Sunan At-Tirmidhi 754

روزوں کے متعلق ابواب

754Sunan At-Tirmidhi

اس برے میں کہ عاشو رہ کونسا دن ہے

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَىابْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ فِي زَمْزَمَ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ يَوْمِ عَاشُورَاءَ أَيُّ يَوْمٍ هُوَ أَصُومُهُ، قَالَ: إِذَا رَأَيْتَ هِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ ثُمَّ أَصْبِحْ مِنَ التَّاسِعِ صَائِمًا ، قَالَ: فَقُلْتُ: أَهَكَذَا كَانَ يَصُومُهُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ: نَعَمْ .

حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں ابن عباس کے پاس پہنچا، وہ زمزم پر اپنی چادر کا تکیہ لگائے ہوئے تھے، میں نے پوچھا: مجھے یوم عاشوراء کے بارے میں بتائیے کہ وہ کون سا دن ہے جس میں میں روزہ رکھوں؟ انہوں نے کہا: جب تم محرم کا چاند دیکھو تو دن گنو، اور نویں تاریخ کو روزہ رکھ کر صبح کرو۔ میں نے پوچھا: کیا اسی طرح سے محمد ﷺ رکھتے تھے؟ کہا: ہاں (اسی طرح رکھتے تھے) ۔

Hakam ibn A’raj reported that he went to Sayyidina Ibn Abbas (RA) who was sitting by the zamzam reclined on his cloak. He asked him, “Tell me about the day of Ashura, which day do I fast on?” He said, “When you see the new moon of Muharram, begin to count and get up on the ninth day fasting”. He asked, “Is this how Muhammad ﷺ kept fast on it?” He said, “Yes!” [Muslim 1133, Abu Dawud 2446]

صحيح، صحيح أبي داود (2114)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 754
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصیام ٢٠ (١١٣٣)، سنن ابی داود/ الصیام ٦٥ (٢٤٤٦)، (التحفہ: ٥٤١٢)، مسند احمد (١/٢٤٧) (صحیح)