77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsتفسیر القرآن الکریم
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ Open ayah 77:1 in the Quran reader
قسم ہے ان (ہواؤں) کی جو جانے پہچانے معمول کے مطابق چھوڑی جاتی ہیں !
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ Open ayah 77:2 in the Quran reader
پھر جو تند ہو کر تیز چلنے والی ہیں !
وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ Open ayah 77:3 in the Quran reader
اور جو (بادلوں کو اٹھاکر) پھیلا دینے والی ہیں ! خوب پھیلانا۔
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ Open ayah 77:4 in the Quran reader
پھر جو (انھیں) پھاڑ کر جدا جدا کردینے والی ہیں !
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 77:5 in the Quran reader
پھر جو (دلوں میں) یاد (الٰہی) ڈالنے والی ہیں !
عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ Open ayah 77:6 in the Quran reader
عذر کے لیے، یا ڈرانے کے لیے۔
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 77:7 in the Quran reader
بیشک تم سے جس چیز کا وعدہ کیا جاتا ہے یقینا ہو کر رہنے والی ہے۔
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ Open ayah 77:8 in the Quran reader
پس جب ستارے مٹا دیے جائیں گے۔
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ Open ayah 77:9 in the Quran reader
اور جب آسمان کھولا جائے گا۔
وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ Open ayah 77:10 in the Quran reader
اور جب پہاڑ اڑا دیے جائیں گے۔
وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ Open ayah 77:11 in the Quran reader
اور جب (وہ وقت آجائے گا) جو رسولوں کے ساتھ مقرر کیا گیا۔
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ Open ayah 77:12 in the Quran reader
(یہ سب چیزیں) کس دن کے لیے مؤخر کی گئی ہیں ؟
لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ Open ayah 77:13 in the Quran reader
فیصلے کے دن کے لیے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ Open ayah 77:14 in the Quran reader
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ فیصلے کا دن کیا ہے ؟
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:15 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 77:16 in the Quran reader
کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا ؟
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ Open ayah 77:17 in the Quran reader
پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو بھیجتے رہتے ہیں۔
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 77:18 in the Quran reader
ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:19 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 77:20 in the Quran reader
کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ Open ayah 77:21 in the Quran reader
پھر ہم نے اسے ایک مضبوط ٹھکانے میں رکھا۔
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ Open ayah 77:22 in the Quran reader
ایک معلوم اندازے تک۔
فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ Open ayah 77:23 in the Quran reader
پس ہم نے اندازہ کیا تو ہم اچھے اندازہ کرنے والے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:24 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ Open ayah 77:25 in the Quran reader
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا ؟
اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ Open ayah 77:26 in the Quran reader
زندوں کو اور مردوں کو۔
وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ Open ayah 77:27 in the Quran reader
اور ہم نے اس میں بلند پہاڑ بنائے اور ہم نے تمہیں نہایت میٹھا پانی پلانے کے لیے دیا۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:28 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ Open ayah 77:29 in the Quran reader
اس چیز کی طرف چلو جسے تم جھٹلاتے تھے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ Open ayah 77:30 in the Quran reader
ایک سائے کی طرف چلو جو تین شاخوں والا ہے۔
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ Open ayah 77:31 in the Quran reader
نہ سایہ کرنے والا ہے اور نہ وہ شعلے سے کسی کام آتا ہے۔
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ Open ayah 77:32 in the Quran reader
بلاشبہ وہ (آگ) محل جیسے شرارے پھینکے گی۔
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ Open ayah 77:33 in the Quran reader
جیسے وہ زرد اونٹ ہوں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:34 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ Open ayah 77:35 in the Quran reader
یہ دن ہے کہ وہ نہیں بولینگے۔
وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ Open ayah 77:36 in the Quran reader
اور نہ انھیں اجازت دی جائے گی کہ وہ عذر کریں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:37 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 77:38 in the Quran reader
یہ فیصلے کا دن ہے، ہم نے تمہیں اور پہلوں کو اکٹھا کردیا ہے۔
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ Open ayah 77:39 in the Quran reader
تو اگر تمہارے پاس کوئی خفیہ تدبیر ہے تو میرے ساتھ کرلو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 77:40 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔