکید ہے۔ یعنی حرکت الارض حرکۃ شدیدۃ۔ یعنی زمین شدت کے ساتھ بار بار ہلائی جائے گی۔ جیسے کہ دوسری جگہ قرآن مجید میں آیا ہے :۔ اذا رجت الارض رجا (56:4) جب زمین بھونچال سے لرزے گی ! اذا شرطیہ۔ ظرف زمان بمعنی جب۔ زلزال ہلانا۔ جھڑ جھڑ دینا۔ زلزلہ میں ڈالنا۔
Ayah 99:2

وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ Open ayah 99:2 in the Quran reader

اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی

(99:2) واخرجت الارض اثقالہا۔ اس جملہ کا عطف جملہ سابقہ پر ہے۔ اثقالہا : اثقال۔ ثقل کی جمع ہے بمعنی بوجھ۔ مضاف۔ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب جس کا مرجع الارض ہے۔ مضاف الیہ۔ اپنا بوجھ۔ جب زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی۔ بوجھ سے مراد دفینے اور خزانے ہیں۔
Ayah 99:3

وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ Open ayah 99:3 in the Quran reader

اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے

(99:3) وقال الانسان مالہا۔ اس کا عطف بھی اذا زلزلت پر ہے۔ الانسان سے مراد یا تو جنس انسانی ہے یا کافر لوگ ہیں جیسا کہ بعض علماء کا قول ہے لیکن راجح یہی ہے کہ یہاں مراد جنس انسان کافر لوگ تو متعجب اس لئے ہوں گے کہ ان کو قبروں سے دوبارہ اٹھنے کی امید ہی نہیں تھی اور مومن واقعہ کی عظمت کو ملحوظ رکھتے ہوئے کہیں گے کہ بیشک یہ وہی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا۔ مالہا میں ما مبتداء اور لہا اس کی خبر۔ اس کو کیا ہوگیا ہے۔ جملہ استفہامیہ قال کا مفعول ہے۔
Ayah 99:4

یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ Open ayah 99:4 in the Quran reader

اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی

(99:4) یومئذ تحدث اخبارھا : یہ جملہ ، مذکورہ بالا تینوں جملہ ہائے شرطیہ کا جواب ہے۔ یؤمئذ بدل ہے اذا ہے۔ اخبارھا (مضاف مضاف الیہ) مفعول ثانی ہے تحدث کا۔ الناس مفعول اول محذوف ہے۔ یومئذ تحدث الناس اخبارھا (اس روز زمین لوگوں کو اپنی خبریں سنائے گی) ۔ یومئذ : یوم اسم ظرف منصوب۔ مضاف، اذ مضاف الیہ۔ اس روز۔ ان واقعات کے دن۔ تحدث مضارع معروف صیغہ واحد مؤنث غائب۔ تحدیث (تفعیل) مصدر سے بمعنی کہنا۔ باتیں کرنا۔ بیان کرنا۔ وہ بتائے گی۔ وہ بیان کرے گی۔ حدیث بات، بیان۔
Ayah 99:5

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ Open ayah 99:5 in the Quran reader

کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا)

(99:5) بان ربک اوحی لہا : ب سببیہ، لام بمعنی الیٰ ہے۔ ان حرف مشبہ بالفعل۔ ربک مضاف مضاف الیہ۔ اسم ان۔ اوحی لہا اس کی خبر۔ یعنی زمین کی تحدیث (خبر دینا) اس سبب سے ہوگا۔ کہ اللہ کی طرف سے اس کو یہی وغی ہی ہوگی۔ (اس کو یہی اشارہ یا اذن ہوگا) یا یہ بھی ممکن ہے کہ یہ کلام قال الانسان ما لہا کے جواب میں ہو۔ یعنی انسان کے سوال کے جواب میں زمین یہ کہے گی کہ مجھے اللہ کا حکم ہی یوں ملا ہے۔
Ayah 99:6

یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ Open ayah 99:6 in the Quran reader

اس دن لوگ گروہ در گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھائے جائیں

(99:6) یومئذ یصدر الناس اشتاتا لیرو اعمالہم : یومئذ۔ پہلے یومئذ سے بدل ہے۔ بمعنی اس روز۔ ان واقعات کے وقوع کے دن۔ یصدر مضارع واحد مذکر غائب صدر (باب نصر، ضرب) سے مصدر بمعنی لوٹنا۔ مڑنا۔ سینہ پر مارنا۔ پانی پی کر گھاٹ سے واپس ہونا۔ صادر۔ چشمہ سے پانی پی کر واپس آنے والا۔ اسم فاعل وارد کی ضد ہے۔ مصدر وہ اسم جس سے تمام افعال اور صفت کے صیغت مشتق ہوتے ہیں۔ اشتاتا۔ جدا جدا۔ طرح طرح۔ شت اور شتات کی جمع ہے ۔ اشتاتا فاعل ہے یصدر کے فاعل سے۔ لیروا۔ لام تعلیل کا ہے یروا ماضی جمع مذکر غائب رؤیۃ (باب فتح) مصدر سے کہ ان کو دکھائے جائیں۔ اعمالہم : مضاف الیہ۔ مل کر یروا کا مفعول مالم یسم فاعلہ۔ اس روز لوگ مختلف حالتوں میں پھر کر آئیں گے تاکہ ان کے اعمال ان کو دکھائے جائیں۔ مطلب یہ کہ حساب کی پیشی کے بعد مقام حساب سے لوگ متفرق طور پر لوٹیں گے کچھ دائیں جانب سے جنت کو جائیں گے اور کچھ بائیں سمت کو دوزخ کی طرف ۔ یہ اس لئے کہ ان کو ان کے اعمال کی جزاوسزا دکھا دی جائے۔ یعنی جنت اور دوزخ کے اندر اپنے مقامات پر جاکر اتریں۔ (تفسیر مظہری)
Ayah 99:7

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ Open ayah 99:7 in the Quran reader

تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا

(99:7) فمن یعمل مثقال ذرۃ خیرا یرہ (یہاں سے لے کر اخیر سورة تک لیروا کی تفسیر ہے) ۔تفسیریہ ہے من شرطیہ۔ من یعمل مثقال ذرۃ جملہ شرطیہ۔ یرہ جواب شرط۔ مثقال اسم مفرد۔ مثاقیل جمع۔ ہموزن ، برابر۔ ثقل مادہ۔ تقیل بھاری۔ وزنی۔ مضاف۔ ذرۃ۔ ذرہ جمع ذرات۔ چھوٹی چیونٹی۔ ذرہ کے ہم وزن نیکی، چھوٹی چیونٹی کے ہم وزن۔ مضاف الیہ۔ مضاف مضاف الیہ مل کر یعمل کا مفعول۔ خیرا۔ مثقال ذرۃ کا بدل۔ ذرہ کے ہموزن نیکی۔ پھر جس نے بھی ذرہ بھر نیکی کی۔ (جملہ شرطیہ) یرہ : میں ہ ضمیر مفعول واحد مذکر غائب جس کا مرجع خیرا ہے۔ وہ اسے دیکھ لے گا۔ (جواب شرط)
Ayah 99:8

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ Open ayah 99:8 in the Quran reader

اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا

(99:8) ومن یعمل مثقال ذرۃ شرایرہ۔ اس کا عطف جملہ سابقہ پر ہے۔ اور جس نے ذرہ بھر برائی کی وہ اس کو دیکھ لے گا۔ ترکیب کے لئے آیت بالا 99:7 ۔ ملاحظہ ہو۔