Sunan At-Tirmidhi 740

روزوں کے متعلق ابواب

740Sunan At-Tirmidhi

محرم کے روزوں کے بارے میں

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ماہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ اللہ کے مہینے ١ ؎ محرم کا روزہ ہے ۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported Allah’s Messenger ﷺ as saying. “The most excellent fast after the fasts of the month of Ramadan is in the month of Allah, Muharram”. [Ahmed8542, Muslim 1163, Abu Dawud 2429, Nisai 1609, Ibn e Majah 1742]

صحيح، ابن ماجة (1742)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 740
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
ابوہریرہ ؓ کی حدیث حسن ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اللہ کی طرف اس مہینہ کی نسبت اس کے شرف و فضل کی علامت ہے، جیسے بیت اللہ اور ناقۃ اللہ وغیرہ ہیں، محرم چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے، ماہ محرم ہی سے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصیام ٣٨ (١١٦٣)، سنن ابی داود/ الصیام ٥٥ (٢٤٢٩)، سنن النسائی/قیام اللیل ٦ (١٦١٤)، سنن ابن ماجہ/قیام الصیام ٤٣ (١٧٤٢)، ( تحفة الأشراف: ١٢٢٩٢)، مسند احمد (٢/٣٤٢، ٢٤٤، ٥٣٥) (صحیح)