Sunan At-Tirmidhi 689

روزوں کے متعلق ابواب

689Sunan At-Tirmidhi

مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، أَخْبَرَنِي عِيسَى بْنُ دِينَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: مَا صُمْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ . قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَائِشَةَ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ عُمَرَ، وَأَنَسٍ، وَجَابِرٍ، وَأُمِّ سَلَمَةَ، وَأَبِي بَكْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الشَّهْرُ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ .

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تیس دن کے روزے رکھنے سے زیادہ ٢٩ دن کے روزے رکھے ہیں۔

Sayyidina lbn Mas’ud (RA) said, “I kept fast with the Prophet ﷺ for twenty nine days, but most that we fasted was thirty days’. [Abu Dawud 2322]

صحيح، ابن ماجة (1658)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 689
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
اس باب میں عمر، ابوہریرہ، عائشہ، سعد بن ابی وقاص، ابن عباس، ابن عمر، انس، جابر، ام سلمہ اور ابوبکرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مہینہ ٢٩ دن کا (بھی) ہوتا ہے ۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الصوم ٤ (٢٣٢٢)، ( تحفة الأشراف: ٩٤٧٨)، مسند احمد (١/٤٤١) (صحیح)