77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsتفسیر انوار البیان
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader
بلاشبہ پرہیزگار لوگ سایوں اور چشموں میں
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader
اور ایسے میووں میں ہوں گے جن کی اشتہاء ہوگی،
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader
کھاؤ اور پیو مبارک طور پر ان اعمال کے عوض جو تم کرتے تھے،
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader
بلاشبہ ہم اسی طرح اچھے کام کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں،
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader
بڑی خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے،
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader
کھاؤ اور برت لو تھوڑے سے دن بیشک تم مجرم ہو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader
بڑی خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جھکو تم نہیں جھکتے،
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader
بڑی خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے،
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader
سو قرآن کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے۔