Sunan At-Tirmidhi 699

روزوں کے متعلق ابواب

699Sunan At-Tirmidhi

جلدی روزہ کھولنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ح. قَالَ: وأَخْبَرَنَا أَبُو مُصْعَبٍقِرَاءَةً، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ . قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَعَائِشَةَ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَهُوَ الَّذِي اخْتَارَهُ أَهْلُ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمُ اسْتَحَبُّوا تَعْجِيلَ الْفِطْرِ، وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاق.

سہل بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگ برابر خیر میں رہیں گے ١ ؎ جب تک کہ وہ افطار میں جلدی کریں گے ٢ ؎۔

SahI ibn Sad reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “The people will not cease to prosper as long as they hasten to break the fast”. [Ahmed22868, Bukhari 1957, Muslim 1098, Ibn e Majah 1957]

صحيح، الإرواء (917)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 699
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- سہل بن سعد ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابوہریرہ، ابن عباس، عائشہ اور انس بن مالک ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- اور یہی قول ہے جسے صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم نے اختیار کیا ہے، ان لوگوں نے افطار میں جلدی کرنے کو مستحب جانا ہے اور اسی کے شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی قائل ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: «خیر» سے مراد دین و دنیا کی بھلائی ہے۔ ٢ ؎: افطار میں جلدی کریں گے، کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سورج ڈوبنے سے پہلے روزہ کھول لیں گے، بلکہ مطلب یہ ہے کہ سورج ڈوبنے کے بعد روزہ کھولنے میں تاخیر نہیں کریں گے جیسا کہ آج کل احتیاط کے نام پر کیا جاتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ٤٥ (١٩٥٧)، ( تحفة الأشراف: ٤٧٤٦)، موطا امام مالک/الصیام ٣ (٦)، مسند احمد (٥/٣٣٧، ٣٣٩) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح مسلم/الصیام ٩ (١٠٩٨)، وسنن ابن ماجہ/الصیام ٢٤ (١٦٩٧)، مسند احمد (٥/٣٣١، ٣٣٤، ٣٣٦)، وسنن الدارمی/الصوم ١١ (١٧٤١) من غیر ہذا الطریق۔